🗓️
سچ خبریں:حزب اللہ نے صیہونی فوج اور ان کی بستیوں پر نئے حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملے فلسطین کے عوام اور غزہ کی بہادر مزاحمت کی حمایت اور لبنان کے دفاع کے لیے کیے گئے ہیں۔
النشرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ کے جاری کردہ بیانات میں بتایا گیا ہے کہ سنیچر کی سہ پہر 3:30 بجے صفد شہر کو کئی میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: گزشتہ 24 گھنٹوں میں حزب اللہ نے صیہونی فوج کے ساتھ کیا؛ خود فوج کا اہم اعتراف
جبکہ 3:00 بجے کریات شمونہ پر دوسری بار میزائل داغے گئے، اسی طرح صبح 8:30 بجے حزب اللہ کے مجاہدین نے اسرائیلی فوجی دستے کو، جو دیر میماس کے قریب داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا، گھیر کر ان پر ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔
اس جھڑپ میں کئی فوجی ہلاک یا زخمی ہوئے، اور دشمن زخمیوں کو نکالنے کے لیے دھوئیں اور آگ کا سہارا لینے پر مجبور ہوا۔
حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اس نے صیہونی فوج کا ایک مرکاوا ٹینک مغربی علاقے شمع میں میزائل سے تباہ کر دیا، جس کے نتیجے میں عملے کے تمام افراد ہلاک یا زخمی ہو گئے۔
درایں اثنا الخيام کے مشرق میں صیہونی فوجیوں کے اجتماع کو 4 بار میزائل حملوں کا نشانہ بنایا گیا نیز حزب اللہ نے صیہونی بستیوں دیشون اور آویویم پر بھی میزائل حملے کیے۔
مزید پڑھیں: پچھلے24 گھنٹے میں کتنے صیہونی فوجی زخمی ہوئے ہیں؟صیہونی فوج کا اعلان
حزب اللہ نے بیان کیا کہ یہ تمام کارروائیاں فلسطین کے غیور عوام اور غزہ کی مزاحمت کے ساتھ اظہار یکجہتی کے تحت انجام دی گئی ہیں۔
مشہور خبریں۔
لاہور میں 3 دن تک اسکول بند رہیں گے
🗓️ 22 نومبر 2021لاہور(سچ خبریں) پنجاب میں اسموگ اور بڑھتی ہوئی آلودگی کے پیش نظر
نومبر
ہلیری کلنٹن نے غزہ میں جنگ بندی کی مخالفت کی
🗓️ 15 نومبر 2023سچ خبریں:امریکہ کی سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے کہا کہ وہ
نومبر
عام انتخابات وقت پر ہوتے نظر نہیں آرہے، سینیٹر مشاہد حسین سید
🗓️ 8 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین
جنوری
بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست پر تشویش ہے، چیئرمین نیپرا
🗓️ 23 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے جنوری
فروری
مغرب میں کوئی نہیں جس سے ہم مذاکرات کر سکیں:روسی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین
🗓️ 28 دسمبر 2022سچ خبریں:روسی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین میدویدیف کا کہنا ہے کہ
دسمبر
bgvhh
🗓️ 2 مئی 2021fff Short Link Copied
صیہونی حکومت تباہی کی راہ پر گامزن
🗓️ 28 فروری 2023سچ خبریں:انتہائی امید افزا نظر میں بھی صیہونی حکومت تباہی کی ہنگامہ
فروری
امریکہ میں پھانسی کا نئا طریقہ
🗓️ 12 جنوری 2024سچ خبریں:ریاستہائے متحدہ میں ایک وفاقی جج نے نائٹروجن گیس کا استعمال
جنوری