رواں برس کا پہلا چاند گرہن کل ہوگا:ماہرین

رچین  نے مصنوعی چاند بنانے پر کام شروع کر دیا

?️

سڈنی (سچ خبریں)ماہرین نے پیشگوئی کی ہے کہ دُنیا کے متعدد ممالک میں رواں برس کا پہلا چاند گرہن کل ہوگا جو امریکا، آسٹریلیا، ہانگ کانگ اور ٹوکیو میں دیکھا جاسکے گا اور  بعض مقامات پر مکمل، بعض پر جزوی اور بعض پر صفر ہوسکتا ہے۔قبل از ین بھی سورج اور چاند گرہن کے متعلق پیشگوئیاں آتی رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ رواں برس کا پہلا چاند گرہن کل ہوگا جو امریکا، آسٹریلیا، ہانگ کانگ اور ٹوکیو میں دیکھا جاسکے گا۔امریکی ریاست نیویارک اور شکاگو کے علاوہ چینی دارالحکومت بیجنگ اور ارجنٹائن میں چاند گرہن جزوی طور پر نظر آئے گا۔ پاکستان میں دن کا وقت ہونے کے باعث چاند گرہن نظر آنے کا کوئی امکان نہیں۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل پیشگوئی کی گئی کہ رواں برس 2021ء میں پاکستان میں 2 سورج اور 2 چاند گرہن ہوں گے، محکمۂ موسمیات کے مطابق پاکستان میں اس سال کے چاند اور سورج گرہن دکھائی نہیں دیں گے۔محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ سال کا پہلا سورج گرہن 10 جون کو ہوگا، یہ جزوی سورج گرہن ہوگا،جو ایشیا، افریقہ،یورپ،افریقہ اور مغربی امریکا میں دیکھا جاسکے گا۔

گرہن کے متعلق گزشتہ برس سابق وزیرِ سائنس  و ٹیکنالوجی اور موجودہ وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ چانداور سورج گرہن سے جڑی ہوئی توہم پرستی کی کہانیاں موجودہ دور میں اپنی آخری سانسیں لے رہی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر21 جون 2020ء کو اپنے پیغام میں وزیرِمملکت برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ رواں سال کے دوران 6 گرہن  میں سے 4 چاند گرہن جبکہ 2 سورج گرہن ہوں گے۔ رواں سال کا دوسراگرہن 14 دسمبرکو ہوگاجو پاکستان میں نہیں دیکھا جاسکے گا۔

گزشتہ برس کا سب سے آخری سورج گرہن 14 دسمبر کے روز ہوا تھا۔ قبل ازیں محکمۂ موسمیات نے پیش گوئی کی کہ 2020ء کا آخری سورج گرہن 14 دسمبر کو ہوگا جو پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے کے بعد شروع ہوگا اور رات کے وقت ختم ہوگا۔

مشہور خبریں۔

صہیونی فوج نے بچوں کے قتل کو محلِ وقوع کے قریب ہونے کا بہانہ بنایا

?️ 22 ستمبر 2025صہیونی فوج نے بچوں کے قتل کو محلِ وقوع کے قریب ہونے

فلسطینی بچوں پر بم برسانے کے لیے یورپی کرائے کے فوجیوں کی ضرورت کیوں پڑی؟

?️ 8 نومبر 2023سچ خبریں: اسپین کے El Mundo اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں

مغرب کا 2020 میں روس پر حملہ کرنے کا منصوبہ تھا:بیلاروس کے صدر

?️ 12 دسمبر 2022سچ خبریں:بیلاروس کے صدر نے کہا کہ منسک کے پاس اطلاعات ہیں

صیہونی آباد کاروں میں سے 56 فیصد بیرون ملک سفر سے خوفزدہ

?️ 3 اگست 2025سچ خبریں: صہیونی حکومت کے 56% بسنے والے بین الاقوامی تنقید کی

مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کا پنجاب میں اتحاد

?️ 23 جون 2022 لاہور(سچ خبریں)حکمران اتحادی جماعتوں مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی نے

نئی امریکی سیکورٹی حکمت عملی کے وسیع جہت / ٹرمپ کی یورپ کو الگ کرنے اور کمزور کرنے کی کوشش

?️ 11 دسمبر 2025سچ خبریں : امریکی قومی سلامتی کی حکمت عملی کے طویل اور

وزیراعظم کا ایس سی او چارٹر اور شنگھائی اسپرٹ کے اصولوں کے لیے پاکستان کے مضبوط عزم کا اعادہ

?️ 25 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مختلف

پاکستان کی ترقی کیلئے کسی سے بھی بات کرنے کو تیار ہوں، 18 مارچ کو عدالت میں پیش ہوں گا، عمران خان

?️ 17 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے