ملک میں کورونا کے پھیلاؤ میں تیزی، 44 افراد کا انتقال

کورونا: ملک بھرمیں  مزید 49 مریض انتقال کرگئے

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) کوروناوائرس کی خطرناک قسم ڈیلٹا کے پھیلاؤ میں تیزی ہوگئی ہے  جس کے نتیجہ میں ملک میں صورت حال سنگین ہوچکی ہے،گذشتہ  24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4 ہزار 119 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 44 مریضوں کی اموات ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے ملک میں کورونا سے متعلق تازہ اعدادوشمار جاری کردیے جن میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹے میں 44کورونا مریض انتقال کرگئے، اسی دورانیے میں 4ہزار119 کورونا کیسز رپورٹ سامنے آئے۔ کئی مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

این سی او سی نے بتایا کہ ملک میں 24گھنٹے میں52 ہزار 291 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، مثبت کورونا کیسز کی شرح7.8فیصد رہی۔ ملک میں ڈیلٹا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔خیال رہے کہ پاکستان اس وقت کورونا کی چوتھی لہر کا سامنا کررہا ہے، یہاں بھارت کی خطرناک کورونا قسم بھی پہنچ چکی ہے۔ ماہرین کو خدشہ ہے کہ آگے چل کر ملک میں سنگین صورت حال پیدا ہوسکتی ہے۔

کورونا کو قابو کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے منصوبہ بندی بھی تیار کی جارہی ہے۔ سندھ حکومت کے آئندہ چند دنوں میں پابندیوں سے متعلق بڑے فیصلے متوقع ہیں۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس کی قسم ڈیلٹا نے کافی ممالک میں تباہی مچا رکھی ہے۔

مشہور خبریں۔

بائیڈن اور نیتن یاہو کے درمیان کیا چل رہا ہے؟

?️ 18 جنوری 2024سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ نے ایک بیان میں اس بات پر

خواجہ آصف کی وزیر اعظم کے دورے کے حوالے سے پریس بریفنگ

?️ 17 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے

غزہ میں عورتوں اور بچوں کو قتل کا سلسلہ جاری

?️ 9 نومبر 2023سچ خبریں:حماس کے سیاسی دفتر کے رکن اسامہ حمدان نے اس بات

یہود ایجنسی کے سروے کے نتائج: دنیا میں یہود دشمنی کے جذبات میں غیرمعمولی اضافہ

?️ 19 اپریل 2026سچ خبریں: غزہ، جنوبی لبنان اور ایران کی سرزمین پر اسرائیل کی

صیہونی حکومت اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان تعلقات

?️ 18 دسمبر 2023سچ خبریں: ایسا لگتا ہے کہ تل ابیب کے ساتھ دو ماہ

ہندوستان نے کشمیر میں 58 اسکول بند کر دئے

?️ 27 اپریل 2026سچ خبریں: پہلگام، کشمیر میں اس حملے کے ایک سال بعد جس

جنید اکبر پی ٹی آئی خیبرپختوانخوا کے نئے صدر مقرر

?️ 25 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے

کراچی:نسلہ ٹاور سے رہائشیوں کی منتقلی کا عمل جاری

?️ 29 اکتوبر 2021کراچی(سچ خبریں)کراچی میں نسلہ ٹاور کو سرکاری انتظامیہ نے اپنی تحویل میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے