صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو نااہل قرار دینے کی درخواست خارج

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو نااہل قرار دینے کی درخواست خارج کردی۔ صدر مملکت کی اہلیت کو ظہور مہدی نامی شہری نے چیلنج کیا تھا، مذکورہ درخواست گزشتہ ہفتے سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کی گئی تھی۔

درخواست میں ڈاکٹر عارف علوی کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔ درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ میرے صدارتی امیدوار کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال درست نہیں ہوئی، میرے صدر کا الیکشن لڑنے کے کاغذات کو تائید کنندہ تجویز کنندہ نہ ہونے پر خارج کیا گیا، عارف علوی کے کاغذات پر میرے 6 اعتراضات تھے، صدارتی الیکشن کے وقت عارف علوی انڈر ٹرائل ملزم تھے۔

درخواست گزار نے مزید کہا کہ عارف علوی صدارت کے لیے اہلیت نہیں رکھتے تھے، اہلیت نہ رکھنے والے کو صدر بنانے کی وجہ سے ملک اس وقت بحران کا شکار ہے، سیاسی جماعتیں ایک دوسرے سے دست و گریباں ہیں۔

آج سپریم کورٹ میں مذکورہ درخواست پر سماعت جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نےکی۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ سیاسی جماعتیں کیا کر رہی ہیں یہ آپ کا مقدمہ نہیں ہے، آپ کے کاغذات نامزدگی پر تائید کنندہ کے دستخط نہیں تھے، آئینی تقاضا ہے تائید کنندہ تجویز کنندہ رکن مجلس شورہ ہونا چاہیے۔

بعدازاں جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے دلائل سننے کے بعد صدرمملکت کےخلاف نااہلی کی درخواست خارج کر دی۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس اپریل میں سابق وزیراعظم عمران خان کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کرنے، آرمی چیف کی تعیناتی پر مشاورت کی پیشکش کرنے اور حال ہی میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے سمیت متعدد معاملات پر صدر عارف علوی تنقید کی زد میں رہ چکے ہیں، سیاسی مخالفین کی جانب سے ان پر کئی بار بطور صدر اختیارات سے تجاوز کرنے کا الزام عائد کیا جاتا رہا ہے۔

گزشتہ برس مئی میں قومی اسمبلی میں گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کے معاملے پر صدر مملکت کی جانب سے ’غیر آئینی مؤقف اپنانے‘ پر ان کے خلاف اکثریت ووٹوں سے قرار داد منظور کرتے ہوئے ان سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ اپنی ذمہ داریاں غیر جانبدار انداز میں سر انجام دیں۔

مشہور خبریں۔

سی پیک منصوبہ دونوں ممالک کے مابین بہترین تعلقات کا منہ بولتا ثبوت ہے:چینی قونصل جنرل

?️ 10 جون 2022اسلام آباد (سچ خبریں) چینی قونصل جنرل کا کہنا ہے کہ پاکستان ہمارا ہمسایہ

 شہید حسن نصرالله امریکی-صہیونی بالادستی کے خلاف ایک اہم چیلنج تھے:عرب نیشنل کانگریس 

?️ 19 فروری 2025 سچ خبریں:عرب نیشنل کانگریس کے سکریٹری جنرل حمدین صباحی نے کہا

کیا حماس خود کو دوبارہ تیارکر رہی ہے؟

?️ 28 جنوری 2024سچ خبریں:Yediot Aharonot اخبار کے مطابق اسرائیلی فوج نے سیاسی قیادت کو

صرف ایک سال میں صیہونیوں کے ہاتھوں 1226 فلسطینی بچے شہید اور گرفتار

?️ 29 نومبر 2021سچ خبریں:بچوں کے دفاع کی عالمی تحریک نے اعلان کیا ہے کہ

لبنان کی جنگ میں اسرائیلی فوج مشکلات کا شکار، داخلی اختلافات اور جانی نقصان میں اضافہ

?️ 5 نومبر 2024سچ خبریں:جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کو شدید جانی نقصان کا سامنا

مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے نئے سیکریٹری خارجہ اسد مجید کی سفارتی کوششوں کا خیرمقدم

?️ 23 جنوری 2023برسلز: (سچ خبریں) چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضا سید نے پاکستان

بلوچستان میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، دو میجر سمیت 6 اہلکار شہید

?️ 26 ستمبر 2022راولپنڈی: (سچ خبریں) بلوچستان میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر

چین کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا مقابلہ کرنے کے لیے گروپ آف سیون کا 600 بلین ڈالر کا بجٹ

?️ 27 جون 2022سچ خبریں:    جرمنی میں اپنے اجلاس کے پہلے دن، G7 رہنماؤں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے