?️
سچ خبریں:حماس کے عسکری ترجمان ابوعبیده نے اسرائیلی عوام کو متنبہ کیا ہے کہ یا وہ اپنے حکمرانوں کو جنگ روکنے پر مجبور کریں یا مزید فوجی تابوتوں کے لیے تیار رہیں،خان یونس میں ہونے والے حالیہ حملے میں صہیونی فوج کے 4 اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں:ہم تابوت میں نہیں بلکہ زندہ لوٹنا چاہتے ہیں: صہیونی قیدی
فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کی عسکری ونگ کتائب القسام کے ترجمان ابوعبیده نے قابض صہیونی حکومت اور اس کے شہریوں کو سخت الفاظ میں خبردار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلیوں کے پاس صرف دو راستے بچے ہیں: یا وہ اپنی حکومت کو جنگ روکنے پر مجبور کریں، یا پھر تابوتوں کی واپسی کے لیے تیار ہو جائیں۔
قطر کے الجزیرہ نیٹ ورک کے مطابق، ابوعبیده نے اپنے خطاب میں کہا: ہمارے مجاہدین، انبیاء کے وارث ہیں۔ وہ داؤد کے پتھروں سے جالوت کے رتھوں پر نشانہ باندھتے ہیں اور قابض دشمن کی ہیبت کو چکناچور کر دیتے ہیں۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ خان یونس اور جبالیا میں آج دشمن کو جو بھاری نقصانات اٹھانا پڑے، وہ ہماری خصوصی کارروائیوں کی محض ایک جھلک ہے۔
ابوعبیده کا مزید کہنا تھا کہ: جو کچھ آج خان یونس اور جبالیا میں ہوا، وہ صرف ایک مثال ہے۔ دشمن کو یہ پیغام دیا گیا ہے کہ وہ جہاں بھی جائے، ہمارا مقابلہ اسے ایسے ہی شدید انداز میں کرنا پڑے گا۔
ابوعبیده کا یہ بیان اُس وقت سامنے آیا جب خان یونس کے مشرقی علاقے بنی سہیلہ میں ایک بم نصب شدہ عمارت میں دھماکے کے نتیجے میں کئی صہیونی فوجی ہلاک و زخمی ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فوج نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مشرقی خان یونس میں ایک بم سے بھرپور عمارت میں دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں 4 صہیونی فوجی ہلاک اور 5 زخمی ہوئے۔
فوجی ترجمان کے مطابق ہلاک شدگان میں 33 سالہ ریزرو جنرل چین گروس شامل ہے، جو کہ اسپیشل کمانڈو بریگیڈ کے تحت ماگلان یونٹ سے تعلق رکھتا تھا۔ اس کے علاوہ 19 سالہ گروہبان یواف ریفر بھی مارا گیا، جو انجینئرنگ فورسز کے یاہلوم یونٹ میں تعینات تھا۔
دوسرے دو ہلاک شدہ فوجیوں کے نام تاحال منظر عام پر نہیں آئے، البتہ ان کے اہل خانہ کو مطلع کر دیا گیا ہے۔
اسرائیلی فوجی ریڈیو کے مطابق، یہ فوجی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر بنی سہیلہ کے ایک مشتبہ مکان میں داخل ہوئے تھے، جو پہلے سے دھماکہ خیز مواد سے تَلہ بچھایا گیا تھا،عمارت میں داخل ہوتے ہی زور دار دھماکہ ہوا اور وہ ملبے تلے دب گئے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
بغاوت پر اکسانے کا کیس: فواد چوہدری کی ضمانت منظور
?️ 25 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے
جنوری
فرانسیسی شہریوں میں اسلحہ رکھنے کا بڑھتا رجحان
?️ 10 جنوری 2022سچ خبریں:فرانس میں بڑھتے ہوئے عدم تحفظ نے فرانسیسی شہریوں کو خود
جنوری
گوانتانامو بے جیل امریکہ کے دامن پر بدنما دھبہ:اقوام متحدہ
?️ 12 جنوری 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کی ایک نئی رپورٹ میں گوانتاناموبے کے حراستی مرکز
جنوری
اسرائیلی قیدیوں کے حوالے سے ٹرمپ کے بیان پر حماس کا ردعمل
?️ 4 ستمبر 2025 اسرائیلی قیدیوں کے حوالے سے ٹرمپ کے بیان پر حماس کا ردعمل
ستمبر
ترکی کی ثالثی سے مصری وزیر خارجہ کا شام کا ممکنہ دورہ
?️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں:شامی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ ترکی کی مداخلت سے
دسمبر
حماس نے صیہونیوں کی خطرناک حرکتوں کے بارے میں خبردار کیا
?️ 21 دسمبر 2024سچ خبریں: تحریک حماس کے قدس امور کے سربراہ ہارون ناصر الدین
دسمبر
پیلزپارٹی نے مرتضی وہاب کو میئر کراچی نامزد کر دیا
?️ 5 جون 2023کراچی: (سچ خبریں) بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کے میئر کے لیے
جون
پاکستان آنے والے مسافروں کے غیر ملکی کرنسی ظاہر کرنے کے فیصلے کے باعث روپیہ دباؤ کا شکار
?️ 8 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت خزانہ اور ایف بی آر نے سول
ستمبر