?️
لندن: (سچ خبریں)سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ان کی کوشش ہوگی کہ گرتی ہوئی معیشت کو روکیں اور اس کی سمت درست کریں۔
پاکستان روانگی سے قبل اسحاق ڈار کا کہنا تھا پاکستان چار سال سے جس بھنور سے گزرا ہے وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔. ان کا کہنا تھا اللہ کا خاص کرم ہے کہ جس دفتر سے نکل کر اپنے میڈیکل کے لیے لندن آیا تھا، آج اسی دفتر میں اللہ نے واپس بلوایا ہے۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا نواز شریف کی قیادت میں 2023 سے 2017 تک میں ہم دنیا کی 18ویں معیشت بننے جا رہےتھے، کم ترین شرح سود تھی اور گروتھ ریٹ بھی بلند تھی، دیگر مائیکرو انڈیکیٹرز بہترین اور بلند سطح پر تھے اور زرمبادلہ کے ذخائر بلند ترین سطح پر تھے، پاکستانی روپیہ بھی مستحکم تھا۔
انہوں نے کہا کہ کوشش ہو گی گرتی ہوئی ملکی معیشت کو روکیں اور اس کی سمت درست کریں۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا میرے خلاف 20 سال کے ٹیکس ریٹرنز جمع نہ کرانےکا جعلی کیس تھا، مین نے کبھی ٹیکس ریٹرن جمع کرانے میں تاخیر نہیں کی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان جانے کیلئے شہبازشریف اور اسحاق ڈار الگ الگ لوٹن ایئر پورٹ پہنچیں گے ، اسحاق ڈار نے وطن واپسی کیلئے بدھ کی نشست بک کروائی تھی ، نوازشریف نے اسحاق ڈار کو وزیراعظم کے ساتھ جانے کا مشورہ دیا ، اسحاق ڈار پاکستان پہنچ کر سینیٹر اور وزیر خزانہ کے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے ۔
سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار وطن واپسی کیلئے اپنے بیٹے علی ڈار کے ہمراہ لوٹن ایئر پورٹ روانہ ہو گئے ہیں. گزشتہ روز ن لیگ کی اعلیٰ قیادت کے اجلاس میں مفتاح اسماعیل نے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔ اسحاق ڈار کا کہناتھا کہ پاکستان چار سال سے جس بھنور سے گزر رہاہے وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے ۔


مشہور خبریں۔
بائیڈن کے دفتر سے مزید خفیہ دستاویزات دریافت
?️ 14 جنوری 2023سچ خبریں:امریکی میڈیا نے اعلان کیا کہ موجودہ امریکی صدر بائیڈن کے
جنوری
ایک لطیفہ جسے شمال میں آباد کاروں کی واپسی کہا جاتا ہے
?️ 16 اکتوبر 2024سچ خبریں: ٹائمز آف اسرائیل کے عبرانی ورژن زیمان اسرائیل نے منگل
اکتوبر
سارہ نیتن یاہو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف ؛ وجہ ؟
?️ 21 دسمبر 2024سچ خبریں: عبرانی ویب سائٹ مزاک لائیو کی جانب سے شائع کی
دسمبر
ڈالر کی اونچی اڑان رک نہ سکی
?️ 14 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستانی روپیہ آج (بدھ کو) مسلسل نویں سیشن میں
ستمبر
صیہونیوں کی کالی فائل میں ایک اور شکست ریکارڈ
?️ 29 مارچ 2022سچ خبریں: الخضیره کی بہادرانہ کارروائی، جس میں دو صیہونی ہلاک اور
مارچ
صیہونی غزہ میں انسانی امداد کیوں نہیں آنے دے رہے ہیں؟
?️ 30 جنوری 2024سچ خبریں: ایک انتہا پسند صہیونی جماعت کے سربراہ نے غزہ کے
جنوری
آئین میں ترمیم کسی شخصیت یا سیاسی مقصد کیلئے نہیں کی گئی۔ رانا ثناءاللہ
?️ 12 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) مشیر وزیراعظم رانا ثناءاللہ نے کہا کہ آئین
نومبر
یمنی مجاہدین نے عراقی مجاہدین سے کیا کہا؟
?️ 3 نومبر 2023سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن
نومبر