?️
سچ خبریں: چین میں بڑھتی ہوئی آبادی کے بحران اور قریب الوقوع بڑھاپے کے مسئلے کے پیش نظر حکومت نے ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
فرانس 24 نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چین میں آبادی کا بحران شدت اختیار کر رہا ہے جس کے نتیجے میں چینی حکام نے ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کا منصوبہ بنایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 2023 میں ہندوستان آبادی کے لحاظ سے چین کو پیچھے چھوڑ دے گا: اقوام متحدہ
واضح رہے کہ آئندہ دہائیوں میں چین میں کروڑوں افراد بوڑھے ہو جائیں گے جبکہ شرح پیدائش میں نمایاں کمی ہو رہی ہے۔
چین کی آبادی 2023 میں مسلسل دوسرے سال کم ہوئی ہے، جس پر پالیسی سازوں اور ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس کمی کے منفی اثرات معیشت، صحت عامہ کے نظام اور سماجی بہبود پر پڑ سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ چین میں گزشتہ کئی دہائیوں سے ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافہ نہیں کیا گیا، اور عالمی سطح پر یہ ریٹائرمنٹ کی سب سے کم عمروں میں شمار کی جاتی ہے۔
چینی خبر رساں ایجنسی شینہوا کے مطابق بیجنگ حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ مردوں کے لیے ریٹائرمنٹ کی قانونی عمر 60 سال سے بڑھا کر 63 سال کی جائے گی جبکہ خواتین کی ریٹائرمنٹ عمر ملازمت کی نوعیت کے لحاظ سے 50 یا 55 سال سے بڑھا کر 55 سے 58 سال کی جائے گی۔
شینہوا کی رپورٹ کے مطابق ریٹائرمنٹ کی عمر میں یہ اضافہ 2025 سے شروع ہو کر آئندہ 15 سالوں میں بتدریج نافذ کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: موسمیاتی تبدیلی، توانائی کے بھاری درآمدی بل سے نمٹنے کیلئے چین کو سولر پارکس میں سرمایہ کاری کی دعوت
نئے قوانین کے تحت ملازمین اپنے آجر سے اتفاق کی صورت میں ریٹائرمنٹ کی عمر کو مقررہ عمر سے آگے بھی بڑھا سکتے ہیں۔
اکونومسٹ انٹیلیجنس یونٹ کے ایک تحقیقی مطالعے کے مطابق 2035 تک چین کی آبادی کا ایک تہائی حصہ 60 سال سے زائد عمر کے افراد پر مشتمل ہوگا۔
مشہور خبریں۔
اسلامی جہاد کے خوف سے تل ابیب کے حفاظتی اقدامات
?️ 2 اگست 2022سچ خبریں: صہیونی فوج نے اسلامی جہاد تحریک کے انتباہ کے بعد
اگست
تکفیری گروہوں کے حامی شام میں قتل عام روک سکتے تھے: الحوثی
?️ 11 مارچ 2025 سچ خبریں:انصار اللہ یمن کے رہنما سید عبدالملک الحوثی نے شمال
مارچ
افغانستان میں امریکی میراث، طالبان کی زبانی
?️ 1 جولائی 2023سچ خبریں:جہاں بعض ممالک نے افغانستان کی سلامتی پر تشویش کا اظہار
جولائی
غیرملکی سرمایہ کاری پر منافع کی بیرون ملک منتقلی 5 گنا بڑھ گئی
?️ 27 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ملٹی نیشنل کمپنیوں نے رواں مالی سال کے
ستمبر
حماس کا اسرائیل کو بچوں کے قاتلوں کی بلیک لسٹ میں شامل کرنے پر اصرار
?️ 5 اپریل 2025سچ خبریں: فلسطین کی تحریک حماس نے آج 5 اپریل کو فلسطینی
اپریل
ابوظہبی کا امریکہ کو کرارا جواب
?️ 5 مئی 2024سچ خبریں: وال سٹریٹ جرنل نے ایک اماراتی اہلکار کے حوالے سے کہا
مئی
کیا اسرائیل بحری جہازوں کی جنگ کے سلسلہ میں اپنی دھمکی کو عملی جامہ پہنا سکتا ہے؟
?️ 2 اگست 2021سچ خبریں:کچھ ماہرین اور مبصرین کا خیال ہے کہ صہیونی حکومت کی
اگست
لبنانی سنٹرل بینک کے سربراہ بدعنوانی میں ملوث
?️ 29 اگست 2022سچ خبریں:لبنانی اخبار نے نئی دستاویزات کا انکشاف کیا ہے جو اس
اگست