?️
سعودی عرب اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کو مسترد کر رہا ہے
خبر رساں ادارے رویٹرز نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ سعودی عرب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دباؤ کے باوجود اب بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے عمل میں شامل ہونے کے لیے تیار نہیں۔
رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے حال ہی میں دعویٰ کیا تھا کہ سعودی عرب جلد اسرائیل کے ساتھ معمول کے تعلقات قائم کر سکتا ہے، تاہم امکان ہے کہ اس ماہ ولی عہد محمد بن سلمان کے دورۂ واشنگٹن کے دوران ایسا کوئی اعلان نہ کیا جائے۔ دہائیوں کی دشمنی کے بعد سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات کا قیام مشرقِ وسطیٰ کی سیاسی و سکیورٹی توازن کو بدل سکتا ہے اور خطے میں امریکی اثر و رسوخ کو مضبوط بنا سکتا ہے۔
ٹرمپ گزشتہ ماہ امید ظاہر کر چکے ہیں کہ سعودی عرب جلد امارات، بحرین اور مراکش کی طرح ابراہیم معاہدوں میں شامل ہو جائے گا، لیکن دو سعودی ذرائع نے رویٹرز کو بتایا ہے کہ ریاض نے واشنگٹن کو سفارتی ذرائع کے ذریعے آگاہ کر دیا ہے کہ اس کا مؤقف بدستور وہی ہے: سعودی عرب صرف اسی صورت اس عمل میں شامل ہوگا جب ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے واضح اور قابلِ عمل روڈمیپ طے پائے۔
ذرائع کے مطابق سعودی عرب چاہتا ہے کہ کسی بھی عوامی اعلان سے قبل واشنگٹن کے ساتھ مکمل ہم آہنگی برقرار رہے تاکہ کوئی غلط فہمی پیدا نہ ہو۔ سابق امریکی انٹیلی جنس اہلکار جوناتھن پانیکوف کے مطابق ولی عہد محمد بن سلمان اپنے آئندہ دورے میں ٹرمپ پر دباؤ ڈالیں گے کہ وہ ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی کھل کر حمایت کریں۔
سعودی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ٹرمپ کے دباؤ کے باوجود جب تک فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے حقیقی پیش رفت موجود نہ ہو اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی سخت مخالفت جاری رہے، اس عمل میں آگے بڑھنا ممکن نہیں۔ رپورٹ کے مطابق بن سلمان اور ٹرمپ کی ملاقات کا مرکزی ایجنڈا دفاعی تعاون اور سرمایہ کاری ہوگا، اور توقع ہے کہ دونوں فریق ایک ایسا معاہدہ کریں گے جس کے تحت امریکہ سعودی عرب کے لیے ایک نیا دفاعی فریم ورک تشکیل دے گا اور خلیج فارس میں اپنی فوجی موجودگی کو مزید مضبوط کرے گا۔


مشہور خبریں۔
بل کلنٹن کے ترجمان کا الزام، وائٹ ہاؤس نے سابق صدر کو قربانی بنا دیا
?️ 21 دسمبر 2025بل کلنٹن کے ترجمان کا الزام، وائٹ ہاؤس نے سابق صدر کو
دسمبر
مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کی گرفتاریاں جاری، حریت کانفرنس نے شدید تشویش کا اظہار کردیا
?️ 25 مئی 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں
مئی
کمال راشد نے بھارتی کرکٹ ٹیم کو کیا مشورہ دیا؟
?️ 1 نومبر 2021ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ اداکار اور فلمی ناقد کمال راشد خان
نومبر
برطانیہ کی وزارت دفاع کے سب سے بڑے انٹیلی جنس اسکینڈل سے پردہ اٹھانا
?️ 16 جولائی 2025سچ خبریں: تقریباً دو سال کی رازداری اور ایک سپر حکم امتناعی
جولائی
ٹرمپ کے بیٹے نے زیلینسکی حکومت کو بدعنوان اور جنگجو قرار دیا
?️ 9 دسمبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر نے
دسمبر
صنعا کی جاسوسی سیلوں کے خلاف انٹیلی جنس جنگ؛ گھریلو کرائے کے فوجیوں سے لے کر اقوام متحدہ کے اداروں تک
?️ 11 نومبر 2025سچ خبریں: امریکی صیہونی دشمن اور ان کے شراکت داروں کی جارحیت
نومبر
حکومت نے اسٹیٹ بینک ترمیمی بل منظور کروا لیا
?️ 28 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) اپوزیشن کی مخالفت کے باوجود ایوان بالا میں اسٹیٹ
جنوری
سینیٹ کی 48 نشستوں پر انتخابات کرانے کا شیڈول جاری
?️ 14 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی 48 نشستوں پر
مارچ