?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے وزارت دفاع کے لیے 4 ارب روپے اور وزارت داخلہ کے لیے 20 ارب روپے فنڈنگ کی منظوری دے دی۔
سرکاری ریڈیو پاکستان رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس آج وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
اجلاس میں وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک، وفاقی وزیر برائے تجارت جام کمال خان، وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ، وزیرِاعظم کے مشیر برائے نجکاری و چیئرمین نجکاری کمیشن محمد علی، وفاقی سیکریٹریز اور متعلقہ وزارتوں و ریگولیٹری اداروں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔
وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ ای سی سی نے وزارتِ داخلہ و انسدادِ منشیات کی جانب سے جمع کرائی گئی سمری پر غور کیا، جس میں نیویارک شہر کے ساتھ لیز معاہدے کے خاتمے کے بعد روزویلٹ ہوٹل، نیویارک کی مالی ضروریات کے لیے تکنیکی ضمنی گرانٹ فراہم کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔
کمیٹی نے ہوٹل کی فوری مالی ضروریات پوری کرنے کی حمایت کی اور وزارت کو ہدایت دی کہ تخمینوں کا ازسرِ نو جائزہ لے کر معاملہ دوبارہ ای سی سی کو پیش کیا جائے۔
کمیٹی نے وزارتِ دفاع کی طرف سے اسلام آباد میں ڈیفنس کمپلیکس کی تعمیر کے لیے حاصل کردہ زمین کے مالکان کو نقد معاوضے کی ادائیگی کے لیے فنڈز فراہم کرنے کی سمری پر بھی غور کیا۔
اعلامیے میں بتایا گیا کہ ای سی سی نے وزارتِ خزانہ کے ذریعے 4 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی جبکہ بقیہ رقم کی فراہمی کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کرے گی۔
مزید برآں، کمیٹی نے وزارتِ داخلہ و انسدادِ منشیات کی جانب سے امن و امان کے قیام کے لیے 20 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی تجویز پر غور کیا اور اس کی منظوری دی۔
اعلامیے کے مطابق فنڈز مرحلہ وار اور ضرورت کے مطابق وزارتِ خزانہ کی مشاورت سے وزارتِ داخلہ کو فراہم کیے جائیں گے، اسی کے ساتھ ای سی سی نے فرنٹیئر کور کے ہیڈکوارٹر خیبر پختونخوا (نارتھ)، پشاور کی قانون نافذ کرنے کی سرگرمیوں کے لیے 17 کروڑ 48 لاکھ روپے کی اضافی گرانٹ کی بھی منظوری دی۔
اسی طرح کمیٹی نے وزارتِ تجارت کی جانب سے پیش کردہ مجوزہ ایس آر او کی منظوری دی، جس کے ذریعے افغانستان، ایران اور روس کے ساتھ دو طرفہ تجارت کے لیے بزنس ٹو بزنس (بی ٹو بی) بارٹر ٹریڈ میکنزم میں ترامیم کی جائیں گی۔


مشہور خبریں۔
ایران نے کیسے امریکی عالمی بالادستی خطرے میں ڈال دی ہے؟سابق امریکی وزیرخارجہ کی زبانی
?️ 10 اکتوبر 2024سچ خبریں: سابق امریکی وزیر خارجہ اور جارج بش جونیئر کی حکومت
اکتوبر
امریکی قیدیوں کی غیر معینہ مدت تک حراست پر گہری نظر
?️ 13 جنوری 2022سچ خبریں: کچھ لوگوں نے کبھی یقین نہیں کیا کہ 11 جنوری
جنوری
یمنی حملوں کے بعد اسرائیلی تعمیراتی شعبے میں بحران
?️ 31 جولائی 2025سچ خبریں: الجزیرہ ٹی وی کے مطابق، صہیونی ریاست کے معاشی اخبار
جولائی
غزہ میں صیہونی جنگی جرائم کا منھ بولتا ثبوت
?️ 13 اکتوبر 2023سچ خبریں: شمالی غزہ کے ایک علاقے پر صیہونی بمباری سے ایک
اکتوبر
اسرائیل اور ترکی کے مابین تصادم کے ممکنہ مناظر
?️ 24 جولائی 202516 جولائی کو شام پر صہیونی ریاست کے حملے کوئی پہلا واقعہ
جولائی
ملک بھر میں سوشل میڈیا پر کچھ گھنٹوں کے لئے پابندی لگا دی گئی
?️ 16 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزارت داخلہ کی جانب سے پی ٹی اے چیئرمین
اپریل
صیہونی وزارت جنگ مظاہرین کے چنگل میں
?️ 18 دسمبر 2023سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں کے ہزاروں باشندوں نے قیدیوں کے اہل خانہ
دسمبر
حکومت اور ٹی ایل پی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے
?️ 24 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ
اکتوبر