ملک کو درپیش معاشی چیلنجز کو مواقع میں بدلنے کے لئے کامرس کے طلباء کو کردار ادا کرنا ہوگا، مجتبیٰ شجاع الرحمان

?️

لاہور: (سچ خبریں) صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش معاشی چیلنجز کو مواقع میں بدلنے کے لئے کامرس کے طلباء کوکردارادا کرنا ہوگا۔

وہ پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف کامرس کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر محمد علی ، کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج لاہوررئیر ایڈمرل اظہر محمود ،ڈین فیکلٹی آف کامرس ڈاکٹر مبشر منور خان، کالج پرنسپل ڈاکٹر ظفر احمد ، اے سی سی اے، آئی سی اے کے نمائندوں ، فیکلٹی ممبران ،طلبائوطالبات اوران کے والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجتبیٰ شجاع الرحمان نے امید ظاہر کی کہ طلباء اپنے علم، مہارت اور اقدار کی بنیادپر تمام چیلنجز کا مقابلہ کر جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی شعبہ میں طلبائو طالبات کی خدمات حاصل کرکے ملکی معیشت کومزید مضبوط کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ سماجی و معاشی ترقی کے لئے کامرس لیڈرزوقت کی ضرورت ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز طلبائو طالبات کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی ہدایت پر ہونہار سکالرشپ پروگرام، لیپ ٹاپ سکیم، پوزیشن ہولڈرز میں کیش پرائز تقسیم کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر طلبائو طالبات میں بلاسود بائیک سکیم اور انٹرنشپ پروگرام شروع کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی معیشت کی بحالی کے لئے مزید اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں آئی ٹی و بزنس سٹی قائم کئے جا رہے ہیں۔ وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے کہا کہ ٹیچرز ڈے کے موقع پر اساتذہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آج آپ جہاں ہیں اپنے والدین اور اساتذہ کی وجہ سے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو والدین اور اساتذہ سے رہنمائی حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہاکہ طالبعلم محنت، لگن اور مثبت سوچ کے ذریعے اپنے خواب پورے کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک وسائل اور مواقع سے بھرپور ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لئے ہم سب نے بھرپور کردار ادا کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ عزت کا معیار علم اور تقویٰ ہے ،دولت اور طاقت نہیں۔ رئیر ایڈمرل اظہر محمود نے کہا کہ کوئی قوم اساتذہ کے بغیر ترقی نہیں کر سکتی۔

انہوں نے کہا کہ رزق اور عزت کے بارے میں اپنے ایمان اللہ پر مضبوط کریں۔انہوں نے کہا کہ حقیقی کامیابی آپ کی زندگی میں سکون کا ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فارغ التحصیل ہونے والے طالبعلم حلال طریقے سے رزق کمانے کو اپنا مشن بنائیں۔ پرنسپل ڈاکٹر ظفر احمد نے کہا کہ مارکیٹ میں بہترین ہیومن ریسورس پیدا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کامرس کے شعبے میں جدید تقاضوں کے مطابق نئے ڈگری پروگرامز متعارف کرائے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف کامرس کے گریجوایٹس کی مارکیٹ میں ڈیمانڈ بہت ذیادہ ہے۔تقریب میں 470طلبائوطالبات میں ڈگریاں و میڈلز تقسیم کئے گیے۔اس موقع پر ایشیئن روئنگ چیمپین شپ میں 2 گولڈ میڈلزحاصل کرنے والے ہیلی کالج کے طالبعلم زرک خان کو ایک لاکھ روپے کیش پرائز سے نوازا گیا۔ وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کی جانب سے زرک خان کے لئے یونیورسٹی رول آف آنر کا اعلان کیا گیا۔

مشہور خبریں۔

جولانی کی امریکی ایلچی سے ملاقات، ٹرمپ کے اسرائیل کو تنبیہ کے پس منظر میں

?️ 2 دسمبر 2025سچ خبریں: دمشق میں پیر کے روز سوریائی وزیر خارجہ احمد الشرع اور

ایرانی سفیر کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت: انہیں تمام سفارتی استثنیٰ حاصل ہے

?️ 17 جولائی 2025سچ خبریں:پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے

ایران نے صیہونیوں کے ساتھ سمجھوتہ کرنے والو ں کو ذلیل کر دیا ہے:جہاد اسلامی کے رکن

?️ 15 دسمبر 2021سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے ایک سرکردہ رکن نے مزاحمت

اولمپکس میں صیہونی حکومت کی شرکت منسوخ کرنے کا مطالبہ 

?️ 20 مئی 2024سچ خبریں: اولمپکس میں صیہونی حکومت کی شرکت کو منسوخ کرنا دنیا کے

آج کی برمودا مثلث آبنائے ہرمز میں ہے:صیہونی اخبار

?️ 17 جون 2026سچ خبریں:ایک صیہونی اخبار نے آبنائے ہرمز کی اہمیت اور صہیونی حکومت

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان نے کرسمس پر مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کی

?️ 25 دسمبر 2021لاہور(سچ خبریں) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارکرسمس پر مسیحی برادری کی

اگر ٹرمپ انتخابات میں کھڑے ہوئے ہیں تو میں ان کا مقابلہ کرؤں گا:بائیڈن

?️ 24 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ اگر میری صحت نے اجازت

سعودی عرب سمجھ گیا ہے کہ اپنے تحفظ کے لیے ٹرمپ پر بھروسہ نہیں کر سکتا

?️ 20 اکتوبر 2026سچ خبریں: گارڈین کی رپورٹ کے مطابق یمن کی انصاراللہ تحریک کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے