?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ برطانیہ نے باضابطہ طور پر پاکستان کو انتہائی خطرات کے حامل ممالک کی فہرست سے نکال دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اچھی خبر ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے ایکشن پلان کی جلد تکمیل پر برطانیہ نے پاکستان کو ہائی رسک تھرڈ ممالک (انتہائی خطرات کے حامل) کی فہرست سے خارج کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ ڈان کی رپورٹ کے مطابق 11 اپریل 2021 کو برطانیہ نے اپنے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی اعانت (ترمیمی) کے حوالے سے خطرناک ترین ممالک کے ضابطے 2021 کے تحت پاکستان کو شیڈول 3 زیڈ اے میں شامل(انتہائی خطرات کے حامل) 21 ممالک کی فہرست میں شامل کیا تھا۔
اپریل 2021 میں اس وقت کے ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا تھا کہ برطانیہ کا پاکستان کو منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی اعانت کے حوالے سے شدید خطرات کا شکار ممالک کی فہرست کا حصہ بنانے کا فیصلہ حقائق پر مبنی نہیں ہے۔
زاہد حفیظ چوہدری نے امید ظاہر کی تھی کہ برطانیہ زمینی حقائق کی روشنی میں اپنے قواعد و ضوابط کا جائزہ لے گا اور سیاسی بنیادوں پر اٹھائے گئے اس طرح کے غلط اقدامات سے باز رہے گا۔
خیال رہے کہ منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے لیے ہونے والی فنڈنگ پر نظر رکھنے والے عالمی ادارے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے 21 اکتوبر 2022 کو پاکستان کو گرے لسٹ سے خارج کردیا تھا۔
ایف اے ٹی ایف کے صدر ٹی راجا کمار نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ پاکستان 2018 سے گرے لسٹ میں تھا, اس وقت دو ایکشن پلان تھے، پاکستانی حکام بڑی جدوجہد کے بعد تمام ایکشن پلان پر بڑی حد تک عمل درآمد کرچکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف پاکستان کا اس پیش رفت پر خیرمقدم کرتا ہے۔
ٹی راجا کمار نے کہا تھا کہ پاکستان اب منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے لیے فنڈنگ کے خلاف مؤثر کام کر رہا ہے، ٹاسک فورس نے اگست کے اختتام پر ایک دورہ کیا، ٹیم نے تصدیق کی کہ پاکستانی قیادت میں اصلاحات میں پائیداری اور مستقبل میں بہتری کے لیے اعلیٰ سطح کا عزم پایا جاتا ہے۔
ایف اے ٹی ایف کے بیان میں کہا تھا کہ پاکستان نے انسداد منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے لیے فنڈنگ کے انسداد کے لیے مؤثر اقدامات کیے ہیں اور اسٹریٹجک خامیوں کے خاتمے کے لیے دیے گئے یکشن پلان پر کام کیا، جس کی نشان دہی ایف اے ٹی ایف نے جون 2018 اور جون 2021 میں کیا تھا۔
بیان میں کہا گیا تھا کہ پاکستان نے ایک ایکشن پلان بھی پہلے ہی عمل درآمدہوا تھا اور اب تمام 34 ایکشن پلان مکمل ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا تھا کہ یہ اصلاحات ملک اور خطے کے استحکام اور سلامتی کے لیے اچھے ہیں، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ انہیں مزید کام کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔


مشہور خبریں۔
پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے پر وزیر خارجہ کا بیان سامنے آگیا
?️ 29 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں)ذرائع کے مطابق ایف اے ٹی ایف کے پاکستان
جون
افغانستان نے امریکی ناجائز بچے کی ادا کی قیمت
?️ 16 فروری 2022سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے افغانستان کے مرکزی بینک کے
فروری
بیلجیئم کا اسرائیل کے خلاف بیان
?️ 9 نومبر 2023سچ خبریں: بیلجیئم کی نائب وزیر اعظم نے آج کہا کہ اسرائیل
نومبر
بحیرہ احمر سے سعودی عرب کی تیل کی برآمدات کو شدید رکاوٹ کا سامنا
?️ 28 جولائی 2026سچ خبریں: لوئڈز لسٹ میگزین نے اعلان کیا ہے کہ بحیرۂ احمر
جولائی
یمن کے خلاف امریکی اور برطانوی تازہ ترین جارحیت
?️ 27 جنوری 2024سچ خبریں: المسیرہ ٹی وی چینل نے یمن کے مغرب میں واقع
جنوری
فواد چوہدری کی نیوزی لینڈ کی ٹیم کو غیرمعمولی سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی
?️ 7 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے نیوزی
ستمبر
کیا امریکہ اور روس کے تعلقات بہتر ہو سکتے ہیں؟ روسی صدر کی زبانی
?️ 15 مارچ 2025 سچ خبریں:روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکہ کے ساتھ تعلقات کی
مارچ
امریکی فوجی قافلے عرعر کراسنگ پر دیکھے گئے
?️ 6 اگست 2024سچ خبریں: بغداد میں المیادین نیٹ ورک کے دفتر کے منیجر نے
اگست