کرپشن پر زیرو ٹالرنس، 100 فیصد میرٹ پر تعیناتیاں ہورہی ہیں: مریم نواز

?️

لاہور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبے میں سو فیصد میرٹ پر تعیناتیاں ہورہی ہیں جبکہ کرپشن پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔  حکمران کا ہر فیصلہ عوام کی زندگی پر اثرانداز ہوتا ہے، گڈ گورننس کا بنیادی اصول احسان اور خدمت ہے۔ مریم نوازسے نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکاء اور فیکلٹی ممبران نے ملاقات کی، وزیراعلیٰ پنجاب نے وفد کا خیر مقدم کیا اور وفد کو پنجاب حکومت کے تاریخی اور فلاحی منصوبوں سے آگاہ کیا۔

وفد سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام کا پیسہ صرف عوام پر خرچ کیا جا رہا ہے اور ای ٹینڈرنگ کے ذریعے مکمل شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے۔ مریم نواز  نے کہا ہے کہ وطن دھرتی ماں کی طرح ہے، اس سے بے وفائی ناقابل برداشت ہے، پنجاب میں اب سیاسی تعیناتیاں اور اقرباپروری ختم ہو چکی ہے۔

وزیراعلیٰ نے پاکستان آرمی، نیوی اور ایئر فورس کو آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت عسکری قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

انہوں نے وفد کو بتایا کہ پنجاب میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے، سیلاب کے دوران سب سے بڑا انخلاء آپریشن مکمل کیا گیا اور سیلاب متاثرین کی نشاندہی کیلئے تھرمل امیجنگ ڈرونز کامیابی سے استعمال کیے گئے۔ مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کی زراعت کو پہلی بار میکانائزیشن کی راہ پر ڈالا جا رہا ہے، کینسر کے مریضوں کیلئے جدید کوابلیشن مشین سے علاج ممکن بنایا جا رہا ہے جبکہ سموگ سے بچاؤ کیلئے 15 سموگ گنز درآمد کی گئی ہیں۔

وفد میں پاکستان آرمی، نیوی، ایئر فورس اور سول افسران کے علاوہ 26 ممالک کے 47 شرکاء شامل تھے جن میں آسٹریلیا، برطانیہ، چین، امریکا، سعودی عرب، ترکی، متحدہ عرب امارات، ایران، فلسطین اور ساؤتھ کوریا کے افسران بھی موجود تھے۔ نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکاء اور فیکلٹی ممبران نے پنجاب کے عوامی فلاحی منصوبوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں جاری پراجیکٹس کو سراہا۔

مشہور خبریں۔

بائنانس کے بانی چانگ پینگ ژاؤ پاکستان کرپٹو کونسل کے اسٹریٹجک مشیر مقرر

?️ 8 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بائنانس کے بانی چانگ پینگ ژاؤ کو پاکستان

فلسطینی خواتین پر صیہونی مظالم کی المناک داستان

?️ 8 مارچ 2021سچ خبریں:فلسطین لبریشن آرگنائزیشن نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر انسانی

سلمان خان کا انکشاف، کورونا نے  ہمارے  گھر کے بہت سے افراد کو متاثر کیا

?️ 11 مئی 2021ممبئی (سچ خبریں) بالی وڈ اسٹار سلمان خان نے اہم  انکشاف کیا

ونزویلا میں دو اہم اپوزیشن کے رہنماوں کی عام معافی سے قبل رہائی

?️ 9 فروری 2026 سچ خبریں: خوان پابلو گوانیبا سمیت ونزویلا کے دو نمایاں حزب

شہریوں کی ہلاکتیں چاہے یوکرین میں ہوں یا کشمیر اور افغانستان میں، ان کی ہمیشہ مذمت کی جانی چاہیے:منیر اکرم

?️ 5 مارچ 2022(سچ خبریں) رواں ہفتے کے آغاز میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی

The Important Things You Learn When You Move to a Foreign Country

?️ 17 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such

کل جماعتی حریت کانفرنس کی مقبوضہ جموں وکشمیرمیں گھروں پر چھاپوں، گرفتاریوں کی مذمت

?️ 7 مارچ 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

بھارتی حملے کے ساتھ ہی ایکس کی سروس بحال، ’سندور بن گیا تندور‘ ٹاپ ٹرینڈ

?️ 7 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے پاک – بھارت کشیدگی کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے