?️
سچ خبریں:کرملین نے نیٹو کی روس مخالف پالیسیوں کو دشمنی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماسکو اپنی سلامتی کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات پر مجبور ہے،پسکوف نے یوکرین کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کو مثبت اشارہ قرار دیا
روسی خبر رساں ایجنسی ریانووستی کی رپورٹ کے مطابق اس ملک کے صدارتی دفتر (کرملین) کے ترجمان دیمتری پسکوف نے کہا ہے کہ نیٹو کا دشمنانہ رویہ ماسکو کو مجبور کر رہا ہے کہ وہ اپنی قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرے۔
یورپی یونین کی جانب سے روس پر عائد کی جانے والی نئی پابندیوں کا ہم جائزہ لیں گے تاکہ ان کے منفی اثرات کو کم سے کم کیا جا سکے۔ پابندیاں دو دھاری تلوار ہوتی ہیں، اور ہم یورپ کی مسلسل روس مخالف پالیسی کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ماسکو یکطرفہ پابندیوں کا مخالف ہے، لیکن ہم نے سیکھ لیا ہے کہ ان حالات سے مطابقت کیسے پیدا کرنی ہے،نیٹو کو ایک تصادم انگیز تنظیم قرار دیتے ہوئے پسکوف نے کہا
یہ اتحاد روس کے بارے میں واضح طور پر مخاصمانہ رویہ رکھتا ہے، اور اس کے نتیجے میں ہمیں اپنی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔
پسکوف نے یوکرینی صدر ولادیمیر زلنسکی کے حالیہ بیانجس میں مذاکراتی عمل کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا تھاکا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک مثبت اشارہ ہے، روس یوکرین کے ساتھ ایک فعال اور نتیجہ خیز مذاکراتی عمل کا خواہاں ہے۔
مزید پڑھیں: روس اور نیٹو کے درمیان تصادم کا امکان
انہوں نے مزید کہا کہ روس اور امریکہ کے درمیان موجودہ افسوسناک تعلقات سے نکلنے کے لیے بھی ایک مشکل عمل درپیش ہے لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ یوکرین بحران کا حل اور روس-امریکہ تعلقات کی بحالی دو الگ الگ معاملات ہیں۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
نادرا نے شہریوں سے اپنے فیملی ریکارڈ کی جانچ کرنے کی اپیل کردی
?️ 12 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے
جولائی
1973ء کا متفقہ آئین بھٹو شہید کا تاریخی تحفہ ہے۔ آصف علی زرداری
?️ 29 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے
نومبر
ہم ایران کے ساتھ اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لیے پرعزم ہیں: پاکستان
?️ 19 جنوری 2023سچ خبریں:آج اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار نیوز کانفرنس کے دوران
جنوری
ایران لبنان کا حامی لیکن بیرونی دباو کا مخالف ہے
?️ 14 اگست 2025ایران لبنان کا حامی لیکن بیرونی دباو کا مخالف ہے ایران کی
اگست
حالیہ قسام آپریشن منفرد تھا: عسکری ماہر
?️ 31 اگست 2025سچ خبریں: عسکری امور کے ماہر واصف عریقات نے زور دے کر
اگست
اسرائیل نے لبنان کے کئی دیہات مسمار کر دیے ہیں: سی ان ان
?️ 26 اپریل 2026 سچ خبریں:امریکی نیوز چینل سی این این نے دعویٰ کیا ہے
اپریل
وزیر اعلی پنجاب کی اپوزیشن پر شدید تنقید
?️ 18 جون 2021لاہور(سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپوزیشن کو کڑی تنقید
جون
پاک-بھارت تجارت اور مسئلہ کشمیر
?️ 3 اپریل 2021(سچ خبریں) وفاقی کابینہ کے وزیر اعظم عمران خاں کی زیرصدارت جمعرات
اپریل