ٹرمپ کا ناقابل معافی گناہ

ٹرمپ

?️

ٹرمپ کا ناقابل معافی گناہ
امریکی جریدے دی اٹلانٹک نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ، جس سے لاکھوں امریکیوں کو بہتر کارکردگی اور مضبوط قیادت کی امید تھی، اپنی دوسری صدارت کے محض چھ ماہ بعد ہی ناکامی اور نااہلی کی علامت بن چکے ہیں۔
 رپورٹ میں کہا گیا کہ 2024 کے انتخابات میں بہت سے ووٹرز نے ٹرمپ کو اس خیال سے ووٹ دیا کہ وہ سابق صدر سے زیادہ مؤثر ثابت ہوں گے، حالانکہ ان کی شخصیت اور جمہوریت مخالف رویے پر تحفظات موجود تھے۔ لیکن تازہ اعدادوشمار کے مطابق، عوام کا اعتماد تیزی سے ختم ہو رہا ہے۔ اے پی/نورک کے ایک سروے میں صرف 25 فیصد امریکی بالغوں نے کہا کہ ٹرمپ کی پالیسیوں نے ان کے لیے فائدہ مند ثابت ہوئی ہیں، تقریباً نصف کا کہنا ہے کہ ان پالیسیوں نے نقصان پہنچایا، جبکہ 20 فیصد نے کہا کہ کوئی فرق نہیں پڑا۔
گالوپ سروے کے مطابق ٹرمپ کی عوامی مقبولیت 37 فیصد پر آ گئی ہے، جو اس دور صدارت میں سب سے کم ہے اور ان کی پہلی صدارت کے اختتام پر ریکارڈ کم ترین 34 فیصد کے قریب ہے۔ آزاد ووٹرز میں یہ شرح مزید گر کر 29 فیصد رہ گئی ہے۔
دی اٹلانٹک کے مطابق، امریکی پہلے ہی ٹرمپ کو کرپٹ سمجھتے تھے لیکن برداشت کر لیتے تھے، مگر اب ان کا ماننا ہے کہ ٹرمپ نااہل ہیں  اور یہ امریکی سیاست میں ایک "ناقابلِ معافی گناہ” ہے۔
معاشی محاذ پر، ٹرمپ کی پالیسیوں خصوصاً درآمدی محصولات میں اضافے نے معیشت کو سست روی کی طرف دھکیل دیا ہے۔ صارفین کی قیمتیں گزشتہ سال کے مقابلے میں 2.6 فیصد بڑھ گئی ہیں، جب کہ جولائی میں صرف 73 ہزار نئی ملازمتیں پیدا ہوئیں۔ مزید یہ کہ مئی اور جون کے روزگار کے اعداد و شمار کو 2.5 لاکھ کی کمی کے ساتھ درست کیا گیا، اور بیروزگاری کی شرح 4.2 فیصد تک جا پہنچی۔
رپورٹ کے مطابق، ٹرمپ حکومت کا دعویٰ تھا کہ محصولات سے مہنگائی نہیں بڑھے گی، آمدنی بڑھے گی اور بجٹ خسارہ کم ہو گا، لیکن یہ سب غلط ثابت ہو رہا ہے۔ اس کے اثرات عام امریکی شہری آنے والے مہینوں اور سالوں میں شدت سے محسوس کریں گے۔
صرف معیشت ہی نہیں، بلکہ صحت، بیمہ، اور آفات میں امداد فراہم کرنے کے شعبوں میں بھی صورتحال خراب ہے۔ ٹیکساس میں حالیہ سیلاب کے ناقص انتظامات اور فیما کی بدانتظامی اس کی مثال ہیں۔ اسی طرح وفاقی حکومت میں انسدادِ بدعنوانی کی کوششیں بھی کمزور کر دی گئی ہیں۔
دی اٹلانٹک کا کہنا ہے کہ ڈیموکریٹس کے پاس ٹرمپ کی ناکامیوں کو عوام کے سامنے لانے کا بڑا موقع ہے، تاکہ یہ واضح کیا جا سکے کہ انہوں نے معیشت، صحت، اور عوامی خدمات میں بہتری کے بجائے حالات کو مزید بگاڑا ہے، اور وہ اور ان کی ٹیم حکومت چلانے کی صلاحیت سے محروم ہیں۔

مشہور خبریں۔

سندھ ہائیکورٹ نے مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف درخواست مسترد کردی، تحریری حکم جاری

?️ 14 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ نے 26ویں مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف

سعودی عرب اور روس کے وزرائے خارجہ کے درمیان علاقائی مسائل پر بات چیت

?️ 13 مئی 2023سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان اور روسی وزیر خارجہ سرگئی

سلمان اکرم راجا کی جیل حکام کیخلاف توہینِ عدالت کی درخواست مسترد کرنے پر شدید تنقید

?️ 19 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری

یوکرین امن کانفرانس میں سعودی عرب کا موقف

?️ 16 جون 2024سچ خبریں: سوئٹزرلینڈ میں ہونے والی یوکرین امن کانفرانس میں سعودی عرب

صہیونی پارلیمنٹ کے سامنے نیتن یاہو کے مخالفین کے 115,000 افراد کا اجتماع

?️ 28 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی سیکورٹی فورسز اور پولیس نے اعلان کیا کہ

سندھ میں ملیریا اور ڈینگی کے کیسز میں بتدریج اضافہ

?️ 5 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) مچھر سے پھیلنے والی بیماریوں سے ہر برس لاکھوں

مقاومت اور شیخ نعیم قاسم کے خلاف نواف سلام کی بیان بازی پر حزب اللہ کا سخت ردعمل

?️ 5 اگست 2026سچ خبریں:  لبنانی پارلیمنٹ میں وفاداری برائے مقاومت گروپ کے رکن علی

سسٹم چلنے والا نہیں ہے، فکر ہے کہیں ملک نہ ڈھے جائے، مولانا فضل الرحمٰن

?️ 27 فروری 2024پشاور: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے