?️
جنیوا (سچ خبریں) اقوام متحدہ میں فلسطین کے مستقل مندوبریاض منصور نے عالمی برادری پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج جو اسرائیل اتنا زیادہ بدمعاش اور دہشت گرد بنا ہے اس کی سب سے بڑی وجہ عالمی برادری کی خاموشی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں فلسطین کے مستقل مندوب ریاض منصور نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے بنیادی حقوق کی سنگین پامالیوں اور عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں پر اسرائیل کو کھلی چھوٹ دینے اور اس کا مواخذہ نہ کیے جانے کے عالمی طرز عمل نے اسرائیل کو بدمعاش ریاس بنا دیا ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کی قیادت کولکھے گئے مکتوب میں ریاض منصور کا کہنا تھا کہ اسرائیل اقوام متحدہ کے معاہدوں، جنیوا معاہدے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کلھم کھلا خلاف ورزی کررہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل، اقوام متحدہ اور عالمی برادری کی طرف سے اسرائیل کو کھلی چھوٹ دینے کے نتیجے میں اس کے جرائم میں اضافہ ہوا ہے۔
ریاض منصور نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس، سلامتی کونسل کے صدر فرانس، جنرل اسمبلی کے صدر اور دیگر سینیر عہدیداروں کو مکتوب ارسال کیے ہیں۔
ان مکتوبات میں انہوں نے اقوام متحدہ کی قیادت کو فلسطین کی موجودہ صورت حال، القدس میں کشیدگی، عالمی قراردادوں کی سفارتی اور سیاسی اہمیت ان پر عمل درآمد، قضیہ فلسطین کے حل کے حوالے سے بین الاقوامی قوانین پرعمل درآمد اور دیگر امور پر روشنی ڈالی گئی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری باتوں کے بجائے عملی اقدامات کریں، انہوں نے اسرائیلی ریاست کے مظالم پر خاموشی اختیار کرنے پر افسوس کا اظہار کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی نے اسرائیل کو جرائم کی کھلی چھوٹ دے دی ہے۔
مشہور خبریں۔
آل خلیفہ اور عرب سمجھوتہ کرنے والوں پر تنقید ایک بار پھر عروج پر
?️ 4 فروری 2023سچ خبریں:بحرینی پارلیمنٹ کے اراکین کا حالیہ اجلاس میں ملک کے نمائندوں
فروری
کیا اسرائیل غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے؛ امریکہ کیا کہتا ہے؟!
?️ 27 اپریل 2024سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کی سلامتی کونسل کے ترجمان نے دعویٰ کیا
اپریل
خون سنوار نے آزادی کا نقشہ کھینچا: طالبان
?️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں:طالبان کے سینئر رکن انس حقانی نے حماس کے سیاسی رہنما
اکتوبر
شوکت ترین واشنگٹن روانہ ہوگئے
?️ 22 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ و ریونیو شوکت ترین
اکتوبر
کیا اسرائیل قیدیوں کے تبادلے پر متفق ہے؟
?️ 30 جنوری 2024سچ خبریں:عبرانی زبان کے مختلف میڈیا کے مطابق کہ اسرائیل نے ثالثوں
جنوری
بلاول بھٹو کا نواز شریف کے استقبال کیلئے ن لیگ کی تیاریوں پر تحفظات کا اظہار
?️ 8 اکتوبر 2023کراچی: (سچ خبریں) چیئرمین پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری
اکتوبر
انسٹاگرام پر ڈس لائیک بٹن کی آزمائش
?️ 19 فروری 2025سچ خبریں: سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر لائیک سمیت دیگر بٹنز
فروری
افغان فوج اور طالبان کے درمیان شدید جھڑپیں جاری
?️ 5 اگست 2021سچ خبریں:افغان حکام کا کہنا ہے کہ اس ملک کے ہلمند ،
اگست