عمران خان پر توہین عدالت کیس ختم کر دینا چاہیے تھا، لطیف کھوسہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور معروف قانون دان لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان پر توہین عدالت کیس ختم کر دینا چاہیے تھا۔

انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں توہین عدالت کیس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پر توہین عدالت کیس ختم کر دینا چاہیے تھا،عمران خان نے سرنڈر کر دیا تھا،اپنے بیان پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔

جس طرح سے عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل پر تشدد کے حوالے سے خبریں چل رہی تھیں تو کسی کو بھی اشتعال آ سکتا ہے اور ایسے میں بات کرنے میں اونچ نیچ ہوجاتی ہے مگر عمران خان کو بھی معافی مانگ لینی چاہے تھی، اس وقت ملک ڈوبا ہوا ہے، معاشی حالت بھی خراب ہے اور اس صورتحال میں ملک کو کس طرف لے کر جایا جا رہا ہے۔

اگر عمران خان معافی مانگ لیتے تو ان کے اس اقدام کو سراہا جاتا۔

جبکہ سابق اٹارنی جنرل شاہ خاورنے کہا ہے کہ توہین عدالت کیس میں عمران خان اگر غیر مشروط معافی نہیں مانگتے تو ان کیلئے کیس خطرناک ہے۔ایک انٹرویومیں شاہ خاور نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے دو جواب جمع کرائے گئے، دوسرا جواب جمع کرانے کا مطلب عدالت نہیں موقع دیا تھا، انہوں نے اپنے جواب میں کہیں بھی معذرت نہیں کی تھی۔ سابق اٹارنی جنرل نے کہا کہ عمران خان نے جواب میں خود کو عدالت کے ڈسپوزل پر بھی نہیں چھوڑا تھا، عمران خان نے دونوں جوابات میں کہا کہ بیان پر افسوس ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے غیر مشروط معافی یا عدالتی ڈسپوزل پر خود کو نہیں چھوڑا، عمران خان نے جوابات میں اپنے مقف کے دفاع کرنے کی کوشش کی۔انہوںنے کہاکہ ہمیں بھی لگ رہا تھا کہ عمران خان غیر مشروط معافی نہیں مانگیں گے تو فرد جرم لگے گی، دانیال عزیز، طلال چوہدری اور نہال ہاشمی کیسز میں بھی غیر مشروط معافی مانگی گئی تھی۔ شاہ خاور نے کہا کہ دانیال عزیز، طلال چوہدری اور نہال ہاشمی نے بھی شروع میں اپنے بیان کا دفاع کیا تھا، ٹرائل شروع ہونے کے بعد تینوں نے غیر مشروط معافی کئی بار مانگی، میری نظر میں عمران خان کو عدالت نے معافی مانگنے کا موقع دیا تھا۔

مشہور خبریں۔

زیلنسکی کے جلد ہی قتل ہونے کا امکان ہے : امریکی افسر

?️ 11 نومبر 2025سچ خبریں: امریکی فوج کے ریٹائرڈ کرنل لارنس ولکرسن نے زور دے کر

ایران کے خلاف جنگ کے اثرات؛ عالمی ذرائع ابلاغ میں مختلف تجزیے

?️ 3 اکتوبر 2026سچ خبریں:ایران کے خلاف امریکی اور صیہونی فوجی کارروائی کے بعد عالمی

توہین رسالت اخلاقی دیوالیہ پن:انصاراللہ

?️ 9 جون 2022سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ رسول

امریکہ اور صیہونیوں کی مشترکہ سائبر مشقیں

?️ 14 دسمبر 2021سچ خبریں:اسرائیلی حکومت کے سائبر دفاعی یونٹس اور امریکی حکومت جلد ہی

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ پر سفری پابندی عائد ہونے کے بعد دہشتگردی کا مقدمہ بھی درج

?️ 12 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ

نیتن یاہو نیویارک آئیں تو انہیں گرفتار کیا جانا چاہیے: نیویارک کے میئر

?️ 23 ستمبر 2026سچ خبریں:نیویارک کے میئر زہران ممدانی نے ایک بار پھر کہا ہے

بجٹ 24-2023: دفاعی بجٹ میں 13 فیصد اضافہ، 18 کھرب 4 ارب روپے مختص

?️ 10 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت آئندہ مالی سال کے لیے دفاع پر

مگساری نے پھر بائیڈن کے محافظوں کا کام پر لگایا

?️ 21 مئی 2022سچ خبریں: سیکرٹ سروس کے دو ایجنٹ جنہیں امریکی صدر جو بائیڈن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے