🗓️
نائیجیریا (سچ خبریں) نائیجیریا میں ایک بڑا حادثہ پیش آیا ہے اور طیارہ گرنے سے نائیجیریا کے آرمی چیف لیفٹننٹ جنرل ابراہیم اتاہیرو ہلاک ہوگئے ہیں۔
نائیجیریا کے آرمی چیف لیفٹننٹ جنرل ابراہیم اتاہیرو شمالی ریاست کاڈونا کے سرکاری دورے کے دوران جہاز گر کر تباہ ہونے کے واقعے میں ہلاک ہوگئے، کاڈونا کو گزشتہ چند ماہ سے سیکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق نائیجیریا کی فضائیہ نے اپنے بیان میں کہا کہ طیارہ کاڈونا ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوا جس کے محرکات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
یہ واقعہ ابوجا ایئرپورٹ کے بالکل باہر نائیجیرین ایئر فورس کا چھوٹا مسافر طیارہ انجن بند ہونے کے باعث گر کر تباہ ہونے کے واقعے کے تین ماہ بعد پیش آیا، اس وقعے میں جہاز میں سوار تمام 7 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
نائیجیریا کے صدر محمد بُحاری نے شدت پسندوں اور دیگر مسلح گروپوں کی طرف سے پرتشدد واقعات پر سالوں سے تنقید کے بعد جنوری میں ابراہیم اتاہیرو کا دیگر ملٹری سربراہان کے ساتھ تقرر کیا تھا۔
برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کی رپورٹ میں نائیجیریا کی فوج کے حوالے سے کہا گیا کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب طیارہ خراب موسم میں اترنے کی کوشش کر رہا تھا۔
واقعے میں جہاز کے عملے سمیت دیگر 10 افسران بھی ہلاک ہوئے ہیں، صدر محمد بُحاری نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔
مشہور خبریں۔
نائجر کی فوجی کونسل نے فرانسیسی سفیر سے کیا کہا؟
🗓️ 26 اگست 2023سچ خبریں: جبکہ ECOWAS گروپ نے اعلان کیا کہ اس کا نائجر
اگست
بالی وڈ کے کے کون سے مشہور اداکار پاکستان آرہے ہیں؟
🗓️ 16 اگست 2023سچ خبریں: بھارتی میڈیا ذرائع نے دعویٰ کیا ہے بالی وڈ کے
اگست
اربیل سمٹ میں شریک ہونے والے افراد کی گرفتاری کے وارنٹ جاری
🗓️ 28 ستمبر 2021سچ خبریں:عراقی سپریم کورٹ نے اربیل میں صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات
ستمبر
سیالکوٹ واقعہ میں ملوث 20 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے
🗓️ 4 دسمبر 2021لاہور(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکو سیالکوٹ واقعہ کی
دسمبر
صیہونیوں نے غزہ کے میدان جنگ میں کیا حاصل کیا ہے؟
🗓️ 7 فروری 2024سچ خبریں: فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے ڈپٹی سکریٹری جنرل نے
فروری
شام کی حسکہ جیل پرحملے میں 350 داعشی ہلاک
🗓️ 4 فروری 2022سچ خبریں: عراقی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ نے داعش کی شامی جیل حسکہ
فروری
ترکی میں امریکی سفیر کی طلبی
🗓️ 23 مئی 2022سچ خبریں:ترکی کی وزارت خارجہ نے انقرہ میں واشنگٹن کے سفارت خانے
مئی
مسئلہ صرف کرپشن کا نہیں سسٹم میں موجود خامیوں کا بھی ہے،سپریم کورٹ
🗓️ 13 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال نے نیب
دسمبر