جلسے میں شرکت کرنےوالے اپنے ساتھ قومی پرچم لائیں:عمران خان

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کراچی جلسے میں شرکت کرنے والوں کو قومی پرچم لانے کی ہدایت کردی۔

انہوں نے کہا کہ امریکی شہ پر مقامی میرجعفروں کی مدد سے حکومتیں بدلی جاتی ہیں، اب یہ پاکستان کی خودمختاری اورحقیقی جمہوریت کی جنگ ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کراچی میں ہمارے جلسے میں شرکت کیلئے آنے والوں سے میری گزارش ہے کہ وہ قومی پرچم اپنے ساتھ لے کر آئیں کیونکہ اب یہ امریکی شہ پر مقامی میرجعفروں کی معاونت سے حکومتیں بدلنےکیخلاف پاکستان کی خودمختاری اورحقیقی جمہوریت کی ایک جنگ ہے۔

عمران خان نے امپورٹڈ، حکومت، نامنظورکا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔دوسری جانب سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کل ہفتہ کو کراچی پہنچیں گے، پاکستان تحریک انصاف کل 16 اپریل کو باغ جناح میں عوامی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کرنے جارہی ہے، جس کے شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان 16 اپریل کوشام چار بجے کراچی پہنچیں گے، ایئرپورٹ سے وہ سابق گورنر سندھ عمران اسماعیلی کی رہائش گاہ جائیں گے، جس کے بعد وہ شوکت خانم کینسراسپتال کراچی کے لئے منعقدہ فنڈریزنگ افطار ڈنر میں شرکت کرینگے اور مختصر خطاب کرینگے۔

فنڈ ریزنگ تقریب کے بعد چیئرمین پاکستان تحریک انصاف جلسے میں شرکت کے لئے باغ جناح روانہ ہونگے اور عوام کے جم غفیر سے خطاب کرینگے۔ سابق وزیراعظم عمران خان 16 اپریل کی رات کراچی میں ہی قیام کرینگے، 17 اپریل کو اسلام آباد کے لئے روانہ ہونگے۔ مزید برآں تحریک انصاف نے 16 اپریل کو کراچی میں ہونے والے جلسے سے متعلق منفی خبروں اور افواہوں کو مسترد کر دیا ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان نے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کراچی کے جلسے کے ملتوی ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں مخالفین کی پھیلائی گئی قیاس آرائیوں پر عوام یقین نہ کریں۔انہوں نے پارٹی کارکنوں کو ہدایات دیتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ کراچی جلسے کے وقت ملک بھر میں سڑکوں پر آکر احتجاج بھی کیا جائے۔

مشہور خبریں۔

اردن نے مسجد اقصیٰ پر صہیونی آبادکاروں کے بار بار دھاوؤں کی سخت مذمت کی

?️ 15 فروری 2026اردن  نے مسجد اقصیٰ پر صہیونی آبادکاروں کے بار بار دھاوؤں کی

شامی فضائی دفاع کا صیہونی حکومت کے میزائلوں سے مقابلہ

?️ 10 جون 2022سچ خبریں:  شام کے فضائی دفاع نے آج جمعہ کو مقامی وقت

سینٹ کام کے کمانڈر اسرائیل کے دورے پر کیوں جا رہے ہیں؟

?️ 8 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے سربراہ جنرل مائیکل کوریلا آج

افغانستان میں امن ہماری سب سے بڑی جیت ہوگی: صدرمملکت

?️ 11 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ افغانستان

پینٹاگون کا بجٹ ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کے دباؤ میں

?️ 4 جون 2026سچ خبریں:امریکی وزارت دفاع پینٹاگون کو ایندھن کی بڑھتی قیمتوں کے باعث

کیا سپریم کورٹ کا فیصلہ سیاسی ہے؟خواجہ آصف کی زبانی

?️ 13 جولائی 2024سچ خبریں: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو

اسرائیل، امریکہ اور مغرب کی بدبو چھپائی نہیں جا سکتی

?️ 13 اگست 2024سچ خبریں: 7 اکتوبر 2023 کو غزہ جنگ کے آغاز سے لے

اسرائیل کی زیادتیوں کی حد بندی پر عرب دنیا میں تشویش

?️ 27 فروری 2025 اسی وقت جب شام میں قومی مکالمہ کانفرنس منعقد ہوئی، صیہونی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے