اپوزیشن 23 مارچ کو خود خراب ہو گی

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن 23 مارچ کو خود بھی خراب ہوں گی اور مجھے بھی مجبور کریں گے، ہر جماعت چاہتی ہے کہ سر پر اسٹیبلشمنٹ ہاتھ رکھے، اسٹیبلشمنٹ منتخب حکومت کا ساتھ دے گی۔ انہوں نے آج یہاں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پانچویں سال مہنگائی ختم کردے گا، منی بجٹ پاس ہونے سے کوئی قیامت نہیں آجائے گی۔

شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن 23 مارچ کی بجائے 30 مارچ کو احتجاج کرے،23 مارچ کو خود بھی خراب ہوں گے اور مجھے بھی مجبور کریں گے، اپنے فیصلے پرنظر ثانی کرے، 23 مارچ کو بڑے بڑے مہمان آرہے ہیں، پہلی دفعہ رافیل کے توڑ میں جے ایس 10 فلائنگ پریڈ کرے گا، افواج عظیم ہیں ، اور اپنے دفاع سے غافل نہیں ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھ نہیں ہونے والا، یہ سال بلدیاتی انتخابات کا ہے، پانچواں سال قومی الیکشن کا ہوگا، ایک سال تو پرانی ناراضگیاں دور کرنے میں لگ جاتے ہیں، اتحادی جماعتیں ناراض ہوتی رہتی ہیں، جو بھی ہے وہ اپوزیشن کے ساتھ تو نہیں، ناراض ہونے کا یہی وقت ہے، عمران خان کا ایجنڈا مہنگائی کا خاتمہ ہے، امید ہے عمران خان پانچویں سال مہنگائی ختم کریں گے، کوئی کہتا ہے نوازشریف آرہا ہے کوئی کہتا ہے نہیں آرہے، یہاں سے ہی گئے ہیں، یہی آنا ہے، تین لوگ یہاں ہیں سیاسی تابوت کو اٹھانے کے چار پائے چاہیے ہوتے ہیں، شیخ ہونے کے باوجود نوازشریف کو اپنی جیب سے ٹکٹ دیتا ہوں، انہوں نے آنا ہے تو آئیں ان کے آنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

مشہور خبریں۔

سینیٹ انتخابات کے متعلق الیکشن کمیشن کا حتمی فیصلہ سامنے آگیا

?️ 11 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے

اردگان کے ایشیائی دورے کے مقاصد کیا ہیں ؟

?️ 15 فروری 2025سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردگان ملائیشیا اور انڈونیشیا کے

Satay Western ‘Marlina the Murderer’ to represent Indonesia at the Oscars

?️ 2 جولائی 2021 When we get out of the glass bottle of our ego

جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ: صنم جاوید، عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور

?️ 27 مارچ 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی انسدادِ دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کو

افغانستان میں خواتین کے کام پر پابندی پر اقوام متحدہ کا ردعمل

?️ 27 دسمبر 2022سچ خبریں:      اقوام متحدہ نے غیر سرکاری اور بین الاقوامی اداروں

عدالتیں خلاف قانون ریلیف نہیں دے سکتیں، سپریم کورٹ

?️ 22 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) عدالت عظمیٰ نے قرار دیا ہے کہ عدلیہ

سفارتخانوں کا ناروا طرز عمل مزید نہیں چل سکتا

?️ 5 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے پاکستانی سفارتخانوں کو

جہاد اسلامی فلسطین کے ایک اعلی کمانڈر شہید

?️ 17 مئی 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت نے مغربی غزہ میں ایک کار کو نشانہ بنایا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے