عوام الیکشن میں شیر کی جیت کیلئے کمربستہ ہوجائیں۔ خواجہ سعد رفیق

ملکی صورتحال اور سیاستدانوں کے حالات؛ خواجہ سعد رفیق کی زبانی

?️

لاہور (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر و سینئر رہنما مسلم لیگ ن خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عوام الیکشن میں شیر کی جیت کیلئے کمربستہ ہوجائیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ آج حافظ نعمان کے انتخابات کے حوالے سے جتنے لوگ ہال کے اندر ہیں ان سے زیادہ ہی باہر موجود ہیں، حافظ نعمان سے میرا تعلق نیا نہیں، کچھ عرصہ قبل میں اور یہ کیمپ جیل میں اکٹھے تھے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ثاقب نثار اور گٹھ جوڑ نے جب 2018 کے الیکشن کو چرایا تب حافظ نعمان اور ان کا خاندان لڑکھڑایا نہیں، میاں نوازشریف اور شہباز شریف نے ایک بہترین شخص کو منتخب کرکے آپ کے پاس بھیجا ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ جب ہمیں ہی ڈی ایم کے دور میں یہ حکومت چلانی پڑی تو ماضی کا گند سر پر اٹھانا پڑا، کسی کو بھولنے نہیں دیں گے کہ پاکستان دیوالیہ کے قریب تھا، ازلی دشمن گھات لگائے بیٹھا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پاکستان آنے کے لئے تیار نہیں تھا، کوئی ملک آئی ایم ایف کے بغیر مدد کے لئے تیار نہیں تھا، ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانے کا شوق نہیں تھا۔

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ نوازشریف اور شہباز شریف نے آئی ایم ایف کو خیر آباد کہہ دیا تھا، آئی ایم ایف کو پاکستان میں خان لے کر آئے۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ آج دوبارہ دہشت گردوں کو پاکستان لا کر کس نے بسایا، انہوں نے پارلیمان اور دیگر پر حملے کیے، پھر کہتے ہیں کہ جمہوریت نہیں ہے، انہوں نے جمہوریت کو دفن کیا ہے، یہ جو جمہوریت ڈھونڈتے ہیں اسے واپس آتے ہوئے وقت لگے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن کمیشن سب کے لئے ہے، سب کے ہوتے یہ کہہ رہا ہوں کہ کسی کو انتقام کا نشانہ نہیں بنایا جائے گا، کھلی الیکشن کیمپین کرو سب کرو لیکن الیکشن کے نتائج بھی تسلیم کرو۔

مشہور خبریں۔

میکرون حکومت کی معاشی پالیسیوں کے خلاف فرانس میں ہڑتال اور ملک گیر احتجاج

?️ 5 اکتوبر 2021سچ خبریں:فرانس کی سب سے بڑی یونینوں نے حکومت کی معاشی پالیسیوں

وزارت خارجہ کی مشرق وسطی کے تنازعات پر قیاس آرائی سے گریز کی ہدایت

?️ 25 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزارت خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے میڈیا

ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان شدید اختلافات؛ نیویارک ٹائمز کا انکشاف

?️ 24 جون 2026سچ خبریں:نیویارک ٹائمز کی نئی کتاب کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ

شام کی پیش رفت میں اسرائیل کا کردار

?️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں: شام میں خانہ جنگی کے نسبتاً کم ہونے کو 5

صیہونی فوج نے جنین پر وسیع حملہ کیوں کیا؟

?️ 6 ستمبر 2024سچ خبریں: قابض صہیونی حکومت نے اپنی پرانی سازش کے تحت فلسطینی

بھارت میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف بڑی کاروائی، متعدد افراد کو گرفتار کرکے حراستی کیمپوں میں منتقل کردیا گیا

?️ 4 اپریل 2021نئی دہلی (سچ خبریں) بھارت میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف بڑی کاروائی

اتحادیوں کا فیصلہ کن اجلاس

?️ 28 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر فیصلہ

ٹی ٹی پی نے ریڈ لائن عبور کی تو ہرگِز برداشت نہیں کریں گے، بلاول بھٹو

?️ 22 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دوٹوک انداز میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے