🗓️
تہران (سچ خبریں) جنوبی کوریا کے وزیر اعظم چانگ سای کیون، گذشتہ روز تین دن کے دورے پر تہران پہنچ گئے، جہاں ایرانی وزیر برائے مواصلات اور شہری ترقی محمد اسلامی نے ان کا استقبال کیا۔
تفصیلات کے مطابق، چانگ سای کیون، ایران کا تین روزہ دورہ کریں گے اور توقع کی جاتی ہے کہ اسی دورے میں تہران اور سیول کے درمیان تعلقات کے فروغ پر فریقین کے درمیان مذاکرات ہوئے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق دورے کا مقصد جوہری معاہدے کی بحالی کیلئے ایران اور عالمی طاقتوں کے مابین مفاہمت کی کوشش کرنا اور جنوبی کوریا میں منجمد ایرانی فنڈز 7 بلین ڈالر بحال کرنا ہے، چنگ 44 سالوں میں ایران کا دورہ کرنے والے پہلے جنوبی کوریا کے وزیر اعظم ہیں۔
جنوری میں ایران نے آبنائے ہرمز میں ایک جنوبی کوریا کے بحری جہاز اور اس کے ملاحوں پر پانی کی آلودگی کا الزام عائد کرنے کے بعد تناؤ میں حراست میں لے لیا تھا اور جنوبی کوریا سے اپنے منجمد 7 بلین ڈالرز کے اثاثوں کی بحالی کا مطالبہ کیا تھا۔
چنگ کا یہ سفر ایران کے ٹینکر اور اس کے کپتان کے رہا کرنے کے کچھ دن بعد سامنے طے پایا ہے جس میں جنوبی کوریا نے بھی ایرانی فنڈز کی بحالی کا عندیہ دیا ہے۔
واضح رہے کہ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان گذشتہ ہفتے بات چیت ہوئی تھی جس کا مقصد 2015 کے جوہری معاہدے کو بحال کرنا تھا جسے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تین سال قبل ترک کردیا تھا۔۔ تاہم ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا ہے۔
مشہور خبریں۔
افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے بعد خواتین کے حقوق سلب ہوجائیں گے: امریکا
🗓️ 30 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) افغانستان میں ذلت بھری ہار کے بعد ابھی بھی
اپریل
جمال خاشقجی کے قتل میں متحدہ عرب امارات کے ملوث ہونے کا انکشاف
🗓️ 22 دسمبر 2021سچ خبریں:واشنگٹن پوسٹ میں شائع ہونے والے نئے شواہد کے مطابق سعودی
دسمبر
خاتون جج دھمکی کیس: عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو طلب کرلیا
🗓️ 28 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد نے خاتون
فروری
These Gucci Baroque Sets Are the Ultimate Spring Head-Turners
🗓️ 7 ستمبر 2022 When we get out of the glass bottle of our ego
گورنر پنجاب کا جاری کردہ آرڈیننس ہائی کورٹ میں چیلنج
🗓️ 22 جون 2022لاہور(سچ خبریں) پی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس سے
جون
کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ
🗓️ 20 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک میں مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافے کا
نومبر
یوکرین کی طرف سے ہتھیاروں کی نیلامی
🗓️ 1 اگست 2022سچ خبریں: یوکرین کے زاپوریزیا علاقے کی انتظامی کونسل کے رکن
اگست
کیا نااہل شخص پارٹی سربراہ رہ سکتا ہے؟ اسلام آباد ہائی کورٹ
🗓️ 2 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بینچ نے کاغذات
مارچ