?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر پر ہمارا موقف واضح اور دو ٹوک ہے، کوئی باعزت طریقے سے بات کرنا چاہے تو کریں گے تاہم کوئی سودے بازی نہیں ہوگی وزیر خارجہ نے ہفتے کو نیویارک میں پاکستان کے مستقل مشن میں پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کیا، اس موقع پر اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم اور امریکا میں پاکستان کے سفیر اسد مجید خان بھی موجود تھے۔
انہوں نے امریکا میں مقیم پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا یہاں آنے کا مقصد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس میں مظلوم فلسطینیوں پر جاری مظالم کی روک تھام کے لیے آواز اٹھانا تھا اور ہم سیز فائر کے اعلان کی صورت میں اپنے پہلے مقصد میں کامیاب رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فلسطین کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر او آئی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، اس اجلاس میں ہم نے او آئی سی کے پلیٹ فارم سے متفقہ لائحہ عمل طے کیا اور اسی لائحہ عمل کے تحت ہم نے مشترکہ طور پر اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں فلسطینیوں کے حق میں بھرپور آواز اٹھانے کا فیصلہ کیا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ کہ فلسطین اور کشمیر کے مسئلے میں گہری مماثلت ہے، کشمیریوں کو بھی فلسطینیوں کی طرح کے مسائل کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں آج یہ بھی واضح کرنا چاہتا ہوں کہ کشمیر پر ہمارا مؤقف واضح اور دو ٹوک ہے، اگر کوئی باعزت طریقے سے بات کرنا چاہے تو کریں گے لیکن کوئی سودے بازی نہیں ہو گی، ہمیں دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے کلچرل ڈپلومیسی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
شاہ محمود قریشی نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے پاکستان کی ترقی کے لیے ادا کیے گئے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، امریکا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی ملک کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران توقع کی جارہی تھی کہ زرمبادلہ کی شرح انتہائی کم ہو گی لیکن اقتصادی ماہرین کے تجزیے کے مطابق ملکی زر مبادلہ کی شرح میں 47 فیصد ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلانے کے لیے کوشاں ہیں اور انتخابی اصلاحات کے ذریعے ہم بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پاکستان میں الیکشن میں حصہ لینے کا حق دینا چاہتے ہیں، ان اصلاحات کا مقصد آپ کو مزید بااختیار بنانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کا ایجنڈا عوامی نوعیت کا ہے میں بطور وزیر خارجہ یہ سمجھتا ہوں کہ مؤثر خارجہ پالیسی کے لیے اقتصادی ترقی کا ہونا بہت ضروری ہے اور اقتصادی ترقی کے لیے بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی انتہائی اہم کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے سیاحت اور تجارت کے فروغ کے لیے ای ویزہ کا آغاز کیا ہے، وزیر اعظم سیاحت کے حوالے سے نئی پالیسی بنا رہے ہیں جس سے سیاحت میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا۔
پاکستانی کمیونٹی نے وزیر خارجہ کو نیویارک میں خوش آمدید کہتے ہوئے فلسطین کے مظلوم شہریوں کے لیے بھرپور کوششوں کو سراہا اور فلسطین کے امن سفارتی مشن کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔


مشہور خبریں۔
20 اپریل کے بعد ٹی ایل پی ختم ہو جائے گی
?️ 18 اپریل 2021اسلام اباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد
اپریل
سپریم کورٹ نے عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا
?️ 12 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے این اے 262 کوئٹہ
دسمبر
صیہونی حکومت کے فوجی اڈے سے 60 ہزار کارتوسوں کی چوری کا انکشاف
?️ 25 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی اخبار کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی فوجیوں نے منگل کے
جولائی
سعودی اتحاد یمنیوں میں تفرقہ پھیلانا چاہتا ہے:الحوثی
?️ 7 جنوری 2023سچ خبریں:یمن کی سپریم سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے
جنوری
واٹس ایپ اسٹیٹس کو انسٹاگرام پر شیئر کرنے کے فیچر کی آزمائش
?️ 20 دسمبر 2023سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس
دسمبر
عبرانی زبان کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ نے اسرائیلی حکومت کی دہشت گردانہ روش کا
?️ 4 نومبر 2025سچ خبریں: اعتراف کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یمن میں انصار
نومبر
کشمیری نوجوانوں کے خلاف بھارتی پولیس کی دہشت گردی جاری، مزید 9 کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرلیا
?️ 31 مارچ 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں ایک طرف جہاں بھارتی فوج کشمیری
مارچ
کاراکاس پر حملہ، مادورو کی گرفتاری کے ساتھ امریکہ نے خطے کے قواعد کو چیلنج کر دیا
?️ 4 جنوری 2026 کاراکاس پر حملہ، مادورو کی گرفتاری کے ساتھ امریکہ نے خطے