?️
سچ خبریں:صیہونی چینل 12 نے اپنے پروگرام اولپان شیشی میں اسرائیل کو امریکہ کی 51 ویں ریاست قرار دیتے ہوئے اعتراف کیا کہ تلآویو اب واشنگٹن کے اشاروں پر چلتا ہے۔
اسرائیل کے سرکاری میڈیا میں ایک غیرمعمولی اعتراف سامنے آیا ہے، صیہونی چینل 12 نے اپنے مشہور پروگرام "اولپان شیشی” میں صہیونی ریاست کو امریکہ کی 51 ویں ریاست قرار دیتے ہوئے کہا کہ تلابیب اب خود کوئی آزادانہ فیصلہ نہیں کر سکتا۔
میزبان نے کہا کہ امریکہ صرف ہمارے سیکیورٹی فیصلوں پر نہیں بلکہ عدالتی امور پر بھی کنٹرول رکھتا ہے، اور یہ ترامپ ہے جو آخرکار فیصلہ کرتا ہے۔
پروگرام کا آغاز ایک حیران کن منظر سے ہوا کہ پسِ منظر میں امریکی پرچم لہرا رہا تھا ، پرچم پر روایتی پچاس ستارے موجود تھے، مگر ان کے درمیان ایک نیا ستارہ بھی تھا؛ ستارہ داوود، جو صیہونی پرچم کی علامت ہے۔
پسِ منظر میں امریکی قومی ترانہ بج رہا تھا اور معروف میزبان دانی کوشمارو نے پروگرام کی ابتدا انگریزی زبان میں کی، نہ کہ عبری میں۔
پروگرام کے مرکزی اسکرین پر ایک عبری جملہ ظاہر ہوا جو دوہرا معنی رکھتا تھا ایک معنی میں وہ نرس یعنی پرستار بچہ بنتا تھا اور دوسرے معنی میں بیبی کی نرس یعنی نتن یاہو کی دیکھ بھال کرنے والی۔
پہلے مفہوم کے مطابق پیغام واضح تھا کہ اسرائیل بظاہر آزاد ہے، مگر اس کی دیکھ بھال کوئی دوسرا کرتا ہے ، وہی اسے کھلاتا ہے، وقتِ کھیل طے کرتا ہے، اور سزا و انعام کا فیصلہ بھی وہی کرتا ہے۔
دوسرے مفہوم میں بات اور بھی گہری تھی کہ نتن یاہو وہ بچہ ہے جس کی نرس ٹرمپ ہے اور یہ یقینی ہے کہ اس کے فیصلے بھی ٹرمپ کے اشاروں پر ہوں گے۔
دانی کوشمارو نے پروگرام میں کہا کہ امریکہ کا اسرائیل پر کنٹرول صرف سکیورٹی امور تک محدود نہیں؛ وہ اب ہمارے عدالتی نظام اور قانونی فیصلوں پر بھی اثرانداز ہوتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ وہ شخص ہے جس نے معاہدے امریکیوں کو اور خواب اسرائیلیوں کو بیچے۔ اب وہ خود مروان برغوثی جو تحریکِ فتح کے نمایاں رہنماؤں میں سے ہے ،کی رہائی پر غور کر رہا ہے۔
مزید پڑھیں:صہیونی منصوبہ گریٹر اسرائیل کا مستقبل؛ مشرقِ وسطیٰ میں نئے چیلنجز اور عالمی تبدیلیاں
کوشمارو نے طنزیہ مگر افسردہ لہجے میں کہا کہ جی ہاں، یہ کوئی غلطی نہیں۔ امریکہ کا صدر اسرائیل کے اندرونی قانونی فیصلے کرے گا، یہ عمل نتن یاہو کی طرف سے صدر اسحاق ہرتزوگ کو عفو کی درخواست سے شروع ہوتا ہے اور مروان برغوثی کی رہائی پر ختم ہوگا اور آخرکار، فیصلہ ٹرمپ کرے گا۔
اسرائیلی میڈیا کی یہ علامتی طنز دراصل صہیونی سیاست کی مکمل انحصار پسندی کو عیاں کرتی ہے جہاں واشنگٹن کی مرضی کے بغیر نہ کوئی عدالتی فیصلہ ممکن ہے، نہ کوئی سیاسی اقدام۔


مشہور خبریں۔
ملک بھر میں عید الاضحی منائی جا رہی ہے
?️ 21 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسمٰعیلؑ کی عظیم قربانی
جولائی
پوری دنیا میں کشمیر کا سفیر بن کر جاوں گا
?️ 18 جولائی 2021مظفرآباد(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں جلسے سے خطاب کرتے
جولائی
عراق میں3 پاکستانی شہریوں کو سزائے موت
?️ 5 اگست 2024سچ خبریں: صوبہ پنجاب کے ضلع سرگودھا کے رہائشی حیدر علی، گوجرانوالہ
اگست
ای وی ایم سے پیچھے نہیں ہٹے گئے:وزیر اعظم
?️ 10 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے
ستمبر
ایون فیلڈ، العزیزیہ ریفرنس: سزا کے خلاف نواز شریف کی اپیلیں بحال
?️ 26 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان مسلم لیگ (ن)
اکتوبر
ہم چاہتے ہیں جمہوری روایات چلیں اور ریڈ لائن کراس نہ ہو۔ شرجیل انعام میمن
?️ 8 دسمبر 2025کراچی (سچ خبریں) سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے
دسمبر
ایران امریکہ کا ازلی دشمن: امریکی جنرل
?️ 7 اپریل 2022سچ خبریںامریکی مسلح افواج کے سربراہ نے ایران اور دیگر تین ممالک
اپریل
امریکی صدر صیہونی وزیر اعظم کے فون کا جواب نہیں دیتے: صیہونی میڈیا
?️ 22 دسمبر 2021سچ خبریں:صیہونی چینل 13 کا دعویٰ ہے کہ امریکی صدر تک پہنچنے
دسمبر