?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان کے سفارتی مشن کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت آنیوالی نسلوں کو پانی پر جنگوں پر مجبور کر رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مڈل ایسٹ انسٹیٹیوٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستانی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت اقوام متحدہ کے چارٹر کے برخلاف پاکستان کے 24 کروڑ افراد کے پانی کے حق پر حملہ کر رہا ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت کا موقف تھا مقبوضہ کشمیر ان کا اندرونی معاملہ ہے، اب امریکی صدر نے کہا کشمیر عالمی تنازع ہے، 5 دن کی جنگ کا نتیجہ ہے کہ اب بھارتی بھی کہتے ہیں کشمیر دوطرفہ تنازع ہے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ بھارت کو پاکستان سے ہزاروں مسائل ہوں گے لیکن مذاکرات سے انکار پر مسائل رہیں گے، اگر بھارت بات ہی نہیں کرے گا تو مسئلے کیسے حل ہوں گے؟۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پہلگام واقعہ میں پاکستان کا بالکل کوئی کردار نہیں، پاکستان نے بھارت کو غیر جانبدارانہ عالمی انکوائری کی پیشکش کی، بھارت نے پہلگام واقعہ پر غیرجانبدار انکوائری سے انکار کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت میں اگلی بار جنگ ہوئی تو ٹرمپ کے پاس مداخلت کر کے رکوانے کا وقت نہیں ہوگا، بھارت پاکستان میں کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کو سپورٹ کر رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
افغانستان میں پولیو پھیلنے کا خطرہ
?️ 21 جون 2022سچ خبریں: افغانستان کے لیے امریکی خصوصی جنرل انسپکٹر نے افغانستان
جون
ٹرمپ کو کٹگھرے میں کھڑا کرنا چاہئے؛دس لاکھ امریکیوں کا مطالبہ
?️ 14 فروری 2021سچ خبریں:امریکہ کے توسیع طلب ایک گروپ نےا س ملک کے اٹارنی
فروری
وزیر اعظم نے تاجکستان کے صدر سے ٹیلی فون پر بات چیت کی
?️ 3 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان
اکتوبر
9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس: شاہ محمود، یاسمین راشد ودیگر پی ٹی آئی رہنماؤں پر فرد جرم عائد
?️ 10 مارچ 2025 لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی
مارچ
جیفری ایپسٹین موساد کا ایجنٹ تھا؛ سابق سی آئی اے افسر کا دعویٰ
?️ 31 مئی 2026سچ خبریں:سابق امریکی انٹیلی جنس افسر جان کریاکو نے دعویٰ کیا ہے
مئی
اسرائیل کہاں جا رہا ہے؟ اعلیٰ صہیونی عہدیدار کا اعتراف
?️ 9 ستمبر 2024سچ خبریں: ایک اعلیٰ صہیونی عہدیدار نے اس بات کا اعتراف کیا
ستمبر
اسرائیل نے ایران کے سامنے ہتھیار ڈال دیے ؛نیتن یاہو کو جنگ بندی پر مجبور ہونا پڑا
?️ 24 جون 2025 سچ خبریں:صہیونی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایرانی حملوں کے بعد بالآخر
جون
ایران پر حملے کا مقصد اسرائیلی اثر و رسوخ پاکستانی سرحد تک لانا ہے۔ خواجہ آصف
?️ 3 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے
مارچ