?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پہلگام حملے سے سیز فائر تک کئی سوالات اپنی جگہ برقرار ہیں جبکہ بھارت کے پاس ان کے کوئی جوابات نہیں ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پہلگام حملے کو جواز بنا کر بھارت نے پاکستان کیخلاف کھلی اور بلاجواز جارحیت کی، پاکستان کے دندان شکن جواب کے بعد جنگ بندی ہوئی مگر بھارتی حکومت کی زبان بندی نہ ہو سکی۔ اپنی ہزیمت چھپانے اور عوام کو بیوقوف بنانے کیلئے جھوٹی کہانیاں سنائی جا رہی ہیں، بھارتی وفد کے سربراہ ششی تھرور نے امریکا میں مقیم بیٹے کے ذریعے سوالات اٹھانے کا خود ساختہ ڈرامہ رچایا۔
ذرائع کے مطابق ششی تھرور کے بیٹے نے پہلگام حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے پر شواہد کا سوال کیا تو طے شدہ جواب یہ تھا کہ ’ہم سے کسی نے بھی شواہد کے متعلق کچھ نہیں کہا ہاں میڈیا نے ایسا ضرور کہا۔ ششی تھرور کا جھوٹ 24 اپریل 2025 کو پاکستان کے نائب وزیراعظم کے بیان سے واضح ہے کہ کوئی شواہد نہیں ہیں، اگر ان کے پاس کوئی شواہد ہیں تو انہیں چاہیے کہ وہ پاکستان کے ساتھ یا دنیا کے ساتھ شیئر کریں۔
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے 26 اپریل 2025 کو واضح طور پر کہا تھا کہ پاکستان کسی بھی ایسی مشترکہ، شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات کا حصہ بننے کیلئے تیار ہے جو اس معاملے کو سامنے لائے۔ سابق بھارتی ممبر پارلیمینٹ سیمرانجیت سنگھ مان کا بھی کہنا ہے کہ بھارت کے پاس بھی پہلگام حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کے کوئی شواہد نہیں ہیں۔
29 اپریل 2025 کو ڈی جی آئی ایس پی آر کا بھی کہنا تھا کہ ابھی تک پہلگام حملے کے حوالے سے کوئی شواہد شیئر نہیں کئے گئے جن سے ثابت ہو کہ یہ بے بنیاد الزام سچا ہے۔ 30 اپریل کو نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پہلگام حملے کی غیر جانبدارانہ، شفاف تحقیقات کیلئے وزیراعظم پاکستان نے مطالبہ کیا ہے۔
7 مئی 2025 کو وزیراعظم پاکستان کہہ چکے تھے کہ پاکستان نے اس واقعہ کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کی پیشکش کی تھی جس کی دنیا نے بھرپور تائید کی، 13 مئی 2025 کو بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ تحقیقات جاری ہیں اور ہمیں انتظار کرنا ہوگا۔


مشہور خبریں۔
تل ابیب کے دفاع کی قیمت؛ کیف آگ کی زد میں
?️ 5 جولائی 2025سچ خبریں: صہیونیست حکومت کا حملہ اگرچہ جوہری مسئلے کے بہانے تھا،
جولائی
نیویارک میں غزہ کی حمایت اور صیہونی حکومت کی نسل کشی کی مذمت میں مظاہرے
?️ 27 جون 2025سچ خبریں: امریکہ کے شہر نیویارک میں فلسطینی عوام کی حمایت کرنے
جون
جس لاش کی باقیات حوالے کی گئی ہیں وہ کسی اسرائیلی قیدی کی نہیں ہیں:صہیونیوں کا دعوٰی
?️ 18 نومبر 2025 جس لاش کی باقیات حوالے کی گئی ہیں وہ کسی اسرائیلی
نومبر
2026 مغربی کنارے میں سب سے خونریز سال
?️ 5 ستمبر 2026سچ خبریں: مغربی کنارہ میں صیہونی حکومت کی جانب سے بے دفاع
ستمبر
جنگ بندی کی قرارداد کے ویٹو سے امریکہ کا جھوٹ سامنے آیا
?️ 22 نومبر 2024سچ خبریں: امریکہ کی طرف سے سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی
نومبر
توشہ خانہ گاڑی ریفرنس:نواز شریف کی جانب سے بریت کی درخواست دائر، نوٹس جاری
?️ 7 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے
مئی
یمن اور یوکرین جنگ کے بارے میں برطانیہ کا دوغلہ پن
?️ 19 مارچ 2022سچ خبریں:انگلینڈ کے سابق فٹبالر اور کوچ ایلن شیرر نے یوکرین کے
مارچ
فیس بک میسنجر کا اسکرین شاٹ لینے والوں کو انتباہ
?️ 6 فروری 2022نیویارک(سچ خبریں)سماجی رابطوں کے مقبول ترین پلیٹ فارم فیس بک کے بانی
فروری