🗓️
ریاض (سچ خبریں) سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بارے میں سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے جس میں یہ بات واضح ہوئی ہے کہ جمال خاشقجی کو قتل کرانے میں سعودی عرب کے ساتھ ساتھ مصر بھی شامل تھا۔
تفصیلات کے مطابق ایک ویب سائٹ میں جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق نئی تفصیلات سامنے آئی ہیں، جن میں بتایا گیا ہے کہ اس کے قاتلوں نے استنبول میں داخلے سے قبل قاہرہ سے مہلک منشیات حاصل کی تھی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی یاہو نیوز نے پیر کو انکشاف کیا کہ سعودی حکام جنہوں نے سعودی عرب کی غلط پالسیوں پر تنقید کرنے والے صحافی جمال خاشقجی کو 2018 کو استنبول میں سعودی قونصل خانے میں وتل کیا انہوں نے مصر سے مہلک منشیات حاصل کی تھیں۔
ویب سائٹ نے انکشاف کیا ہے کہ اعداد و شمار سے یہ پتہ چلتا ہے کہ جمال خاشقجی کے قتل میں مصری افراد کا ممکنہ ہاتھ تھا خاص طور پر چونکہ قاہرہ ہوائی اڈے کے اندر قاتلوں کو منشیات پہنچائی گئی تھی۔
واضح رہے کہ سعودی شاہی خاندان اور ولی عہد محمد بن سلمان کے اقدامات کے سخت ناقد سمجھے جانے والے سعودی صحافی جمال خاشقجی 2017 سے امریکا میں مقیم تھے، تاہم 2 اکتوبر 2018 کو اس وقت عالمی میڈیا کی شہ سرخیوں میں رہے جب وہ ترکی کے شہر استنبول میں قائم سعودی عرب کے قونصل خانے میں داخل ہوئے لیکن واپس نہیں آئے، بعد ازاں ان کے حوالے سے خدشہ ظاہر کیا گیا کہ انہیں قونصل خانے میں ہی قتل کر دیا گیا ہے۔
صحافی کی گمشدگی پر ترک حکومت نے فوری ردعمل دیتے ہوئے استنبول میں تعینات سعودی سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کیا جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں کشیدگی کا خدشہ پیدا ہوا، تاہم ترک حکام نے میڈیا کو بتایا تھا کہ ان کا ماننا ہے کہ سعودی صحافی اور سعودی ریاست پر تنقید کرنے والے جمال خاشقجی کو قونصل خانے کے اندر قتل کیا گیا۔
مشہور خبریں۔
چین کا مقابلہ کرنے کے لیے بھارت اور امریکہ کا تعاون
🗓️ 2 فروری 2023سچ خبریں:وائٹ ہاؤس نے چین کا مقابلہ کرنے کے لیے بھارت کے
فروری
لندن کا کیف سے طویل مدت تک فوجی مدد کا وعدہ
🗓️ 4 جنوری 2023سچ خبریں: برطانوی وزیر اعظم رشی سوناک نے منگل کی شام
جنوری
صیہونیوں کی سخت بندشوں کے سائے میں فلسطینی انتخابات کا انعقاد
🗓️ 13 دسمبر 2021سچ خبریں:فلسطین میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے موقع پر، جو
دسمبر
کینیڈا میں نمازیوں پر حملے کی کوشش
🗓️ 20 مارچ 2022سچ خبریں:کینیڈا کی ایک مسجد میں کلہاڑی برادار شخص نے نمازیوں پر
مارچ
مغربی کنارے میں متعدد فلسطینی گرفتار
🗓️ 25 فروری 2023سچ خبریں:خبر رساں ذرائع نے مغربی کنارے میں صیہونی حکومت کے ہاتھوں
فروری
ہم اسرائیل کو کبھی بھی سرکاری طور پر تسلیم نہیں کریں گے: یحیی السنوار
🗓️ 8 اگست 2024سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے نئے رہنما نے
اگست
روسی افراد اور اداروں کے خلاف نئی امریکی پابندیاں
🗓️ 3 فروری 2023سچ خبریں:امریکی وزارت خزانہ نے بدھ کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے
فروری
امریکہ میں مسلمانوں کے خلاف حملوں میں اضافہ
🗓️ 30 جنوری 2024سچ خبریں:نئے سروے بتاتے ہیں کہ 7 اکتوبر 2023 سےغزہ جنگ کے
جنوری