سید مقتدی صدر کے کربلا کی طرف مشی کے لئے اہم پیغام

مقتدی صدر

?️

سچ خبریں:     عراق کی صدر تحریک کے رہنما سید مقتدی صدر  نے آج 11 ستمبر کو ٹویٹر پر ایک پوسٹ میں خطاب کرتے ہوئے کربلا کی طرف مشی کے لیے دس اہم پیغام مقرر کیں گئیں۔

انہوں نے لکھا کہ تمام اصلاح کے چاہنے والوں اور کرپشن کے ظلم کے خلاف انقلاب برپا کرنے والوں کو چاہیے کہ وہ اصلاح احوال کے قبلہ کربلا اور اصلاح احوال کے امام میرے آقا و مولا حسین بن علی کی طرف بڑھیں
صدر تحریک کے رہنما نے مزید تاکید کی کہ اس تحریک میں کئی شرائط ہیں اور پھر کربلا معلی کی طرف بڑھنے کے لیے اپنی دس شرائط کا اعلان کیا۔

اول: کسی گروہ یا جماعت یا کیمپ یا جماعت یا حتیٰ کہ فرقے سے تعلق رکھنے والے خصوصی جھنڈوں کے بغیر۔

دوسرا: کسی بھی فوٹو اور پلے کارڈزکے بغیر۔

تیسرا: کفن یا کوئی ایسا لباس نہ پہنیں جو آپ کو دوسرے حاجیوں سے ممتاز کرتا ہو، خاص کر فوجی لباس۔

چوتھا: آپ کی فریاد میں صرف خدا کا نام اور اس کی اطاعت اور امام حسین اور اہل بیت علیہم السلام کا ذکر ہونا چاہیے۔
پانچواں: صبر، حکمت اور اخلاقیات کی اعلیٰ ترین سطح پر قائم رہنا۔سیکیورٹی فورسز کو چاہیے کہ جو بھی ان احکامات کی تعمیل نہ کرے اس کے ساتھ کسی بھی طرح، سنجیدگی اور کسی غفلت کے بغیر نمٹا جائے۔

چھٹا: دوسروں پر الزام لگانا اور ان پر بعث، دہشت گرد، ملیشیا وغیرہ کا لیبل لگانا اس تقریب میں حرام، حرام اور جھوٹ ہے۔

ہفتم: غیر عراقی زائرین بالخصوص ایرانی بھائیوں کی ہاتھ یا زبان سے یا کسی اور طریقے سے توہیں کرنا مکروہ حتیٰ کہ حرام اور رواج کے خلاف ہے۔

آٹھواں: یہ یقینی ہے وہ یہ کہ کسی بھی قسم کا آتشیں اسلحہ یا سرد ہتھیار لے جانا حرام ہے۔

نویں: عراق کے تمام علاقوں میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ اعلیٰ ترین تعاون خاص کر کربلا میں.. ہم اس کے لیے پیشگی شکریہ ادا کرتے ہیں۔

دسویں: حشد شعبی اور سرایا السلام کی افواج کو اس سال کسی بھی جگہ پر قبضہ کرنے یا کسی بھی چیز پر قبضہ کرنے یا حفاظتی اقدامات کرنے سے گریز کرے۔

آخر میں، صدر تحریک کے رہنما نے اس بات پر زور دیا کہ جو ان احکامات کو نظر انداز کرے گا اور ان کے خلاف کام کرےگا اس کا ہم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے 28 صفر تک ان احکامات پر عمل درآمد کے امکان کا بھی اعلان کیا اور پیغمبر اکرم (ص) کی رحلت اور نجف اشرف میں امام علی (ع) کے روضہ مبارک پر ماتمی تقریب منعقد کرنے کا بھی اعلان کیا۔

مشہور خبریں۔

حماس کی اپنی فوجی طاقت کا بڑا حصہ برقرار ہے؛ صیہونی سکیورٹی جائزہ

?️ 16 جولائی 2026سچ خبریں:صیہونی نشریاتی ادارے نے سکیورٹی اداروں کے جائزے کے حوالے سے

غزہ پر قبضے کا منصوبہ نیتن یاہو کو عالمی انزوا کی طرف دھکیل رہا ہے: مغربی میڈیا

?️ 10 اگست 2025غزہ پر قبضے کا منصوبہ نیتن یاہو کو عالمی تنہائی کی طرف

امریکہ کے ساتھ کسی بھی فوجی تنازع کے لیے تیار ہیں:شمالی کوریا

?️ 29 جولائی 2022سچ خبریں:شمالی کوریا کے رہنما نے کہا کہ پیانگ یانگ امریکہ کے

آرٹیکل 191 اے کے ذریعے عدالت سے دائرہ اختیار چھینا گیا، جسٹس منصور علی شاہ

?️ 13 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ

مشرق وسطی میں کشیدگی میں اضافہ معاشی ترقی کو کم کرے گا: آئی ایم ایف کی وارننگ

?️ 9 جولائی 2026سچ خبریں: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اعلان کیا ہے

پنجاب میں سیلاب متاثرین کی کیسے مدد کی جائیگی؟۔ عظمی بخاری نے بتا دیا

?️ 23 ستمبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات و نشریات عظمی بخاری نے سیلاب متاثرین

بن سلمان کو سب سے زیادہ صیہونیوں سے ہاتھ ملانے کی جلدی ہے؛اسرائیل میں سابق امریکی سفیر

?️ 1 مارچ 2021سچ خبریں:تل ابیب میں امریکی سابق سفیر نے اس بات پر زور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے