الیکشن کمیشن نے نگران حکومت کو پی آئی اے کی نجکاری سے روک دیا

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں اصلاحات سے روکنے کے بعد نگران حکومت کو کمیش کی منظوری کے بغیر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری کے حوالے سے کسی معاہدے پر دستخط سمیت مزید کوئی قدم اٹھانے سے بھی گریز کرنے کی ہدایت دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ عام انتخابات سے ایک ہفتہ قبل کابینہ سیکریٹری کو لکھے گئے خط میں الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت کو آئین کے آرٹیکل 230 کی یاد دہانی کرائی، جس میں نگران حکومت کے کردار اور حدود کی وضاحت کی گئی ہے، ذرائع کے مطابق خط میں کابینہ سے متعلقہ تمام دستاویزات طلب کی گئی ہیں۔

قبل ازیں کابینہ سیکریٹری کامران علی افضل نے نگران حکومت کی جانب سے سرکاری اداروں (بشمول پی آئی اے) کی نجکاری کا معاملہ کلیئرنس کے لیے اٹھایا تھا۔

الیکشن کمیشن نے ہدایت دی ہے کہ نگران حکومت اس حوالے سے کسی معاہدے پر دستخط سمیت مزید اقدامات کرنے سے اُس وقت تک گریز کرے جب تک الیکشن کمیشن کی جانب سے آئین کے سیکشن 230 کے تحت اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا جاتا۔

الیکشن کمیشن نے نگران حکومت کو ہدایت دی کہ نجکاری کمیشن آرڈیننس 2000 اور آئین کے سیکشن 230 کی شق 5 (بی) کے تحت ضرورت کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری کے سلسلے میں کابینہ کی منظوری کے لیے جامع نجکاری پروگرام پر مشتمل تمام تیار کردہ متعلقہ دستاویزات الیکشن کمیشن کو فراہم کی جائیں۔

قبل ازیں الیکشن کمیشن نے نگران حکومت کو کابینہ اور خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی منظوری کے باوجود ایف بی آر میں اصلاحات سے روک دیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے 30 جنوری کو نگران وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں کہا تھا کہ وہ ایف بی آر میں اصلاحات کا کام آنے والی منتخب حکومت پر چھوڑ دیں۔

خط میں کہا اس میں کوئی شک نہیں کہ سرکاری اداروں کی بہتری اور اصلاحات حکومتی مشینری کی مجموعی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے حکومتِ وقت کے بنیادی کاموں میں سے ایک ہے لیکن آئینی اسکیم اور مقننہ نے الیکشنز ایکٹ 2017 کے سیکشن 230 میں نگران حکومت کے دائرہ کار کی وضاحت بھی کی ہے۔

خط میں مزید کہا گیا کہ آئینی شق کے تحت نگران حکومت کی ذمہ داری سرکاری امور چلانے کے لیے روزمرہ کے امور سرانجام دینا ہے، لہٰذا مذکورہ قانونی دفعات کے تحت ایف بی آر کی طے شدہ اصلاحات ایک منتخب حکومت کا استحقاق ہیں۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ نگران وزیرِاعظم کو ایف بی آر میں بڑی اصلاحات نہیں کرنی چاہیے اور یہ کام عام انتخابات 2024 کے پیشِ نظر نئی منتخب ہونے والی حکومت کے لیے چھوڑ دینا چاہیے۔

ذرائع نے بتایا کہ کیبنٹ ڈویژن کو اب پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق دستاویزات لیکشن کمیشن کو فراہم کرنی ہوں گی جوکہ فی الوقت ملک بھر میں عام انتخابات کے انعقاد کی اپنی بنیادی ذمہ داری میں مصروف ہے اور اب اس کے پاس ایف بی آر میں اصلاحات کی طرح روزمرہ کے سرکاری امور پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے محدود وقت ہوگا۔

مشہور خبریں۔

AFBI دستاویزات میں نائن الیون حملوں کے ممکنہ سعودی روابط کی تفصیلات

?️ 6 نومبر 2021سچ خبریں: امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے حال

امریکہ میں کانگریس کے اراکین کی ایران کے خلاف جنگی پالیسیوں پر تنقید جاری

?️ 19 فروری 2026امریکہ میں کانگریس کے اراکین کی ایران کے خلاف جنگی پالیسیوں پر

ٹک ٹاک کی فروخت کے معاملے پر امریکی اور چینی صدر کے درمیان بات چیت

?️ 20 ستمبر 2025سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک کے امریکی آپریشنز

عراقی الیکشن کمیشن: ووٹوں کی گنتی کے ابتدائی نتائج کا اعلان شام 6 بجے کیا جائے گا۔ بغداد کا وقت

?️ 12 نومبر 2025سچ خبریں: عراق کے آزاد ہائی الیکشن کمیشن کے ایک اہلکار نے

افغانستان کا پاکستان سے کراچی بندرگاہ پر کھڑے ہزاروں کنٹینرز چھوڑنے کا مطالبہ

?️ 15 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) افغانستان کے عبوری وزیر تجارت نورالدین عزیزی نے

ایران کے خلاف جنگ کے اثرات پر عالمی ذرائع ابلاغ کا رد عمل

?️ 15 جولائی 2026سچ خبریں:امریکہ اور صہیونی حکومت کی ایران کے خلاف جنگ کے بعد

صیہونی غزہ میں انسانی امداد کیوں نہیں آنے دے رہے ہیں؟

?️ 30 جنوری 2024سچ خبریں: ایک انتہا پسند صہیونی جماعت کے سربراہ نے غزہ کے

پی آئی اے نے 22 سالوں کے بعد عرب اسلامی ممالک کے لئے پرواز کا آغاز کیا

?️ 19 ستمبر 2021دمشق (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق پاکستان کی قومی ائیرلائن پی آئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے