سچ خبریں:غزہ کے النصیرات پناہ گزین کیمپ میں صیہونی فوج کے حملے میں 5 صحافی شہید ہو گئے، جس کے بعد غزہ جنگ میں شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد 202 تک پہنچ گئی ہے۔
فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی فوج نے النصیرات کے العودہ اسپتال کے سامنے صحافیوں کی گاڑی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں یہ پانچ صحافی شہید ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک اور فلسطینی خاتون صحافی شہید
شہید ہونے والے صحافیوں کے نام:
ان شہید صحافیوں کا تعلق قدس الیوم ٹی وی نیٹ ورک سے تھا جن کے نام درج ذیل ہیں:
فادی حسونہ
ابراہیم شیخ علی
محمد اللدعه
فیصل ابو القمصان
ایمن الجدی
یاد رہے کہ غزہ کی جنگ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں صحافیوں کی ہلاکت کا سلسلہ جاری ہے، جو جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔
مزید پڑھیں: غزہ کی پٹی میں ایک اور صحافی شہید
قابل ذکر ہے کہ صیہونیوں کے یہ حملے صحافت کی آزادی پر ایک سنگین حملہ اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہیں لیکن چونکہ یہ صیہونی کر رہے ہیں اس لیے انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے جو انہیں دن بدن مزید سفاک بناتا چلا جا رہا ہے۔