پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن اور پٹرولیم ڈویژن کے مابین مذاکرات ہوئے

?️

اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرعمر ایوب کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن اور پٹرولیم ڈویژن کے مابین مذاکرات پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں قرار دیا گیا کہ مہنگائی اور شرح سود بڑھنے سے ڈیلرز اخراجات میں 100 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ مذاکرات کے بعد پٹرولیم ڈویژن ‏نے فی لیٹر پٹرول پر مارجن میں 99 پیسے اضافے پر رضا مندی ظاہر کی تھی۔

سمری میں پٹرول پر ڈیلرز مارجن 99 اور ڈیزل پر 83 پیسے فی لیٹر بڑھانے کی سفارش کی گئی تھی۔ سمری میں سفارش کی گئی کہ پٹرول پر ڈیلرز مارجن 3.91 سے بڑھا کر 4.90 روپے فی لیٹر کیا جائے، ڈیزل پر ڈیلرز مارجن 3.30 سے بڑھا کر 4.13 روپے فی لٹر کیا جائے۔

واضح رہے 26 نومبر کو پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے ساتھ پٹرولیم ڈویڑن کے متعدد مشاورتی اجلاسوں کے بعد ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کی تھی، تمام فریقین نے پٹرولیم ڈویژن کی پٹرول کے موجودہ منافع میں 99پیسے یعنی 3روپے 91پیسے فی لٹر اور ڈیزل کے موجودہ مارجن میں 83پیسے یعنی 3روپے 30پیسے فی لٹر کے اضافے کی تجویز کو سراہا، ڈیلرز کے منافع میں 25فیصد اضافہ کی تجویز ماضی میں منافع پر نظر ثانی کے حوالے سے ہونے والی تاخیر کا احاطہ کرے گی، اور مہنگائی کے اثرات کو کم کرنے میں ڈیلرز کی مدد کرے گی، پٹرولیم ڈویژن نے ڈیلرز کو یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ موجودہ منافع میں 25فیصد اضافہ کی مذکورہ تجویز کے دفاغ کے لئے اپنی تمام تر کوششیں کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی اور وفاقی کابینہ کے سامنے رکھے گی تاکہ پٹرولیم ڈیلرز کو یہ ریلیف قابل قدر شکل میں مل سکے ،ان کے منافع میں اضافہ ایک حقیقت بن سکے۔

مشہور خبریں۔

بیٹیوں کے مقابلے میں بیٹوں کو اہم قرار دینے پر حرا خان کی صبا فیصل پرکڑی تنقید

?️ 25 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ صبا فیصل کے بیٹیوں کے مقابلے میں

اسرائیل نے عرب وزرائے خارجہ کو رام اللہ میں داخلے کی اجازت نہیں دی؛ وجہ ؟

?️ 31 مئی 2025سچ خبریں: صہیونی ریژیم کے ٹی وی چینل 12 کے نیوز پورٹل

اسد عمر نے اپنے بیان کی وضاحت کر دی

?️ 6 مئی 2021لاہور (سچ خبریں) چند روز قبل  وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی

میں اور فوج میدان جنگ نہیں چھوڑیں گے: یوکرائنی صدر

?️ 27 فروری 2022سچ خبریں:یوکرائن کے صدر نے جاری کردہ تازہ ترین ویڈیو میں زور

آپریشن غضب للحق میں 481 خوارج ہلاک، 696 زخمی ہو چکے۔ عطا اللہ تارڑ

?️ 4 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ

سید عمار الحکیم نے مظاہرین سے قانون کی پابندی کرنے کی اپیل کی

?️ 2 اگست 2022سچ خبریں:   عراق کی قومی حکمت کے رہنما نے اپنے ایک پیغام

امریکی سینیٹر کا اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت فوری طور پر روکنے کا مطالبہ

?️ 28 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے اسرائیل کی جانب سے غزہ

بائیڈن کی مقبولیت گر 38 فیصد تک آ گئی

?️ 31 جولائی 2022سچ خبریں:    جہاں وائٹ ہاؤس نے حالیہ دنوں میں امریکی صدر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے