بجٹ 24-2023: دفاعی بجٹ میں 13 فیصد اضافہ، 18 کھرب 4 ارب روپے مختص

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت آئندہ مالی سال کے لیے دفاع پر 18 کھرب 4 ارب روپے خرچ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، جو کہ گزشتہ مال سال کے دوران دفاع کے لیے مختص بجٹ سے تقریباً 13 فیصد زیادہ ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دفاعی بجٹ جی ڈی پی کا تقریباً 1.7 فیصد اور آئندہ مالی سال کے لیے مختص کُل اخراجات کا 12.5 فیصد بنتا ہے۔

گزشتہ سال دفاعی امور اور خدمات کے لیے 15 کھرب 70 روپے مختص کیے گئے تھے، تاہم بعد میں اسے 15 کھرب 90 ارب روپے تک بڑھا دیا گیا تھا۔

تفصیلی جائزے سے معلوم ہوتا ہے کہ بَری فوج کے لیے کُل بجٹ میں سے 824 ارب 60 کروڑ روپے، پاک فضائیہ کے لیے 368 ارب 50 کروڑ روپے اور پاک بحریہ کے لیے 188 ارب 20 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، اسی طرح ریٹائرڈ فوجی اہلکاروں کی پنشن بھی 26 فیصد اضافے سے 563 ارب روپے ہو گئی جو کہ گزشتہ مالی سال میں 446 ارب روپے تھی۔

تاہم فوج کی پنشن کو دفاعی خدمات کے بجٹ میں شامل نہیں کیا گیا ہے جبکہ دفاع سے متعلق دیگر خریداریوں اور اسٹریٹجک پروگراموں کو بجٹ (بشمول اسٹریٹجک جوہری ہتھیاروں کے بجٹ) میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

دفاعی بجٹ کی تفصیلات کے مطابق دفاعی انتظامیہ کے لیے 5 ارب 40 کروڑ روپے، ملازمین سے متعلقہ اخراجات کے لیے 705 ارب روپے، انتظامی اخراجات کے لیے 442 ارب روپے، مادی اثاثوں کے لیے 461 ارب روپے اور سول ورکس کے لیے 195 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

دفاعی خدمات کے اس تخمینے میں فوجیوں کو وردی اور سویلین ملازمین کو ادا کی جانے والی تنخواہیں اور الاؤنسز بھی شامل ہیں، انتظامی اخراجات میں ٹرانسپورٹ، پیٹرولیم، تیل اور لیوبریکینٹس، راشن، علاج، ٹریننگ وغیرہ، اسلحہ اور گولہ بارود کی درآمد اور متعلقہ خریداریاں، سول ورکس (موجودہ انفراسٹرکچر کی دیکھ بھال اور نئی عمارتوں کی تعمیر کے لیے فنڈز) شامل ہیں۔

حکومت نے پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرا م (پی ایس ڈی پی) 24-2023 کے تحت دفاعی ڈویژن کی جاری اسکیموں اور نئی اسکیموں کے لیے 3 ارب 40 کروڑ روپے بھی مختص کیے ہیں، اس میں سے حکومت نے ملکی حصے سے 3 ارب 30 کروڑ روپے اور غیر ملکی امداد کے حصے سے 50 لاکھ روپے مختص کیے ہیں۔

حکومت نے آئندہ مالی سال کے پی ایس ڈی پی کے تحت دفاعی پیداوار کے 2 جاری منصوبوں کے لیے 2 ارب روپے کی رقم بھی مختص کی ہے، جاری منصوبوں کے تحت گوادر میں شپ یارڈ بنانے کے لیے پروجیکٹ مینجمنٹ سیل کے قیام کے لیے 10 کروڑ روپے اور ’کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس‘ کے انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کرنے کے لیے ایک ارب 90 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

مشہور خبریں۔

2023 میں سندھ میں پی ٹی آئی کی حکومت ہو گی

?️ 5 نومبر 2021مٹھی(سچ خبریں)  وفاقی وزیر خارجہ و پی ٹی آئی کے رہنما مخدوم

محکمہ دفاع کو محکمہ جنگ میں تبدیل کرنا؛ امریکہ کی جارحانہ پالیسیوں کو تیز کرنا

?️ 6 ستمبر 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں امریکی محکمہ دفاع کا

اگلے ہفتے سے محدود پیمانے پر تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ

?️ 14 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے بین الصوبائی تعلیمی وزراء

کیا شرم الشیخ اجلاس میں شرکت نہ کرنے سے ایران ہار گیا؟

?️ 14 اکتوبر 2025سچ خبریں: شرم الشیخ، مصر میں غزہ امن اجلاس، امریکہ اور صیہونی

نیٹو دفاعی مؤقف پر قائم ہے، جنگ میں شامل نہیں ہوگا: یورپی عہدیدار

?️ 8 جولائی 2026سچ خبریں:بیلجیم کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور نے کہا ہے کہ

اتحادی حکومت کے رہنماؤں کےخلاف دائر کرپشن کیسز عملی طور پر بند ہوگئے

?️ 18 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) نئے ترمیم شدہ احتساب قوانین کے تحت عدالتوں

محصولات میں کمی کے باوجود بیوروکریٹس کی نظریں الاؤنسز میں اضافے پر مرکوز

?️ 21 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) محصولات کی وصولی میں کمی کے باوجود حکومت

داعش کے سرپرستوں کے خلاف بولنا لبنانی وزیر خارجہ کو مہنگا پڑگیا

?️ 19 مئی 2021سچ خبریں:لبنان کے وزیر خارجہ کو داعش کو ایجاد کرنے والوں پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے