?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے گزشتہ ایک دہائی سے عدالت عظمیٰ کا آڈٹ نہ کرانے پر رجسٹرار سپریم کورٹ کو طلب کر لیا۔
یہ پہلا موقع نہیں تھا جب پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سپریم کورٹ کے اکاؤنٹس دیکھنے کا مطالبہ کیا ہو، چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نور عالم خان نے حیرانگی کا اظہار کیا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے آڈیٹر جنرل پاکستان کو گزشتہ 10 برسوں سے اپنے اکاؤنٹس تک رسائی سے کیوں انکار کیا جارہا ہے۔
نور عالم خان نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو عیدالفطر کی تعطیلات کے بعد طلب کر لیا، گزشتہ ماہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سپریم کورٹ کے ججوں کی تنخواہوں اور دیگر مراعات کا ریکارڈ طلب کیا تھا۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے چیئرمین کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نورالامین مینگل سے ججوں، جرنیلوں، وزرائے اعظم، ارکان پارلیمنٹ، کابینہ کے ارکان اور بیوروکریٹس کو دیے گئے پلاٹوں کی تفصیلات پیش نہ کرنے پر بھی برہمی کا اظہار کیا، تاہم نورالامین مینگل نے 293 بیوروکریٹس کی فہرست فراہم کی جنہیں پی ایچ اے فاؤنڈیشن میں پلاٹ دیے گئے تھے۔
علاوہ ازیں انہوں نے ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو کے رہائشیوں کی منی ٹریل کی تفصیلات بھی طلب کیں، نور عالم خان نے کہا کہ ’ہم جاننا چاہتے ہیں کہ اصل الاٹی کون تھے، اب مالکان کون ہیں، ان کے خاندان کے افراد نے ایسی اہم جائیدادیں خریدنے کے لیے رقم کہاں سے حاصل کی‘۔
انہوں نے ایف آئی اے میں ایسے افسران کی منی ٹریل بھی مانگی جو ایجنسی کے ساتھ 3 سال سے زائد عرصے سے کام کر رہے تھے۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سیکریٹری (ہاؤسنگ اینڈ ورکس) افتخار علی شلوانی کو فیڈرل لاجز (اسلام آباد) میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو بے دخل کرنے کی ہدایت کردی۔
فیڈرل لاجز دوسرے شہروں سے اسلام آباد میں تعینات ہونے والے 17 سے 18 گریڈ کے سرکاری افسران کے لیے ہیں، افسران کو فیڈرل لاجز میں ڈیڑھ سال تک رہائش رکھنے کا حق حاصل ہے۔
تاہم ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو بتایا کہ زیادہ تر مکین فیڈرل لاجز میں کئی برسوں سے رہ رہے ہیں۔
افتخار علی شلوانی نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو بتایا کہ ’ان میں سے تقریباً 150 لوگوں نے حکومت کی جانب سے انہیں بے دخل کرنے کی کوششوں کے خلاف حکم امتناع حاصل کر رکھا ہے‘۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے مشاہدہ کیا کہ عدالتوںکی جانب سے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ان کوارٹرز میں مقیم افراد کو حکم امتناع دینا غلط تھا۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے اربوں روپے کے آڈٹ پیراز میں مالی بے ضابطگیوں پر برہمی کا اظہار کیا اور زیادہ تر مقدمات انکوائری کے لیے ایف آئی اے کے حوالے کر دیے، کچھ کیسز میں نور عالم خان نے سکریٹری (آئی پی سی) کو انکوائری کرنے اور دیگر کیسز میں اس حوالے سے ذمہ داریاں مختص کرنے کی ہدایت کردی۔


مشہور خبریں۔
آزاد کشمیر کے عوام کا فیصلہ تحریک انصاف کے حق میں ہوگا: وزیر خارجہ
?️ 25 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے آزاد کشمیر کے
جولائی
متحدہ عرب امارات نے سعودی عرب کے ابھا ہوائی اڈے پر یمنی ڈرون حملے پر ردعمل ظاہر کیا
?️ 7 اکتوبر 2021سچ خبریں:امتحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں یمنی
اکتوبر
پی ٹی آئی کا تحقیقات کیلئے قائم پارلیمانی کمیٹی کا بائیکاٹ
?️ 13 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) سینیٹر اعظم سواتی کی ’قابل اعتراض‘ ویڈیو کی مبینہ
نومبر
ترکی میں وسیع پیمانہ پر غزہ کی حمایت میں مظاہرے
?️ 26 مئی 2024سچ خبریں: ترکی کے ہزاروں لوگوں نے ایک بار پھر استنبول میں
مئی
حزب اللہ مقبوضہ فلسطین میں جس جگہ کو چاہتی ہے نشانہ بناتی ہے؛صہیونی میڈیا کا اعتراف
?️ 26 مئی 2026سچ خبریں:صہیونی ٹی وی چینل اور صیہونی اخبار معاریو نے اعتراف کیا
مئی
کرینہ کپور کو ماہرہ خان سے پہلے فلم ’ورنہ‘ کی آفر ہوئی تھی، ہارون شاہد
?️ 23 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکار ہارون شاہد نے انکشاف کیا ہے کہ شعیب
مارچ
یورپی یونین کی روس کے خلاف پابندیوں کے سولہویں پیکج کی منظوری
?️ 20 فروری 2025 سچ خبریں:یورپی یونین نے روس کے خلاف پابندیوں کے اپنے سولہویں
فروری
بن سلمان کے قاہرہ کے قریب الوقوع سفر کے مقاصد اور محرکات
?️ 17 مئی 2022سچ خبریں:مصری باخبر اور سفارتی ذرائع نے سعودی ولی عہد کے عنقریب
مئی