?️
کراچی(سچ خبریں) کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جبکہ صوبائی محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت زیریں سندھ اور بلوچستان کی ساحلی پٹی میں سمندری طوفان کی تشکیل کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا ہے۔
گزشتہ روز محکمہ موسمیات نے طوفان ‘گلاب’ کی وجہ سے کم دباؤ کے نظام کے تحت کراچی اور سندھ کے دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش پیش گوئی کی تھی۔
کراچی کے مختلف علاقوں ملیر، شاہ فیصل کالونی، کیماڑی، ماڑی پور، آئی آئی چندریگر روڈ، کالا بورڈ، ڈیفنس، اورنگی اور کیٹی بندر سمیت ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جبکہ کے الیکٹرک نے بھی سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین کو بارش میں محتاط رہنے کی اپیل کی ہے۔
علاوہ ازیں محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق بحیرہ عرب کے شمال مشرقی حصے میں ٹراپیکل سمندری طوفان میں آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید شدت پیدا ہوگی۔اعلامیے کے مطابق 30 ستمبر سے شروع ہونی والی طوفانی بارش کا سلسلہ 2 اکتوبر تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی کراچی، حیدرآباد، ٹھٹہ، بدین، میرپورخاص، تھرپارکر، عمر کوٹ، شہید بے نظیرآباد، نوشیرفروز، ٹنڈوآدم خان، ٹنڈو اللہ یار، دادو، جامشورو، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد اور گھوٹکی میں گرج چمک اور تیزہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
علاوہ ازیں بلوچستان کے گوادر، لسبیلیہ، آوارن، کچ، خصدار، کلات اور پنجگور اضلاع میں 30 ستمبر سے بارش کا شروع ہونے والا سلسلہ 3 اکتوبر تک قائم رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان کے پیش نظر ماہی گیروں کو ہدایت کی کہ وہ 3 اکتوبر تک سمندر میں جانے سے گریز کریں۔انہوں نے طوفانی بارشوں کے باعث کراچی، بدین، ٹھٹہ، حیدرآباد، ڈادو، میرپور خاص، بے نظیر آباد، لسبیلہ، پسنی، گوادر، تربت اور جوانی میں اربن فلڈ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
دوسری جانب کراچی پولیس چیف نے شہر میں بارشوں کے دوران تمام فیلڈ کمانڈرز کو اپنے علاقوں میں موجود رہنے کی ہدایت کی ہے۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق کراچی میں محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ شدید بارشوں کی پیش پیشگوئی کے بعد شہر میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
کراچی پولیس کے آپریشن اور ٹریفک میں تعینات افسران و اہلکاروں کو ان کی تعیناتی کے علاقوں میں موجود رہنے کی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کا رین ایمرجنسی یونٹ بھی اربن فلڈنگ کی صورت حال سے نبزد آزما ہونے اور عوام کی مدد کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔
محکمہ پولیس کے مطابق گشت پر مامور پولیس کی گاڑیوں کو ضروری اوزار، ٹیوب اور بارش میں پھنسی گاڑیوں کو نکالنے میں استعمال ہونے والے آلات فراہم کردیے گئے ہیں جبکہ پولیس کو شہری انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئیں ہیں تاکہ برقت عوام کی مدد کو یقینی بنایا جاسکے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل کے الیکٹرک نے بارش کے دوران برقی آلات کے استعمال میں محتاط رویہ اختیار کرنے کا پیغام جاری کیا تھا۔


مشہور خبریں۔
زیلینسکی بدعنوانی کا شکار
?️ 21 اگست 2023سچ خبریں:یوکرین کی فوج کے جنرلوں میں سے ایک سرگئی کریونوس نے
اگست
سعودی وزیر دفاع کی آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات؛ سعودی فرمانروا کا پیغام
?️ 19 اپریل 2025 سچ خبریں:سعودی عرب کے وزیر دفاع خالد بن سلمان نے ایران
اپریل
پاکستان کے طالبان کے ساتھ سمجھوتہ کرنے پر اصرار کی وجوہات
?️ 14 ستمبر 2021سچ خبریں:جب سے طالبان نے کابل کا کنٹرول سنبھالا ہے ، پاکستان
ستمبر
صیہونی ربی کا گریٹراسرائیل کا خواب
?️ 16 جولائی 2023سچ خبریں:بنیاد پرست صیہونی ربی ایلیزر میلامڈ نے کہا کہ اسرائیلی حکومت
جولائی
صیہونی عہدیدار صحافی کا جواب دینے کے بجائے آپے سے باہر
?️ 23 اپریل 2025 سچ خبریں:صیہونی حکومت کے اعلیٰ سطحی نمائندے کی جانب سے ایٹمی
اپریل
اسرائیلی میڈیا کی جانب سے عراق کے خلاف نئی پروپیگنڈا مہم
?️ 4 نومبر 2025اسرائیلی میڈیا کی جانب سے عراق کے خلاف نئی پروپیگنڈا مہم اسرائیلی
نومبر
یاسمین راشد کی بلاول بھٹو پر شدید تنقید
?️ 25 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے بلاول بھٹو
اپریل
ترکیہ سیریا میں زمینی، ہوائی اور بحری فوجی اڈے قائم کرنے کی کوشش میں
?️ 25 مئی 2025سچ خبریں: ایک سیکورٹی ذرائع نے ترکیہ کی اخبار کے ساتھ بات
مئی