فلسطینی مجاہدین کا صیہونی قیدیوں کے اہلخانہ کو ویڈیو کال کرنے کا انکشاف

فلسطینی مجاہدین کا صیہونی قیدیوں کے اہلخانہ کو ویڈیو کال کرنے کا انکشاف

?️

سچ خبریں:القسام نے غزہ میں ملے ہوئے مبینہ جاسوس سیم کارڈز فعال کر کے رہائی پانے والے 20 صیہونی قیدیوں کے اہلخانہ سے تصویری رابطے کئے؛ واقعہ معلوماتی آپریشنز اور فوجی خفیہ کاری کے چیلنجز کو اجاگر کرتا ہے۔

صیہونی چینل 15 کی رپورٹ کے مطابق عزالدین القسام نے  زندہ صیہونی قیدیوں کی رہائی سے قبل ان کے اہلخانہ کے ساتھ تصویری رابطہ کا تھا۔

ایک صہیونی سکیورٹی عہدہ دار نے انکشاف کیا کہ حماس کی عسکری شاخ کی طرف سے قیدیوں کے اہلخانہ کے ساتھ ہونے والی ویڈیو کالز میں وہ سیم کارڈز استعمال ہوئے جنہیں صیہونی فوج کے مبینہ جاسوسی آپریشن کے حصے کے طور پر چھوڑا گیا تھا، یہ کالیں جنگ بندی کے تحت بین الاقوامی ریڈ کراس کو حوالے کرنے سے چند گھنٹے قبل کی گئیں، جب 20 زندہ قیدیوں کو منتقل کیا جانا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:غزہ کی پٹی پر قبضہ؛ صیہونی قیدیوں کے لیے نیتن یاہو کا سلام

صیہونی چینل کے مطابق، مذکورہ نامعلوم عہدہ دار نے کہا کہ یہ سیم کارڈز فوجی اطلاعاتی آپریشن کے تحت مختلف مقامات پر چھوڑے گئے تھے تاکہ مقامی فلسطینی رابطوں کے ذریعے قیدیوں کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکیں۔

رپورٹ کے مطابق حماس نے یہ سیم کارڈز تلاش کر کے جمع کیے اور قیدیوں کی رہائی سے پہلے کچھ کارڈز کو آن کر کے اہلخانہ کے ساتھ ویڈیو رابطے کیے،حماس کے اس اقدام صیہونی قیدیوں کے اہلخانہ کو پہلے ہی معلوم ہو گیا کہ ان بے بیٹے زندہ ہیں۔

رابطوں کی تفصیلات سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ مختصر ویڈیو کالز تقریباً دو منٹ کی تھیں، جن میں القسام کے نقاب پوش مجاہدین موجود تھے اور قیدی فرضی عسکری لباس میں نظر آئے۔ مثال کے طور پر ایک کال میں قیدی میتان زنگاوردکر کی والدہ نے اپنے بیٹے سے بات کی اور کہا کہ جنگ ختم ہو گئی ہے،بعض اہلخانہ نے یہ کالیں قبول کرنے سے انکار کیا اور اسے حماس کا پروپیگنڈا قرار دیا۔

صیہونی فوج نے اس واقعے کو اطلاعاتی غلطی قرار دیا اور معاملے کی مزید تفصیلات جاری نہیں کیں، اس دوران بعض اہلخانہ نے اس اقدام کا استقبال کیا جبکہ بعض نے اسے نفسیاتی مظاہرے کے طور پر تعبیر کیا۔ حماس نے اس واقعے پر باقاعدہ ردعمل نہیں دیا، مگر القسام نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ ہم نے معاہدے کی تمام ذمہ داریاں پوری کی ہیں۔

مزید پڑھیں:صیہونی قیدیوں کے خاندانوں کا احتجاجی مظاہرہ

یہ واقعہ اس وقت منظر عام پر آیا ہے جب غزہ میں آتش‌بس کے پہلے مرحلے کا نفاذ جاری ہے اور یہ آئندہ مذاکرات پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس واقعے نے غزہ میں اسرائیلی فوج کی اطلاعاتی سرگرمیوں کے چیلنجز کو نمایاں کر دیا ہے اور ممکن ہے کہ اس کے نتیجے میں رژیم اپنی جاسوسی حکمتِ عملی کا ازسرِ نو جائزہ لے۔

مشہور خبریں۔

وزیراعظم کے لندن جانے پر اتحادی جماعتوں کو تحفظات

?️ 16 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے

قومی اسمبلی میں ایک بار پھر جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کا مطالبہ

?️ 25 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) قومی اسمبلی میں اراکین کی جانب سے ایک بار

اسرائیل قیدیوں کے تبادلے کے لیے تیار

?️ 11 نومبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے چینل 13 کے رپورٹر موریہ اسراف نے سیاسی

سانحہ 9 مئی: فوجی عدالتیں عام شہریوں کو سزا نہیں سنا سکتی، فیصلہ مسترد کرتے ہیں، عمر ایوب

?️ 21 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈراور پاکستان تحریک انصاف

حکومت نے 6 وزارتیں ختم، 2 ضم، اداروں میں اصلاحات لانے پرعملد درآمد شروع کردیا، وزیرخزانہ

?️ 29 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے

کرپشن پر زیرو ٹالرنس، 100 فیصد میرٹ پر تعیناتیاں ہورہی ہیں: مریم نواز

?️ 3 اکتوبر 2025لاہور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبے

تل ابیب پر جوابی حملے میں حزب اللہ کا پیغام

?️ 26 ستمبر 2024سچ خبریں: اس حکومت کے حالیہ جرائم کے جواب میں اسرائیلی حکومت

شوکت ترین نےخیبر پختونخواہ سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے

?️ 4 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر خزانہ شوکت ترین نے خیبرپختونخوا (کےپی)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے