?️
سچ خبریں:القسام نے غزہ میں ملے ہوئے مبینہ جاسوس سیم کارڈز فعال کر کے رہائی پانے والے 20 صیہونی قیدیوں کے اہلخانہ سے تصویری رابطے کئے؛ واقعہ معلوماتی آپریشنز اور فوجی خفیہ کاری کے چیلنجز کو اجاگر کرتا ہے۔
صیہونی چینل 15 کی رپورٹ کے مطابق عزالدین القسام نے زندہ صیہونی قیدیوں کی رہائی سے قبل ان کے اہلخانہ کے ساتھ تصویری رابطہ کا تھا۔
ایک صہیونی سکیورٹی عہدہ دار نے انکشاف کیا کہ حماس کی عسکری شاخ کی طرف سے قیدیوں کے اہلخانہ کے ساتھ ہونے والی ویڈیو کالز میں وہ سیم کارڈز استعمال ہوئے جنہیں صیہونی فوج کے مبینہ جاسوسی آپریشن کے حصے کے طور پر چھوڑا گیا تھا، یہ کالیں جنگ بندی کے تحت بین الاقوامی ریڈ کراس کو حوالے کرنے سے چند گھنٹے قبل کی گئیں، جب 20 زندہ قیدیوں کو منتقل کیا جانا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:غزہ کی پٹی پر قبضہ؛ صیہونی قیدیوں کے لیے نیتن یاہو کا سلام
صیہونی چینل کے مطابق، مذکورہ نامعلوم عہدہ دار نے کہا کہ یہ سیم کارڈز فوجی اطلاعاتی آپریشن کے تحت مختلف مقامات پر چھوڑے گئے تھے تاکہ مقامی فلسطینی رابطوں کے ذریعے قیدیوں کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکیں۔
رپورٹ کے مطابق حماس نے یہ سیم کارڈز تلاش کر کے جمع کیے اور قیدیوں کی رہائی سے پہلے کچھ کارڈز کو آن کر کے اہلخانہ کے ساتھ ویڈیو رابطے کیے،حماس کے اس اقدام صیہونی قیدیوں کے اہلخانہ کو پہلے ہی معلوم ہو گیا کہ ان بے بیٹے زندہ ہیں۔
رابطوں کی تفصیلات سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ مختصر ویڈیو کالز تقریباً دو منٹ کی تھیں، جن میں القسام کے نقاب پوش مجاہدین موجود تھے اور قیدی فرضی عسکری لباس میں نظر آئے۔ مثال کے طور پر ایک کال میں قیدی میتان زنگاوردکر کی والدہ نے اپنے بیٹے سے بات کی اور کہا کہ جنگ ختم ہو گئی ہے،بعض اہلخانہ نے یہ کالیں قبول کرنے سے انکار کیا اور اسے حماس کا پروپیگنڈا قرار دیا۔
صیہونی فوج نے اس واقعے کو اطلاعاتی غلطی قرار دیا اور معاملے کی مزید تفصیلات جاری نہیں کیں، اس دوران بعض اہلخانہ نے اس اقدام کا استقبال کیا جبکہ بعض نے اسے نفسیاتی مظاہرے کے طور پر تعبیر کیا۔ حماس نے اس واقعے پر باقاعدہ ردعمل نہیں دیا، مگر القسام نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ ہم نے معاہدے کی تمام ذمہ داریاں پوری کی ہیں۔
مزید پڑھیں:صیہونی قیدیوں کے خاندانوں کا احتجاجی مظاہرہ
یہ واقعہ اس وقت منظر عام پر آیا ہے جب غزہ میں آتشبس کے پہلے مرحلے کا نفاذ جاری ہے اور یہ آئندہ مذاکرات پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس واقعے نے غزہ میں اسرائیلی فوج کی اطلاعاتی سرگرمیوں کے چیلنجز کو نمایاں کر دیا ہے اور ممکن ہے کہ اس کے نتیجے میں رژیم اپنی جاسوسی حکمتِ عملی کا ازسرِ نو جائزہ لے۔


مشہور خبریں۔
قبرستان میں فوٹوشوٹ کروانے پر ماریہ بی نے صارفین سے معافی مانگ لی
?️ 11 مارچ 2023بھاولپور: (سچ خبریں) پاکستان کی معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی کی جانب
مارچ
امریکہ نے ایران جنگ کے معاملے پر اپنا وعدہ توڑ دیا۔ حافظ نعیم الرحمان
?️ 22 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے
جون
بھارت کو ایک مرتبہ پھر ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا
?️ 20 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) بھارت پاکستان کو عالمی سطح پر بھی بدنام
جولائی
کیا امریکہ جزائر تیران و صنافیر میں فوجی اڈہ قائم کرے گا؟ واشنگٹن اور بیجنگ کی کشمکش میں نیا مرحلہ
?️ 10 مئی 2025 سچ خبریں:سعودی عرب نے مبینہ طور پر امریکہ کو تیران و
مئی
عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی معیشت نے ترقی کی: اسد عمر
?️ 20 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ
جنوری
عراق میں پارلیمانی انتخابات، کڑا امتحان یا آسان مرحلہ؟
?️ 24 اکتوبر 2025عراق میں پارلیمانی انتخابات، کڑا امتحان یا آسان مرحلہ؟ عراقی عوام 11
اکتوبر
روس کی نظر میں پوتن اور ٹرمپ کی ملاقات کسی بھی فوری حل کا سبب نہیں بن سکی
?️ 16 اگست 2025 روس کی نظر میں پوتن اور ٹرمپ کی ملاقات کسی بھی
اگست
برطانیہ کا فیس بک پر 50 ملین پونڈ جرمانہ
?️ 21 اکتوبر 2021سچ خبریں:کاروباری امور پر نگراں برطانوی اتھارٹی نے فیس بک پر جان
اکتوبر