چوہدری پرویز الٰہی کا مریم نواز اور وزیراعظم کی مبینہ آڈیو لیک پر ردعمل

?️

لاہور: (سچ خبریں) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور وزیراعظم شہباز شریف کی مبینہ آڈیو لیک پر وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا ردعمل آگیا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ میرےخلاف باتیں کرکے مریم نواز نے اپنی اصلیت بتائی ہے، شریف خاندان کی سوچ ہی ایسی ہے، میں نے اور مونس الٰہی نے عمران خان کا ساتھ اسی وجہ سے دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی   نے کہا کہ شہباز شریف کو خدا کاخوف نہیں، بیرون ملک جاکر کہتا ہے میں نے پیسے مانگنے نہیں تھے لیکن مجبور ہوں دے دیں، مجھے تو ڈر تھا کہ یہ ان سے واپسی کی ٹکٹ بھی نہ مانگ لے۔

ادھر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور وزیراعظم شہباز شریف کی آڈیو لیک پر چوہدری مونس الٰہی نے دلچسپ ویڈیو شیئر کردی، ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں مونس الٰہی نے مریم نواز اور وزیراعظم کی آڈیو لیک پر طنزیہ ویڈیو شیئر کردتے ہوئے لکھا کہ مجھے مریم نواز اور شہباز شریف کی بات سن کر حیرت ہوئی، سارا خاندان ہی فراڈ ہے، خراب تو چوہدری پرویزالٰہی نے ان کا وزیر اعلیٰ بن کر ہونا تھا لیکن اللہ پاک نے ہم سب کو بچا لیا۔

خیال رہے کہ چوہدری برادران کے درمیان اختلافات پر مریم نواز اور شہباز شریف کی گفتگو کی مبینہ آڈیو سامنے آ گئی، جس میں مریم نواز کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ مجھے لگتا ہے مونس نے اسے بہت خراب کیا۔ جس پر شہباز شریف نے کہا خراب ہونے والے کو ہی خراب کیا جاتا ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ اس نے بیٹے کی باتوں میں آ کر سب کچھ برباد کر دیا، چوہدری شجاعت کو اس بات کو اوپن کرنا چاہیے تھا۔

وزیراعظم نے کہا کہ گھر کو تقسیم کر دیا، بڑا بھائی زندگی بھر چھوٹے بھائی کی راہیں ہموار کرتا رہا، اس کے بچے کو تیار کیا، ظاہر ہے اس نے اپنے بچوں کا مستقبل بھی دیکھنا تھا، دو تین مہینے پہلے چوہدری پرویز نے عمران سے رابطہ کیا تھا۔ مریم نواز نے کہا کہ انکل جو اپنے بھائی کا نہیں ہوا وہ کسی کا نہیں بن سکتا، باپ جیسا بھائی، ابھی بھی اس کے ظلم پر بولتا نہیں۔

مشہور خبریں۔

دمشق کے زینبیہ علاقے میں شیعیان کے خلاف فرقہ وارانہ تحریک کا آغاز

?️ 11 نومبر 2025سچ خبریں: شام کے دارالحکومت دمشق کے مضافاتی علاقے زینبیہ (سیدہ زینب) میں

عثمان بزدار نے سموگ پر قابو پانے کے لئے متعلقہ محکموں کو موثر اقدامات کا حکم دیا ہے

?️ 19 نومبر 2021لاہور(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے

ویکسین کی مساوی تقسیم یقینی بنانے کی کوشش کی جائے

?️ 6 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ ورلڈ لیڈر سمٹ

سی ڈی اے نے اسلام آباد میں پانی کی قلت کا خدشہ ظاہر کردیا

?️ 17 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے شہر

امریکہ شام میں کیا کر رہا ہے؟

?️ 17 جولائی 2023سچ خبریں:شام کے ذرائع نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ امریکہ

بجلی کی قیمت میں اضافہ ہونے کی وجہ سامنے آگئی

?️ 10 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)  نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کی قیمت

جرمنی میں 15 ہزار سے زائد مالس کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ

?️ 3 اکتوبر 2022سچ خبریں:    انرجی کیریئرز کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد

’سپر مین‘ کا ٹیزر سب سے زیادہ دیکھا جانے ٹریلر بن گیا

?️ 21 دسمبر 2024سچ خبریں: آنے والی سائنس فکشن سپر ہیرو فلم ’سپر مین‘ کا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے