?️
پنجاب:(سچ خبریں) انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس (آئی جی پی) فیصل شاہکار کو سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتیرس کے پولیس ایڈوائزر فار پیس آپریشنز منتخب کرلیا گیا ہے۔
فیصل شاہکار اس اہم عہدے پر فائز ہونے کا اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔اس اعلٰی ترین عالمی عہدے پر عموماً یورپ اور امریکا سے تعلق رکھنے والے سینیئر پولیس افسران کا تعینات کیا جاتا ہے۔
اقوام متحدہ کے ڈیپارٹمنٹ آف پیس آپریشنز (ڈی پی او) کی ذمہ داری اقوام متحدہ کی امن فوج کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی، تیاری، انتظام اور احکامات جاری کرنا ہے، یہ محکمہ رکن ممالک اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی بین الاقوامی امن اور سلامتی کو برقرار رکھنے کی کوششوں میں مدد کرنے کے لیے وقف ہے۔
ڈی پی او کی جانب سے اقوام متحدہ کے امن مشن کو دنیا بھر میں سیاسی اور ایگزیکٹو پالیسیوں پر ہدایات جاری کی جاتی ہیں، علاوہ ازیں یہ ادارہ سیکیورٹی کونسل، افواج، مالی معاونین اور اقوام متحدہ کے مینڈیٹ کے تحت تنازعات سے نمٹنے کے لیے شراکت داروں کے ساتھ روابط میں کردار ادا کرتا ہے۔
خیال رہے کہ کسی اہلکار کے کلیدی عہدوں پر کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے ڈی پی او کا سربراہ کے عہدے پر تعینات کیا جاتا ہے۔
اس حوالے سے ایک عہدیدار نے بتایا کہ پاکستان میں فیصل شاہکار آئی جی رینک پر فائز واحد پولیس افسر ہیں جو اس عالمی عہدے کے لیے مطلوبہ معیار پر پورا اترتے ہیں، انہیں اقوام متحدہ کے رکن ممالک کی جانب سے نامزد کردہ دنیا کے اعلیٰ ترین پولیس افسران میں سے منتخب کیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ کی جانب سے اعلیٰ عہدہ کے لیے اشتہار دینے کے بعد انہیں دفتر خارجہ نے نامزد کیا تھا، عہدیدار نے بتایا کہ 2 برس طویل اس تعیناتی میں اتنی ہی مدت کے لیے مزید توسیع کی جاسکتی ہے۔
فیصل شاہکار کو اقوام متحدہ نے 100 سے زائد افسران میں سے تحریری امتحان کے لیے شارٹ لسٹ کیا تھا، اس حوالے سے ان کے شاندار پروفائل کو مدنظر رکھا گیا جس میں ان کے امریکا میں خدمات سرانجام دینے کا تجربہ بھی شامل ہے۔
وہ ان ایک درجن پولیس افسران میں شامل تھے جنہوں نے تحریری امتحان پاس کیا اور انہیں اقوام متحدہ کی جانب سے 5 ماہ قبل سینئر حکام کے ایک پینل کے ذریعے انٹرویو کے لیے بلایا گیا۔
فیصل شاہکار کی یو این ڈی پی او آفس میں تعیناتی کے حوالے سے عہدیدار نے بتایا کہ اس عمل میں 2 مہینے لگ سکتے ہیں۔
دریں اثنا ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ آئی جی پی فیصل شاہکار کو اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں کام کرنے کا 9 سالہ تجربہ ہے اور انہوں نے اقوام متحدہ کے تحت مختلف فیلڈ ڈیوٹیز بھی سرانجام دی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فیصل شاہکار نے بالترتیب 2005 سے 2008 تک اقوام متحدہ کی اسٹینڈنگ پولیس کیپیسٹی اور اور 2011 سے 2013 تک اقوام متحدہ کے پولیس ڈویژن میں ٹیم لیڈر کے طور پر خدمات سرانجام دیں۔
فیصل شاہکار نے اقوام متحدہ کے مشن کے تحت 3 برس سے زائد عرصے تک لائبیریا اور بوسنیا ہرزیگوینا میں بھی خدمات سرانجام دیں۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے فیصل شاہکار کو اس اہم عہدے کے لیے منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔


مشہور خبریں۔
غزہ کے خلاف ٹرمپ کے سازشی مؤقف پر فلسطینی گروپوں کا شدید ردعمل
?️ 6 فروری 2025سچ خبریں: فلسطینی تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم نے امریکی صدر
فروری
وینزویلا کا روس کی حمایت کرنے کا اعلان
?️ 24 فروری 2022سچ خبریں:وینزویلا کے صدر نے کہا ہے کہ کراکس یوکرائن کی صورتحال
فروری
نیتن یاہو نے اوسلو معاہدے کو منسوخ کرنے کے بل کے مسودے پر غور ملتوی کر دیا
?️ 10 مئی 2026سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیراعظم "بنیامین نیتن یاہو” نے اوسلو معاہدے
مئی
کرد ترکی کے ساتھ تعلقات میں ثالثی کے لیے فرانس کا محتاج
?️ 9 جنوری 2025سچ خبریں: ایک نامعلوم شامی کرد اہلکار نے مزید کہا کہ ہم
جنوری
ایران، چین اور سعودی عرب نے فلسطین، لبنان اور شام میں اسرائیلی جارحیت کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے
?️ 10 دسمبر 2025سچ خبریں: ایران، چین اور سعودی عرب کے مشترکہ اجلاس میں تینوں
دسمبر
غزہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ نے ویٹو پاور کا استعمال کیون کیا ؟
?️ 15 نومبر 2023سچ خبریں:روسی وزارت خارجہ نے پیر کو کہا کہ امریکہ مشرق وسطیٰ
نومبر
غزہ میں موت کے ہزاروں چہرے ؛ کیلوریز کی گنتی سے لے کر برطانوی اقتدار تک
?️ 30 جولائی 2025سچ خبریں: غزہ کی حالیہ تصاویر ظاہر کرتی ہیں کہ یہاں موت
جولائی
حکومت نے 10 ماہ کے دوران 60 کھرب روپے قرض لے کر تمام ریکارڈ توڑ دیے
?️ 9 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے 10 ماہ کے دوران بینکوں
مئی