?️
سچ خبریں:صہیونی آبادکاروں نے آج منگل کوصیہونی پولیس کی حمایت سے ایک بار پھر مسجد اقصی پر حملہ کیا۔
فلسطین ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے آباد کار فلسطینیوں کے مقدس مقامات کے خلاف اپنے مخالفانہ اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں جن کے تحت منگل کے روز صیہونی آبادکاروں نے ایک بار پھر مسجد اقصی پر حملہ کیا، رپورٹ کے مطابق صیہونی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ کے صحنوں پر حملہ کرنے کے بعد اسلام مخالف نعرے لگائے۔
واضح رہے کہ مسجد اقصیٰ پر صیہونیوں کے حملے کے بعد ان کے اور فلسطینی شہریوں کے درمیان شدید تصادم ہوایادرہے کہ یہ اس وقت ہوا جب فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے صیہونی حکومت کے فوجیوں اور آباد کاروں کو مسجد اقصیٰ پر کسی بھی حملے کے بارے میں متنبہ کیا ہے۔
مزاحمتی گروپوں نے اعلان کیا ہے کہ ہمارے مقدس مقامات کے بے حرمتی کی گئی تو وہ سیف القدس کی لڑائی کی طرح وہ اب بھی تل ابیب کو نشانہ بنانے کے تیار ہیں، قابل ذکر ہے کہ صہیونی آباد کاروں نے حال ہی میں آباد کاری کی غرض سے مغربی کنارے میں بیتا کے علاقے میں واقع جبل صبیح نامی قصبے پر قبضہ کرلیا جبکہ اس کے بعد فلسطینیوں نے زبردست مظاہروں اور جھڑپوں کے ذریعےانھیں جبل صبیح کو چھوڑنے پر مجبور کردیا ۔
قابل ذکر ہے کہ غزہ کی حالیہ جنگ میں فلسطینی مزاحمتی تحریک کے ہاتھوں صیہونیوں کی ذلت آمیز شکست کے بعد وہ اپنی ساکھ کو بحال کرنے کے طرح طرح کے حربے اپنا رہے ہیں اس لیے اس شکست سے عالمی سطح پر صیہونیوں کو نہایت ہی خفت کا سامنا کرنا پڑا اور پہلے سے بھی زیادہ ذلیل وخوار ہو کر رہ گئے۔


مشہور خبریں۔
سپریم کورٹ نےخواتین کی وراثت سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کردیا
?️ 20 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)سپریم کورٹ نے خواتین کی وراثت سے متعلق تحریری فیصلہ
نومبر
جرم میں شریک
?️ 29 جولائی 2025 سچ خبریں: غزہ میں المناک سانحہ کے باوجود عرب اور اسلامی ممالک
جولائی
فیض حمید کا کورٹ ماشل قانونی اور عدالتی عمل ہے، قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے، آئی ایس پی آر
?️ 25 نومبر 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد
نومبر
بھارت کبھی ہمارے ساتھ متحد نہیں ہوگا: امریکہ
?️ 1 اگست 2024سچ خبریں: امریکی نائب وزیر خارجہ کرٹ کیمبل نے کہا کہ بھارت ایک
اگست
زرمبادلہ ذخائر میں نمایاں کمی، اسٹیٹ بینک 14 ارب ڈالر کا ہدف حاصل نہیں کر سکے گا
?️ 27 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) زرمبادلہ کے ذخائر میں غیر معمولی کمی نے
جون
یوم فضائیہ پر ایئرہیڈکوارٹرز میں تقریب، اپنے مشن پر پوری یکسوئی سے کار بند ہیں، ایئر چیف مارشل
?️ 7 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) 1965 کی جنگ میں 7 ستمبر کو لڑے
ستمبر
سابق امریکی اہلکار: ٹرمپ جوہری بموں کے بارے میں تصور کرتے ہیں
?️ 1 نومبر 2025سچ خبریں: جوہری تجربات دوبارہ شروع کرنے کے بارے میں امریکی صدر
نومبر
گزشتہ 24 گھنٹوں میں یروشلم اور مغربی کنارے میں 28 استقامتی کارروائیاں
?️ 4 مارچ 2023فلسطینی مرکز موطی نے ایک رپورٹ شائع کرتے ہوئے اعلان کیا ہے
مارچ