واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا کی درجنوں تنظیموں نے ایک بیانیہ جاری کرتے ہوئے اسرائیل کو نسل پرست ریاست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل میں یہودیوں کو بسانے کے لیئے 1948ء میں تقریباً 7 لاکھ 30 ہزار فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کیا گیا اور آج تک ان کے خلاف دہشت گردی جاری ہے جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ اسرائیل ایک دہشت گرد اور نسل پرست ریاست ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکا میں مختلف شعبوں کی نمایندہ 15 تنظیموں نے مشترکہ طور پر اسرائیل کو ایک نسل پرست ملک قرار دیا ہے، اسکولوں ویونیورسٹیوں کے اساتذہ اور مزدور انجمنوں نے کہا ہے کہ اسرائیلی ریاست فلسطینی عوام کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال کرکے جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے۔
بیان میں اسرائیلی جرائم کی شدید مذمت کی گئی ہے، انہوں نے اسرائیل کو ایک نسل پرست اور انتہا پسند ریاست قرار دیا ہے۔
ایک بیان میں پیشہ ور موومنٹ ورکرز یونین نے شیخ جراح اور سلوان میں اسرائیلی قابض فوج کے ذریعے جاری نسلی تطہیر اور مسجد اقصیٰ پر روزانہ حملوں اور غزہ کی پٹی پر حالیہ جارحیت کی مذمت کی ہے۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی نوآبادیاتی ریاست سے نسلی صفائی کی پالیسی کے تحت 73 برسوں سے فلسطینیوں کا ساتھ استحصال کیا جارہا ہے، جس کی شروعات 1948ء میں تقریباً 7 لاکھ 30 ہزار فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کرنے کے ساتھ ہوا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کی طرف سے اسرائیل کی سیاسی حمایت کے ساتھ ساتھ صہیونی ریاست کو دی جانے والی 3 ارب 80 کروڑ ڈالر کی امداد فلسطینیوں کے خلاف نسلی امتیاز کے لیے استعمال کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب بحرین کے وزیرخارجہ عبداللطیف الزیانی نے کہا ہے کہ ان کا ملک اسرائیل کی نئی حکومت سے خطے میں اس کی امن پالیسی کے بارے میں جاننے کے لیے رابطے میں ہے۔
خبررساں اداروں کے مطابق بحرینی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ ان کا ملک اپنے اور اسرائیلی عوام کے درمیان تفہیم، مکالمے اور تعاون کی حکمت عملی کے تحت اسرائیل کے ساتھ رابطے میں ہے۔
مشہور خبریں۔
صیہونیوں پوپ فرانسس سے مرنے کے بعد بدلہ
اپریل
کیا یمن کا امریکہ کے سامنے ہتھیار ڈالے گا ؟
مارچ
شام کے علاقے دیر الزور میں کئی راکٹ گرے
اگست
نیتن یاہو کا ایک نیا بیان
اگست
اگر وہ ہمیں دھمکیاں دیں گے تو ہم بھی انہیں دھمکیاں دیں گے
فروری
وزارت انسداد منشیات ملک میں نشے کی لت میں مبتلا افراد کی تعداد سے لاعلم نکلی
جنوری
افغان صدر کی طالبان کو نصیحت
جولائی
پاکستان ترقی کی بلند رفتار اور روزگار کی سطح کو برقرار رکھے گا: وزیر اعظم
جنوری