?️
کرک: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم نے بھارت کے ساتھ تجارت پرپابندی لگائی، اب یہ امپورٹڈ حکومت اس تجارت کو کھولنے کی کوشش کر رہی ہے، مریم نواز اپنے داماد کیلئے ہندوستان سے پاور پلانٹ کی مشینری امپورٹ کروارہی تھی، آدھی آگئی، مریم نواز موجودہ حکومت میں ناجائز کام کرا رہی ہے، آڈیو لیک سے واضح ہوگیا مریم کے داماد نے بھی پیسے بنائے۔
کرک میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موبائل فون پر کسی نے شہباز شریف کی آڈیو لیک سنی ہے؟ مریم نواز کی سب سے بڑی کوالٹی ہے کہ سچ نہیں بولا جاتا، لندن تو چھوڑو پاکستان میں بھی اس کی کوئی پراپرٹی نہیں ہے، جب کوئی اقتدار میں بیٹھ کر خود کو فائدہ کرواتا ہے تو اسے کرپشن کہتے ہیں، یہ پیسے کے لیے کشمیریوں کی قربانیوں کو بھی نظر انداز کرتے ہیں، لاکھوں کشمیری شہید ہوچکے، انہیں کوئی پرواہ نہیں، انہیں پیسہ نظر آتا ہے، صرف آزاد ملک ترقی کرتا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ یہ اقتدار میں صرف پیسہ بنانے آتے ہیں، ملک غریب ہوگیا اور ان کا خاندان امیرہوگیا، دونوں بیٹے لندن میں ہیں، کہتے ہیں ہم پاکستان کے نہیں برطانیہ کے شہری ہیں، ان کی دولت ملک سے باہر پڑی ہے، ان کی پراپرٹیز اور محلات ملک سے باہر ہیں، ان کو سازش کے تحت ہم پر مسلط کیا گیا ہے، ان کے دور میں 400 ڈرون حملے ہوئے، ان ڈرون حملوں پر انہوں نے ایک بار پھر مذمت نہیں کی، ان کا مقصد ملک کی ترقی نہیں صرف اپنے کیسز ختم کرانا تھا، ان کا مقصد صرف این آر او لینا تھا، انہوں نے پچھلے 10سال اس ملک کو لوٹا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ شہباز شریف کی آڈیو ٹیپ شرمناک ہے، چوروں کو بیرونی سازش کے تحت ملک پر مسلط کیا گیا، حقیقی آزادی کی جنگ سب پر فرض ہے، نوجوان ساتھ دیں، ان کا مقابلہ کریں گے، آپ نے میرا ساتھ دینا ہے اور میں نے ان کا مقابلہ کرنا ہے، ان چوروں کی غلامی کرنے سے بہتر ہے کہ ہم مر جائیں، امریکیوں کے غلاموں کی غلامی سے بہتر ہے انسان زندہ ہی نہ رہے۔


مشہور خبریں۔
بھارت کی حکمران جماعت کے ترجمان پیغمبر اسلام (ص) کی توہین پر نوکری سے باہر
?️ 5 جون 2022سچ خبریں: بھارت کی حکمران جماعت کے طور پر انتہا پسند جماعت
جون
ٹی ٹی پی کے متعلق وزیر خارجہ نے دیا اہم بیان
?️ 16 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ
ستمبر
غزہ جنگ سینئر صیہونی جرنیلوں کے لیے گلے کی ہڈی
?️ 14 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے اعلیٰ فوجی جرنیلوں نے اس حکومت کی
مئی
ترکی کے شیطانی خواب پورے نہیں ہوں گے: فیصل مقداد
?️ 28 جون 2022سچ خبریں: شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد نے پیر کی سہ
جون
یوکرین پر روس کا میزائل حملہ
?️ 29 دسمبر 2022سچ خبریں: خبر رساں ذرائع نے بتایا کہ یوکرین کے دارالحکومت
دسمبر
بلوچستان میں ہڑتال، سردار اختر مینگل کا وڈھ سے کوئٹہ تک لانگ مارچ کا اعلان
?️ 25 مارچ 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کی جانب سے پولیس کریک
مارچ
روس نے یوکرین کے میزائل پارٹس کی تیاری کے مرکز کو کیا تباہ
?️ 29 اگست 2026سچ خبریں: جمعہ کے روز کیف میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی
اگست
حماس کا غزہ کی پٹی میں نئے میزائل کا تجربہ
?️ 20 اکتوبر 2021سچ خبریں:عبرانی میڈیا نے بتایا کہ حماس نے آج (بدھ) صبح تین
اکتوبر