?️
سچ خبریں:ترکی کی مسلح افواج نے گزشتہ چند دنوں میں سورڈ کلاؤ آپریشن کے دوران شام اور عراق میں کم از کم 184 دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے۔
اناطولی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکی نے شمالی شام اور عراق میں گزشتہ دو دنوں کی فوجی کارروائیوں میں ہونے والی ہلاکتوں کے سلسلہ میں اپنے اعدادوشمار کا اعلان کیا ہے، اس حوالے سے ترکی کے وزیر دفاع خلوصی آکار نے پیر کے روز اعلان کیا کہ اس ملک کی مسلح افواج نے شام اور عراق میں تلوار کا پنجہ نامی فضائی آپریشن کے دو دنوں میں 184 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔
ترکی کی وزارت دفاع نے اس ملک کے وزیر دفاع کے حوالے سے کہا کہ سورڈ کلاؤ آپریشن کے آغاز سے لے کر اب تک ہوائی جہاز اور زمین سے ان کی فائر اسپورٹ کا استعمال کرتے ہوئے 184 دہشت گرد مارے جا چکے ہیں،ہمارے اندازوں کے مطابق یہ تعداد بڑھے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہم آخری دہشت گرد کے خاتمے تک اپنی لڑائی جاری رکھیں گے، یاد رہے کہ تین رات قبل 20 نومبر کی رات کو ترکی نے شمالی عراق اور شام میں "سورڈ کلاؤ” فضائی آپریشن کیا جس میں 50 سے زائد طیاروں اور 20 ڈرونز نے حصہ لیا۔ان حملوں میں کردستان ورکرز پارٹی (PKK) کے اڈوں پر، جو ترکی میں غیر قانونی ہے اور ساتھ ہی اس کی شامی شاخ کے ہیڈکوارٹر پر بمباری کی گئی۔
ترک وزارت دفاع نے کہا کہ آپریشن کامیاب رہا، اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور اہم مقامات کو تباہ کر دیا گیا،ترک میڈیا کے مطابق پیر کے روز شام کی جانب سے ترکی کے سرحدی شہروں کو نشانہ بنائے جانے کے بعد ترکی کے ایف 16 لڑاکا طیاروں نے شامی علاقوں پر دوبارہ حملے شروع کر دیے، یاد رہے کہ اس سے قبل شام کی سرحد پر واقع صوبہ کیلیس پر راکٹ حملے میں ایک ترک فوجی اور دو پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کا اعلان کیا گیا تھا۔


مشہور خبریں۔
صہیونیوں نے مسجد اقصیٰ میں اذان دینے سے روکا
?️ 4 مئی 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت نے مسجد الاقصی اور وہاں موجود فلسطینی نمازیوں
مئی
ٹرمپ کے خلاف بغاوت کا دعویٰ سنگین
?️ 5 اگست 2025سچ خبریں: امریکہ کے اٹارنی جنرل پم بانڈی نے ایک وفاقی پراسیکیوٹر
اگست
شاہ محمود قریشی کی پریس کانفرنس
?️ 4 اگست 2022ملتان: (سچ خبریں)پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر شاہ
اگست
ایران کے سوال کا جواب دو؛روس کا یوکرین سے خطاب
?️ 25 جون 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے نے کہا کہ یوکرین نے
جون
ملک گیر احتجاج کا مقصد چوری شدہ مینڈیٹ کو ریورس کرانا ہے، رؤف حسن
?️ 2 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) تحریک انصاف کے رہنما رؤف حسن نے کہا
مارچ
صہیونی فوج کے جانی و مالی نقصانات کے بارے میں حزب اللہ کی رپورٹ
?️ 29 نومبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کی رپورٹ کے مطابق، مزاحمتی جنگجوؤں نے 17
نومبر
کورونا وائرس سے مزید27 افراد جاں بحق
?️ 15 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کے وار
فروری
جنوبی لبنان میں اسرائیل کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی پر جوابی کارروائی
?️ 24 اپریل 2026 سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ
اپریل