?️
بلوچستان (سچ خبریں) بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں خفیہ اطلاع پر کیے گئے آپریشن میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو فوجی اہلکار شہید ہو گئے پاک فوج کے شعبہ تعلقات انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے اجری بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز نے تربت کے گردونواح میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر علاقے میں خفیہ آپریشن کیا۔
بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے گھیرے جانے کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دہشت گردوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا، فائرنگ کے تبادلے میں دو سپاہی ضلع سرگودھا کے رہائشی رمضان اور ضلع سوابی کے لانس نائیک لیاقت اقبال نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ایک اور واقعے میں لکی مروت ضلع سے تعلق رکھنے والے سپاہی انعام اللہ نے دہشت گردوں کی جانب سے راستے پر نصب کیے گئے دیسی ساختہ بم کو ہٹاتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کی کارروائیوں کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہیں جن کا مقصد بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو متاثر کرنا ہے۔
رواں سال جون میں ہوشاب میں واٹر ٹینکر پر دہشت گردوں کے حملے میں فرنٹیئر کور کے ایک سپاہی نے جام شہادت نوش کیا تھا۔اس سے قبل فروری میں ضلع کیچ کے علاقے ہوشاب کے قریب دہشت گردوں نے ایف سی کی ایک چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا جس میں سیکیورٹی فورسز کا ایک سپاہی شہید ہوگیا تھا۔


مشہور خبریں۔
مقبوضہ علاقوں میں خانہ جنگی کے بارے میں صیہونی پولیس کا انتباہ
?️ 19 فروری 2023سچ خبریں:صہیونی ٹی وی چینل 12 سے شائع ہونے والے ایک بیان
فروری
یمن کا اقوام متحدہ کے منفی کردار پر اعتراض
?️ 25 اکتوبر 2021سچ خبریں:مہدی المشاط کے پیغام میں کہا گیا ہے کہ یمن میں
اکتوبر
حکومتی اتحاد میں اختلافات‘ پیپلزپارٹی کا اظہار ناراضگی
?️ 4 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں) حکمران اتحاد کی دو سب سے بڑی شراکت دار مسلم
مئی
کراچی کے لیے بجلی سستی کر دی گئی
?️ 9 ستمبر 2022کراچی (سچ خبریں) نیپرا نے کراچی کے صارفین کے لیے جولائی کے
ستمبر
اڈیالہ جیل پر حملے کا منصوبہ ناکام ،3دہشتگرد گرفتار
?️ 7 مارچ 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) سی ٹی ڈی اورپولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران اڈیالہ جیل میں
مارچ
مسجد اقصیٰ کے خلاف صیہونیوں کی مسلسل جارحیت قابل قبول نہیں:قطر
?️ 10 اپریل 2023سچ خبریں:قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے اتوار
اپریل
مریم نواز کا غریب دیہی خواتین کو مفت مویشی دینے کا اعلان
?️ 21 جون 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے جنوبی پنجاب کی غریب
جون
پنجاب: انتخابات کے پُرامن انعقاد کیلئے قصور، شیخوپورہ میں فوج تعینات
?️ 6 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)محکمہ داخلہ پنجاب نے کہا ہے کہ 8 فروری
فروری