?️
کراچی(سچ خبریں) محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں جنوری 2022 کے پہلے ہفتے میں موسم سرما کی دوسری بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔چیف میٹرولوحسٹ کراچی سردار سرفراز نے ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی کو بتایا کہ بارش کا نیا مغربی سسٹم 31 دسمبر کو بلوچستان کے راستے ملک میں داخل ہوگا، نیا مغربی سلسلہ موسم سرما کے سابقہ سسٹم سے زیادہ طاقتور ہے۔
انہوں نے کہا کہ نئے مغربی سلسلے کے تحت 4 جنوری سے کراچی میں بوندا باندی اور پھوار متوقع ہے جبکہ 5 اور 6 جنوری کو گرج چمک کے ساتھ کہیں درمیانی اور کہیں تیز بارش متوقع ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بارش اور ہواؤں کا سسٹم بلوچستان کے اضلاع پر زیادہ شدت سے اثر انداز ہوگا جبکہ یہ سسٹم ملک کے شمالی علاقوں میں بھی بارش کا باعث بن سکتا ہے۔
سردار سرفراز نے کہا کہ کراچی میں 3 جنوری تک سرد ہوائیں مسلسل چل سکتی ہیں، اس دوران دن کے وقت مطلع صاف اور رات میں سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 10 سے 12 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل چیف میٹرلوجوسٹ کراچی نے ملک میں نیا مغربی سسٹم داخل ہونے کا بتایا تھا، تاہم اس وقت سسٹم سے کراچی میں بارش کا امکان ظاہر نہیں کیا گیا تھا۔
کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش پیر کو ہوئی تھی اور دن بھر مختلف علاقوں میں ہلکی اور معتدل بارش کا سلسلہ جارہ رہا تھا۔بارش کے باعث شہر میں ٹھنڈی ہواؤں نے ڈیرے ڈال لیے تھے اور سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔


مشہور خبریں۔
شامی اتحادیوں کے مشترکہ آپریشن روم کی نئی حکمت عملی
?️ 27 اکتوبر 2021سچ خبریں:التنف میں امریکی فوجی اڈے کو 5 سمارٹ ڈرونز سے براہ
اکتوبر
جہانگیر ترین نے میڈیا کے الزامات کو مسترد کر دیا
?️ 19 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ناراض رہنما
مئی
ٹرمپ کی ایران کے خلاف نئی دھمکیاں
?️ 15 مئی 2026سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے جوہری پروگرام پر معاہدہ
مئی
الاقصیٰ طوفان صہیونیوں کے خلاف ایک اہم جنگی موڑ
?️ 7 اکتوبر 2024سچ خبریں: الاقصیٰ طوفان آپریشن کی برسی پر ردعمل کے بعد فلسطینی مزاحمتی
اکتوبر
صیہونی انفراسٹرکچر پر بڑے پیمانے پر سائبر حملے
?️ 18 ستمبر 2024سچ خبریں: عراق سے اسرائیلی ویب سائٹس، اداروں، اور انفراسٹرکچر پر بڑے
ستمبر
انصاراللہ اب کیا کرنے والی ہے؟
?️ 23 نومبر 2023سچ خبریں: عرب دنیا کے تجزیہ نگار عبدالباری عطوان نے صیہونی حکومت
نومبر
فرانسیسی پارلیمنٹیرینز کا حکومت پر عدم اعتماد
?️ 18 مارچ 2023سچ خبریں:ایمینوئل میکرون کی حکومت کے متنازعہ پنشن پلان پر ردعمل کے
مارچ
صیہونی حملوں میں 24 لبنانی شہید، جنوبی لبنان میں شدید بمباری
?️ 12 اپریل 2026سچ خبریں:لبنان کی وزارتِ صحت کے ذرائع کے مطابق صیہونی حملوں میں
اپریل