🗓️
سچ خبریں:یمن کی انسانی حقوق کی ایک تنظیم کا کہنا ہے کہ سعودی اتحاد کی اس ملک کے خلاف جارحیت کے نیتجہ میں لاکھوں کی تعداد میں یمنی بچوں کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہے۔
انسانی حقوق کی یمنی تنظیم انتصار آرگنائزیشن نے المسیرہ ٹی وی چینل کو دئیے گئے انٹرویو میں کہا کہ اس ملک کے خلاف سعودی اتحاد کی تھوپی گئی جنگ اور محاصرے کی وجہ سے چالیس لاکھ بچے اور خواتین غذائی قلت کا شکار ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 632000 بچوں کی زندگی کو یمن میں خطرات لاحق ہیں، انسانی حقوق کے سلسلہ میں کام کرنے والی اس تنظیم کے اعداد و شمار کے مطابق 2015ء سے شروع سعودی اتحاد کی جنگ کے دوران براہ راست حملوں میں اب تک 3850 یمنی بجے جاں بحق اور 4230 زخمی ہو چکے ہیں۔
انتصار آرگنائزیشن کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 لاکھ یمنی بچے سکول نہیں جاتے اور 14 لاکھ بچوں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کر دیا گیا ہے، یاد رہے کہ سعودی اتحاد نے 2015ء میں اپنے جنوبی ہمسائے یمن پر حملہ کیا تھا جس کا مقصد ریاض کی حمایتی حکومت کی واپسی اور انصاراللہ تحریک کا خاتمہ کرنا تھا،تاہم دسیوں ہزار یمنی شہریوں کو شہید کرنے اور اس ملک کے پچاسی فیصد سے زائد انفراسٹرکچر کی مکمل تباہی کے باوجود یہ اتحاد اب تک اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔
مشہور خبریں۔
امریکہ نے چین،جاپان اور بھارت سے تیل کے ذخائر چھوڑنے کا مطالبہ کیا
🗓️ 18 نومبر 2021سچ خبریں: رائٹرز نے بائیڈن کی درخواست کو غیر معمولی قرار دیتے
نومبر
زیادہ تر امریکی اب اپنے ملک کے لیے لڑنا کیوں نہیں چاہتے؟
🗓️ 11 نومبر 2023سچ خبریں:امریکہ حالیہ برسوں میں بھرتی کے کوٹے کو پورا کرنے کے
نومبر
یوکرینی صدر کی صیہونیوں سے مدد کی اپیل
🗓️ 22 مارچ 2022سچ خبریں:یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ہفتے کی رات کہا کہ
مارچ
شیخ علی سلمان سعودی قطر تعلقات میں بحران کا شکار
🗓️ 7 نومبر 2021سچ خبریں: المیادین نے بحرین کے سب سے بڑے اپوزیشن گروپ الوفاق کے
نومبر
مسجد الاقصی میں پینتالیس ہزار فلسطینیوں کی نماز جمعہ میں شرکت
🗓️ 4 ستمبر 2021سچ خبریں:صیہونیوں کی جانب سے کڑی پابندیوں اور ناقہ بندی کے باوجود
ستمبر
واشنگٹن نے حماس کے بارے میں اسرائیل کے دعوے پر سوال اٹھایا
🗓️ 22 دسمبر 2023سچ خبریں:واشنگٹن پوسٹ اخبار کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات نے
دسمبر
پی ٹی آئی ازاد کشمیر میں تاریخ رقم کر دی
🗓️ 26 جولائی 2021مظفر آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کی قانون ساز
جولائی
صیہونی رپورٹر کی زبانی حماس کی پیچیدہ کارروائیوں کی تفصیلات
🗓️ 8 جون 2024سچ خبریں: صہیونی آرمی ریڈیو کے ملٹری رپورٹر ڈورون قادوش نے بتایا شہید
جون