اُمہ متحد ہو کر مشترکہ چیلنجز کا مؤثر انداز میں مقابلہ کرے۔ اسحاق ڈار

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اُمہ متحد ہو کر مشترکہ چیلنجز کا مؤثر انداز میں مقابلہ کریں۔

وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دورے پر آنے والے وزرائے خارجہ کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں انتہائی مثبت اور مفید رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان ملاقاتوں میں خطے کی مجموعی صورتحال، امن و استحکام اور باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اِسی طرح موجودہ علاقائی صورتحال پر پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے درمیان ہونے والے مشاورتی اجلاس میں تفصیلی اور نتیجہ خیز بات چیت ہوئی، اور خطے میں جاری تنازعات کے جلد اور مستقل خاتمے پر زور دیا گیا۔ نائب وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ کہ چار ملکی مشاورتی عمل کا دوسرا اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر نے شرکت کی، اس سے قبل پہلا اجلاس 19 تاریخ کو منعقد ہوا تھا۔

دوسری جانب اجلاس میں موجودہ علاقائی کشیدگی، انسانی جانوں کے نقصان اور معاشی اثرات پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اسحاق ڈار نے بتایا کہ جاری تنازع انتہائی افسوسناک ہے کیونکہ اس کے اثرات پورے خطے میں عوام کی زندگیوں اور معیشت پر پڑ رہے ہیں۔

ان کا مزید اس بات پر زور دیا کہ ان مشکل حالات میں مسلم اُمہ کا اتحاد نہایت اہم ہے تاکہ مشترکہ چیلنجز کا مؤثر انداز میں مقابلہ کیا جا سکے۔

مشہور خبریں۔

حکومت نے مذاکرات کی پیشکش کیوں کی ہے؟؛علی محمد خان کی زبانی

?️ 23 جون 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد

ایران کے بارے میں عرب ممالک کے مؤقف پر صیہونی سیخ پا

?️ 17 جنوری 2026سچ خبریں:عرب ممالک کی جانب سے ایران کے داخلی حالات پر مداخلت

ایپل کے نئے آئی فون13 میں نیا کیا ہے؟ جانئے اس رپورٹ میں

?️ 6 اپریل 2021کیلی فورنیا (سچ خبریں) ایپل نے گزشتہ سال اکتوبر میں آئی فون12

نگران وزیراعظم کا بجلی چوروں، واجبات کے نادہندگان کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

?️ 4 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے حکام کو قانون نافذ

ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کے خطرات بڑھ گئے ہیں:جاپانی حکام کا ٹرمپ کو انتباہ

?️ 11 اکتوبر 2025ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کے خطرات بڑھ گئے ہیں:جاپانی حکام کا ٹرمپ

آزاد امیدواروں پر کوئی پابندی نہیں، وہ اپنا فیصلہ کرنے میں آزاد ہیں، فواد چوہدری

?️ 12 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اینٹی کرپشن عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا

ایران سے چین تک بائیڈن اور ٹرمپ کی ایک جیسی سیاست

?️ 25 جولائی 2022سچ خبریں:نیویارک ٹائمز اخبار نے اپنی ایک تجزیاتی رپورٹ میں لکھا ہے

شاہد خاقان عباسی نے آئندہ انتخابات سے متعلق اپنی حکمت عملی بتا دی

?️ 29 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سینئر سیاستدان شاہد خاقان عباسی نے آئندہ انتخابات سے متعلق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے