پاکستان کے بھرپور اور موثر جواب کے بعد بھارت کو سرحد پر اپنی فوج کوکم کرنا پڑا ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی

?️

راولپنڈی: (سچ خبریں) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کاکہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بھرپور اور موثر جواب دینے کے بعد بھارت کو سرحد پر تعینات اپنی افواج کی تعداد کم کرنا پڑی، یہ ایک جارحانہ کشیدگی تھی جس کی شدت کو اب کم کردیا گیا ہے اور ہم اب 22 اپریل سے پہلے والی پوزیشن پر واپس آ چکے ہیں،برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کو انٹرویو دیتے ہوئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے کہا کہ دونوں ممالک سرحد پر افواج کی تعداد میں کمی لا رہے ہیں۔

پہلے ہماری کشیدگی متنازعہ علاقے تک محدود رہتی تھی اس بار کشیدگی بین الاقوامی سرحد پر تک پہنچ گئی تھی۔اس تنازعے کے دوران جوہری ہتھیاروں کی طرف کوئی پیشرفت نہیں ہوئی یہ ایک خطرناک صورتحال تھی۔

بھارت کی جانب سے پہلی بار سندھ طاس معاہدے کو معطل کیا گیا جو کہ ایک انتہائی تشویشناک اور غیر ذمے دارانہ قدم ہے۔ہم مسلسل پہلگام واقعہ کی غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ کر رہے تھے مگر بھارت نے پہلگام واقعے کے بعد پہلی بار سندھ طاس معاہدے کو کسی تحقیقات کے بغیرہی 24 گھنٹے کے اندر معاہدہ معطل کردیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم زرعی ملک ہیں اور یہ ہمارے وجود کیلئے خطرہ ہے۔ پاکستان نے ہر فورم پرمعاملے کی غیر جانبدار اور آزادانہ تحقیقات کی پیشکش کی تھی تاکہ سچ سامنے آ سکے مگر بھارت نے اس پر مثبت ردعمل دینے کے بجائے جارحانہ اقدامات کو ترجیح دی۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے گفتگو کے دوران مزید کہا کہ مستقبل میں جب بھی کشیدگی ہوگی تو پاکستان اور بھارت مکمل ملوث ہونگے۔

مستقبل میں بھی یہ کشیدگی متنازعہ علاقے تک محدود نہیں رہے گی۔پاک بھارت جنگ پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کرائسز منیجمنٹ میکنزم منظر سے غائب تھادوسری جانب سے انتہائی غیر محتاط اقدامات اٹھائے جارہے تھے۔کرائسز منیجمنٹ میکنزم کی غیرموجودگی میں عالمی برادری کیلئے مداخلت کرنا مشکل ہوگیا تھا۔عالمی برادری کے متحرک ہونے سے پہلے ہی کافی نقصان ہوچکا تھا۔

مشہور خبریں۔

اسرائیلی فوجی خون میں لت پت

?️ 29 اگست 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں

ایران نے نیتن یاہو کا آخری پتہ بھی ناکام بنا دیا: عبدالباری عطوان

?️ 5 ستمبر 2026سچ خبریں:رائے الیوم کے چیف ایڈیٹر عبدالباری عطوان نے کہا ہے کہ

غزہ کی جنگ میں کوئی نہ جائے: اسرائیلی فوجی کا خط

?️ 15 مئی 2025سچ خبریں: صہیونی ریاست کے غزہ پٹی پر جاری حملوں کے خلاف

فزکس کا نوبیل انعام تین امریکی سائنس دانوں کے نام

?️ 8 اکتوبر 2025سچ خبریں: فزکس یا طبیعات کا نوبیل انعام تین امریکی سائنسدانوں جان

۲۰ فیصد تماشائیوں کے ساتھ پی ایس ایل6 کے ٹکٹوں کی قیمت

?️ 17 فروری 2021کراچی {سچ خبریں} ۲۰ فروری سے شروع ہونے والے پی ایس ایل

امریکہ کے بجائے پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون کے لیے عرب ممالک کا منصوبہ

?️ 18 جولائی 2026سچ خبریں: علاقے میں حالیہ سیکورٹی تبدیلیاں، جو امریکی-صہیونی محور کی جانب

آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی پیشرفت کو حوصلہ افزا قرار دے دیا

?️ 29 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف  نے پاکستان کی معاشی پیشرفت

میں ایک آمر ہو سکتا ہوں لیکن بیوقوف نہیں: ٹرمپ

?️ 6 مئی 2022سچ خبریں: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سی بی این نیوز کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے