افغانستان میں بدامنی کو دیکھتے ہوئے آسٹریلیا نے اپنا سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان کردیا

افغانستان میں بدامنی کو دیکھتے ہوئے آسٹریلیا نے اپنا سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان کردیا

🗓️

آسٹریلیا (سچ خبریں)  امریکا نے جب سے افغانستان سے اپنی افواج کے انخلا کا عمل شروع کیا ہے جاتے جاتے ملک بھر میں شدید دہشت گردی پھیلا رکھی ہے تاکہ دنیا کو یہ بتا سکے کہ اس کے بغیر افغانستان کا کوئی مستقبل نہیں ہے اور اب امریکا کی اس سازش میں آکر آسٹریلیا نے افغانستان میں اپنا سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے وزیراعظم سکاٹ موریسن نے اپنے ایک بیان کہا کہ آسٹریلیا افغان دارالحکومت کابل میں قائم سفارتخانہ 28 مئی 2021 بروز جمعہ سے بند کردے گا۔ افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد حالات غیر یقینی کا شکار ہوں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ آسٹریلوی سفارت خانے کے سفارتی مشن کی سکیورٹی یقینی نہیں ہوگی، سکاٹ موریسن نے مزید کہا کہ آسٹریلیا فوجی نکالنے کے ساتھ سفارتخانہ بند کرے گا۔ سفارتخانہ بند کرنے کا فیصلہ عارضی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل میں حالات ٹھیک ہونے پرسفارتخانہ دوبارہ کھولیں گے، ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی سفیر سفارتخانہ بند ہونے کے باوجود افغانستان کا دورہ کرتے رہیں گے، سفیر کابل میں کسی دوسری جگہ مقیم ہوں گے۔

مشہور خبریں۔

انسانی حقوق کمیشن کا قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف ایک قدم

🗓️ 13 جولائی 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے بدھ کے روز جنیوا

ایرانی میزائلوں سے اسرائیل کا دفاعی نظام کو نقصان

🗓️ 7 اکتوبر 2024سچ خبریں: غزہ میں الاقصیٰ طوفان کی جنگ کے ایک سال بعد

پی آئی اے نے دو بین الاقوامی روٹس کے کرایوں میں نمایاں کمی کردی

🗓️ 2 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن ( پی آئی اے ) نے

پاکستان کی ’جی ایس پی پلس‘ حیثیت کی تجدید کیلئے کوششیں تیز

🗓️ 4 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) جہاں یورپی یونین کا 10 سالہ ترجیحی تجارتی انتظام

شاید انہیں بھی پتا ہے کہ ان کی یہ آخری باری ہے لہٰذا جو سمیٹنا ہے سمیٹ لو، مفتاح اسماعیل کا الزام

🗓️ 14 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیر خزانہ اور عوام پاکستان پارٹی کے

روپے کی قدر میں کمی کا ذمہ دار مسلم لیگ ن ہے

🗓️ 27 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) قومی اسمبلی میںروپے کی قدر میں کمی کا

صیہونیوں کے ساتھ سازش خلیج فارس میں امن کے لیے خطرہ:ایرانی جنرل

🗓️ 20 اگست 2022سچ خبریں:ایرانی سپاہ پاسداران کی بحریہ ونگ کے کمانڈر کا کہنا ہے

ترکی کے مختلف شہروں میں مزدوروں کا احتجاج

🗓️ 3 فروری 2022سچ خبریں: ترک کمپنیوں کے کارکنوں نےملک کے مختلف شہروں میں اپنے حالات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے