?️
سچ خبریں:سعودی عرب کی جانب سے دمشق میں اپنا قونصل خانہ دوبارہ کھولنے کے فیصلے کے اعلان کے چند روز بعد ریاض اور دمشق کے درمیان سفارتخانے دوبارہ کھولنے پر اتفاق ہو گیا ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز نے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ شام اور سعودی عرب کی حکومتوں نے حال ہی میں 2011 میں سفارتی تعلقات منقطع کرنے کے بعد اپنے اپنے دارالحکومتوں میں سفارت خانے دوبارہ کھولنے پر اتفاق کیا ہے۔
گزشتہ ہفتے اسپوٹنک کو دیے گئے ایک انٹرویو میں باخبر ذرائع نے اعلان کیا تھا کہ سعودی عرب رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے بعد دمشق میں اپنا قونصل خانہ دوبارہ کھولنے پر غور کر رہا ہے۔ ان باخبر ذرائع کے مطابق روسی اور اماراتی ثالثی سے دونوں عرب ممالک کے درمیان حائل رکاوٹیں دور ہو گئی ہیں اور عین ممکن ہے کہ دمشق میں سعودی قونصل خانہ عید الفطر کے بعد دوبارہ کھل جائے گا۔
ان ذرائع نے مزید کہا کہ اس سمت میں بین الاقوامی اور عرب کوششوں کے بعد شام اور سعودی عرب کے درمیان سرکاری سفارت کاری کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
مذکورہ ذرائع نے تاکید کی کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان معاہدے کے بعد روس اور متحدہ عرب امارات کی بند دروازوں کے پیچھے کی گئی کوششیں نتیجہ خیز ثابت ہوئی ہیں اور سعودی عرب اور شام کے درمیان ہم آہنگی کا باعث بنی ہیں۔


مشہور خبریں۔
پاکستان: غزہ میں فوج بھیجنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا
?️ 19 دسمبر 2025سچ خبریں: غزہ سے متعلق سیکیورٹی منصوبوں میں اسلام آباد کی شرکت
دسمبر
شعیب اختر نے سوانح حیات پر مبنی فلم سے راہیں جدا کرلیں
?️ 22 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی کرکٹ کے سابق کھلاڑی اور فاسٹ باؤلر
جنوری
عراق میں امریکی فوجی اڈے وکٹوریہ میں خطرے کے سائرن
?️ 5 فروری 2022سچ خبریں:بغداد ائر پورٹ کے قریب واقع امریکی فوجی اڈے پر ہونے
فروری
شہباز شریف کا سیلاب متاثرین سے اگست، ستمبر کے بجلی کے بل نہ لینے کا اعلان
?️ 14 ستمبر 2022بلوچستان: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین سے اگست
ستمبر
اسلامی نظریاتی کونسل کی مسجد نبوی ﷺ واقعے کی مذمت
?️ 1 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز نے 27
مئی
اسرائیل کی امریکی حمایت نے عالمی نظم کو متاثر کیا ہے: فیڈان
?️ 14 ستمبر 2024سچ خبریں: ترک وزیر خارجہ ہاکن فڈن نے ہفتے کے روز صیہونی
ستمبر
روسی ہائپر سونک میزائل کی خصوصیات اور مغرب کو پیغام
?️ 27 نومبر 2024سچ خبریں:یوکرین کی جانب سے اتکمز جیسے طویل فاصلے والے مغربی میزائلوں
نومبر
پاکستان کا روس کے ساتھ تعلقات پر زور، وجہ؟
?️ 15 اگست 2023سچ خبریں:روس میں پاکستان کے سفیر نے پیر کو کہا کہ ماسکو
اگست