?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کراچی کے حلقے این اے 249 کے معاملے پر الیکشن کمیشن کے حکم پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دوبارہ گنتی کے بجائے ری پولنگ کا مطالبہ کر دیا، مختلف سیاسی جماعتوں نے کورونا کے باعث این اے 249 میں ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ اصلاحات کیلئے تیار نہیں تو روئیں بھی نہیں، پیپلزپارٹی امیدوارکی جیت پرسب پارٹیوں نےتنقید کی۔فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے حکم امتناع دے کر اچھا کیا، این اے 249 میں ٹرن آوٹ بہت کم رہا۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن میں حلقے این اے 249 میں دوبارہ گنتی سے متعلق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار مفتاح اسماعیل کی جانب سے درخواست جمع کرائی گئی، لیگی رہنما طارق فضل چوہدری نے مفتاح اسماعیل کی جانب سے ووٹوں کی گنتی کی درخواست جمع کرائی۔
الیکشن کمیشن نے مفتاح اسماعیل کی دوبارہ گنتی کی درخواست کو سماعت کیلئے منظور کرلیا گیا ہے اور این اے249کے انتخابی نتائج، سے متعلق الیکشن کمیشن نے حکم امتناع جاری کردیا ہے جبکہ مفتاح اسماعیل کی درخواست پر سماعت چار مئی کو مقرر کی گئی ہے۔
درخواست جمع کرانے کے بعد لیگی رہنما طارق فضل چوہدری نے الیکشن کمیشن کے باہر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ این اے 249 میں مسلم لیگ ن کی واضح اکثریت تھی، حلقےمیں اچانک نتائج آنے کا سلسلہ بند ہو گیا، این اے 249 میں وہ جماعت جو پہلے کہیں نظر نہیں آ رہی تھی وہ جیت گئی۔
طارق فضل چوہدری نے بتایا کہ ہر پولنگ اسٹیشن پر نتیجہ مرتب کر لیا جاتا ہے تو فارم 45 پر تفصیل لکھی جاتی ہے، ضمنی الیکشن کے روز فارم 45 کی کاپی مسلم لیگ ن کے امیدوار مفتاح اسماعیل کو فراہم نہیں کی گئی،ہر پولنگ اسٹیشن کی سمری فراہم کی جاتی ہےجو آرا و نے ہمیں فراہم نہیں کی، پریذائڈنگ افسرنتیجہ واٹس ایپ کرنے کے مجاز تھے۔


مشہور خبریں۔
اسپین میں صہیونی حکومت کے ہاتھوں صمود فلٹیلا کے کارکنوں کی غیرقانونی حراست کے خلاف احتجاج
?️ 3 مئی 2026سچ خبریں:بارسلونا میں سینکڑوں افراد نے اسرائیل کے زیر حراست اسپینی اور
مئی
غزہ جنگ میں صیہونی فوجی کیوں اندھے ہو رہے ہیں؟
?️ 7 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونی محکمہ صحت کے حکام نے انکشاف کیا ہے کہ
دسمبر
ہندوستان میں بڑھتے اسلامو فبیا کو روکنے کے لیے جمعیت علمائے ھند کا اقدام
?️ 30 مئی 2022سچ خبریں:جمعیت علمائے ھند نے ہندوستان میں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کو
مئی
یمن کی جنگ میں جارحیت پسندوں کی مایوسی
?️ 26 دسمبر 2021سچ خبریں:سعودی زیرقیادت جارح اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے جمعہ کی صبح
دسمبر
حکومت سندھ کا صوبے بھر میں 22 سے زائد میگا اسپورٹس ایونٹ منعقد کرانے کا فیصلہ
?️ 21 اکتوبر 2025کراچی: (سچ خبریں) حکومت سندھ نے رواں ماہ کے آخری ہفتے سے
اکتوبر
روسی سرمایہ داروں کی خوفناک موت
?️ 4 جنوری 2023سچ خبریں: یوکرین میں جنگ کے آغاز کے بعد سے روسی
جنوری
یمن جنگ میں سعودی عرب کی شکست کی متعدد وجوہات
?️ 2 مئی 2022سچ خبریں:یمن جنگ اب سعودی شکست کے کئی پہلوؤں کے انکشاف کے
مئی
عراق میں امریکی اتحادی افواج کی موجودگی کے بارے میں سابق وزیر اعظم کا بیان
?️ 12 مارچ 2024سچ خبریں: عراقی حکومت کی قانون سازی کے اتحاد کے سربراہ نے
مارچ