وزیر اعظم نے معاون خصوصی برائے سندھ معین کر لیا

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماء سابق وزیر اعلیٰ سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم کو معاون خصوصی برائے سندھ آفیئرز تعینات کیا گیا ہے ، اس حوالے سے ایک نوٹی فکیشن بھی جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا ہے کہ ارباب غلام رحیم کی تعیناتی اعزازی بنیاد پر کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم کی اسلام آباد میں اہم شخصیات سے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے ، سابق وزیراعلیٰ سندھ جوڑ توڑ کے سیاسی ماہر سمجھے جاتے ہیں ، اس سارے معاملے میں وفاقی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی بھی اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

ذرائع کہتے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان نے اگست سے سندھ میں سیاسی جلسے کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، اندرون سندھ ہونے والے ان جلسوں میں بڑی شخصیات تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کریں گی ، سندھ کی حکمران جماعت پاکستان پیپلزپارٹی کی مخالف سیاسی قوتوں سے ملاقاتیں اور انہیں اپنے ساتھ ملانا بھی پاکستان تحریک انصاف کے سندھ پلان کا حصہ ہوگا جس کے لیے وزیراعظم عمران خان نے سندھ کے حوالے سے پارٹی رہنماؤں کا ایک اہم اجلاس بلایا ہے جس میں سندھ پلان کو حتمی شکل دی جائے گی، اس اجلاس میں سندھ ایڈوائزری کمیٹی کے نام بھی فائنل ہوں گے جب کہ وفاق کے منصوبوں کی تکمیل میں رکاوٹوں پر اہم فیصلے بھی ہوں گے اس کے علاوہ کرپشن میں ملوث یا سیاسی آلہ کاربننے والے صوبائی بیوروکریٹس کے خلاف کارروائی پر بھی مشاورت کی جائے گی۔

علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف نے پاکستان پیپلز پارٹی کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کر لیا ہے ، سندھ میں پاکستان تحریک انصاف نے سندھ کی حکومتی جماعت پاکستان پیپلزپارٹی کو ٹف ٹائم دینے کے لیے ٹھوس حکمت عملی تیار کرلی ، جس کے تحت سندھ میں اہم سیاسی اکھاڑ پچھاڑ ہونے کے امکانات بھی ظاہر کیے جا رہے ہیں ، پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت نے اس سلسلے میں وسیع پیمانے پر رابطوں کا آغاز بھی کر دیا۔

مشہور خبریں۔

صیہونی فوجیوں نے آٹھ فلسطینیوں کو لیا حراست میں

?️ 14 نومبر 2021سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں کے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں کے خلاف صیہونیوں

کھربوں ڈالر کے معدنی ذخائر آئی ایم ایف کو الوداع کہنے میں مدد دے سکتے ہیں، وزیراعظم

?️ 8 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے بین الاقوامی سرمایہ کاروں

حنظلہ کی امریکہ اور صیہونی حکومت کو سائبر وارننگ

?️ 21 مئی 2026 سچ خبریں:ہیکر گروپ حنظلہ نے امریکہ اور صیہونی حکومت کو کسی

فلسطینیوں کی غزہ سے جبری نقل مکانی ہماری سرخ لکیر ہے: مصری انٹیلیجنس چیف

?️ 8 دسمبر 2025سچ خبریں:مصری انٹیلیجنس کے سربراہ حسن رشاد نے واضح کیا ہے کہ

عمران خان کا آرمی چیف کو دوسرا کھلا خط

?️ 8 فروری 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران

متحدہ عرب امارات نے کورونا ویکسین نہ لگانے والوں کے خلاف اہم اعلان کردیا

?️ 22 اپریل 2021دبئی (سچ خبریں) متحدہ عرب امارات نے کورونا ویکسین نہ لگانے والوں

پاکستان نے کم آمدنی والوں کو پیٹرول سبسڈی دینے پر مشاورت نہیں کی، آئی ایم ایف

?️ 21 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پاکستان

مغربی کنارے پر صہیونی فوجیوں کا حملہ ،4 فلسطینی گرفتار

?️ 4 دسمبر 2021سچ خبریں:مغربی کنارے پر صہیونی فوجیوں کےحملے کے بعد چار فلسطینیوں کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے